پیر, جون 16, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

اسٹرا بری بازاروں میں آگئی لیکن لیکن مانگ اور ریٹ میں کمی سے کاشتکار مایوس

۱۰۰روپے ریٹ والا ڈبہ مشکل سے۴۰روپے میں بیچا جاتا ہے ‘۶سو روپے والا بڑا ڈبہ آج مشکل سے ڈھائی سو روپے میں فروخت کیا جاتا ہے ‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-05-17
in مقامی خبریں
A A
کشمیر: سٹرا بری پھل اتارنے کا سیزن جوبن پر، کاشتکار خوش و مطمئن

SRINAGAR, MAY 9 (UNI):- Farmers harvesting Strawberry at Gaasu Khimber in outskirts of Srinagar on Monday. UNI PHOTO-15U

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کابینہ میں توسیع نہ کرنے پر وحید پرہ نے عمر عبداللہ کو تنقید کا نشانہ بنایا

سیاحتی سرگرمیوں کی بحالی وقت کی اہم ضرورت:میر

سرینگر//
وادی کشمیر میں سب سے پہلے تیار ہونے والا پھل اسٹرا بری بازاروں میں دستیاب ہے تاہم پہلگام واقعے کے باعث اس کی مانگ اور ریٹ تسلی بخش نہ ہونے سے کسان مایوس نظر آ رہے ہیں۔
کسانوں کا کہنا ہے کہ وادی میں یہ فصل عین اس وقت تیار ہوئی جب پہلگام واقعے سے پیدا شدہ صورتحال کے نتیجے میں خاص طور پر سیاحوں کے واپس چلنے جانے سے یہاں کے بازار سنساں ہوگئے تو اس پھل کی مانگ اور ریٹ میں یکایک۵۰فیصد سے بھی زیادہ کمی ہوگئی۔
سری نگر کے مضافاتی علاقہ حضرت بل کے گاسو نامی گائوں میں کاشتکار ان دنوں اس فصل کو پودوں سے اتارنے کے کام میں مصروف عمل ہیں لیکن امسال ان کے چہروں پر مایوسی کے بادل سایہ فگن ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ امسال بھی پیداوار اچھی تھی اور ریٹ بھی اچھی تھی لیکن پہلگام واقعے کے بعد ریٹ یکایک کم ہوگئی۔
منظور احمد نامی ایک کاشتکار نے یو این آئی کو بتایا’’میں۸برسوں سے یہ کاشتکاری کرتا ہوں اور اپنی روزی روٹی اچھی طرح سے کماتا ہوں اور اپنے عیال کو بخوبی پالتا ہوں‘‘۔انہوں نے کہا’’اسٹرا بری کشمیر میں سب سے پہلے تیار ہونے والا پھل ہے جس کو یہاں کے لوگ اور سیاح شوق سے کھاتے ہیں لیکن امسال جب یہ پھل تیار ہوا بد قسمتی سے اسی وقت پہلگام واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں اس پر گہرے اثرات مرتب ہوگئے‘‘۔
احمد کا کہنا تھا’’اس کی اچھی مانگ بھی تھی ریٹ بھی تسلی بخش تھی لیکن جب سیاح واپس چلے گئے ، اسکول، کالج بند ہوگئے جس سے بازاروں میں رش پھیکا پڑ گیا تو یکایک اس پھل کی مانگ اور ریٹ بھی متاثر ہوگئی‘‘۔
کاشتکار نے کہا’’جس ڈبے کی بازار میں۸۰ سے۱۰۰روپے ریٹ تھی وہ گر اب مشکل سے۴۰روپے میں بیچا جاتا ہے اور جو بڑا ڈبہ۶سو روپے کا تھا وہ آج مشکل سے ہی ڈھائی سو روپے میں فروخت کیا جاتا ہے ‘‘۔
احمد نے کہا’’بازاروں میں ریٹ کے اچانک اس قدر گر جانے سے کسان مایوس ہیں دوسری طرف اس پھل کی عمر انتہائی کم ہوتی ہے اس کو زیادہ دیر تک سٹور نہیں کیا جا سکتا ہے‘‘۔
ان کا کہنا تھا’’سال گذشتہ حکومت نے ریفرجریٹر گاڑیوں کے ذریعے اس پھل کو جموں کے بازاروں تک پہنچایا تھا جس سے کسانوں کو کافی فائدہ ہوا تھا لیکن امسال ابھی تک سرکار نے اس طرح کا کوئی اقدام نہیں کیا‘‘۔
احمد نے کہا’’ہماری پوری بستی ہی اس فصل کی کاشتکاری سے ہی وابستہ تھی لیکن اب لوگ دوسرے ذرائع معاش اپنا کر اپنے عیال کی پرورش کرتے ہیں جس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ زمین کم ہوتی جا رہی ہے ‘‘۔
کاشتکار نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ ان کاشتکاروں کی مدد کیلئے فوری موثر اقدام کرے تاکہ ان کو بحران سے بچایا جا سکے ۔
وادی میں اسٹرا بری کی کاشتکاری ٹنگمرگ کے علاوہ جنوبی کشمیر کے کچھ علاقوں میں بھی کی جاتی ہے ۔
اعجاز احمد نامی ایک کاشتکار نے کہا کہ اگر اس کی طرف دونوں حکومت اور کاشتکار بھر پور توجہ دیں گے تویہ بھی سیب صنعت کی طرح ایک انتہائی منافع بخش صنعت ثابت ہوسکتی ہے ۔
اسٹرا بری موسم سرما کے اختتام کے بعد وادی کشمیر میں سب سے پہلے تیار پھل ہے لیکن پودوں سے اتارنے کے بعد یہ پھل صرف تین یا چار دن تک تازہ رہ سکتا ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر اس پھل کی کاشت کے لئے موزوں ترین جگہ ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’پہلگام واقعہ کے بعد کشمیر میں انسداد دہشت گردی کارروائیوں میں تیز آئی‘

Next Post

تلبل نیویگیشن پروجیکٹ پر عمرعبداللہ اور محبوبہ میں لفظی جنگ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

پی ڈی پی کے محبوس لیڈر وحید پراکی ضمانت کا ہائی کا فیصلہ محفوظ
مقامی خبریں

کابینہ میں توسیع نہ کرنے پر وحید پرہ نے عمر عبداللہ کو تنقید کا نشانہ بنایا

2025-06-15
کانگریس کا جموںکشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کا مطالبہ
مقامی خبریں

سیاحتی سرگرمیوں کی بحالی وقت کی اہم ضرورت:میر

2025-06-15
بانڈی پورہ میںسینئر علیحدگی پسند لیڈر سمیت ۱۱پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد
مقامی خبریں

جموں:مویشی اسمگلر سمیت دو افراد پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد

2025-06-15
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
مقامی خبریں

اودھم پور سڑک حادثے میں دو افراد جاں بحق، ایک زخمی

2025-06-14
مقامی خبریں

اودھم پور میں افیون کی کاشت تباہ، ملزم گرفتار:پولیس

2025-06-14
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

بڈگام میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-06-13
جموںکشمیر پولیس کی ایمرجنسی خدمات حاصل کرنیکی موبائل ایپ
مقامی خبریں

اودھم پور میں منشیات فروش کے خلاف مقدمہ درج:پولیس

2025-06-13
کشمیر میں تین ماہ طویل سرمائی تعطیلات کے بعد اسکول دوبارہ کھل گئے
مقامی خبریں

جموں وکشمیر میں گرمی کی لہر محکمہ تعلیم نے گائیڈ لائنز جاری کیں

2025-06-13
Next Post
اننت ناگ‘راجوری سیٹ کے الیکشن ملتوی کرنا تمام پارٹیوں کا مطالبہ نہیں:عمر

تلبل نیویگیشن پروجیکٹ پر عمرعبداللہ اور محبوبہ میں لفظی جنگ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.