سرینگر//
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے دو دنوں کے دوران درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ ہونے سے گرمی بڑھنے کا امکان ہے ۔
محکمہ نے کہا کہ تاہم ۱۸مئی کی شام سے۱۹مئی کی شام تک گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارشیں ہوسکتی ہیں اور اس دوران کہیں کہیں تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔
کسانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ۱۸مئی کی دوپہر تک اپنے کھیت کھلیانوں اور باغوں میں کام جاری رکھ سکتے ہیں۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جموں و کشمیر خاص طور پر جموں صوبے میں اگلے دو دنوں کے دوران دن کے درجہ حرارت میں نمایاں کمی ریکارڈ ہوسکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ۱۵سے۱۸مئی تک موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان ہے تاہم ۱۸مئی کی شام سے۱۹مئی کی شام تک موسم بدل سکتا ہے اور اس دوران کچھ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے اور تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ بعد میں۲۰سے۲۲مئی تک موسم ایک بار پھر خشک و گرم رہنے کا امکان ہے ۔کسانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ۱۸مئی کی دوپہر تک اپنے کھیت کھلیانوں اور باغوں میں کام جاری رکھ سکتے ہیں۔