سرینگر//
جموں کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے مرکزی حکومت کے ساتھ سرینگر سے اضافی حج پروازوں کا انتظام کرنے کی فوری ضرورت پر بات کی ہے تاکہ حالیہ پروازوں میں خلل کی وجہ سے ایک ہزار۸سو۹۵ عازمین حج کا بیک لاگ دور کیا جا سکے ۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عازمین حج کے لیے ہموار اور بروقت سفر کو یقینی بنانا حکومت کی ترجیح ہے ۔
وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کو ’ایکس‘پر اپنے ایک پوسٹ میں کیا۔
عمرعبداللہ نے کہا’’میں نے حکومت ہند کے ساتھ سری نگر سے اضافی حج پروازوں کا بندوبست کرنے کی فوری ضرورت پر بات کی ہے تاکہ حالیہ پروازوں میں خلل کی وجہ سے۱۸۹۵عازمین حج کا بیک لاگ دور کیا جا سکے‘‘۔انہوں نے کہا کہ عازمین حج کیلئے ہموار اور بروقت سفر کو یقینی بنانا حکومت کی ترجیح ہے ۔
ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی بڑھنے کے بعد حکام نے ۸مئی کو سری نگر ہوائی اڈے کو بنا بر احتیاط بند کر دیا تھا جس کے نتیجے میں حج پروازیں ملتوی ہوئی تھیں۔
تاہم بعد میں۱۰مئی کو دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی معاہدے پر اتفاق کے بعد سری نگر ہوائی اڈے پر پرواز آپریشن بحال کر دیا گیا اور۱۴مئی سری نگر سے عازمین حج کا دوسرا قافلہ مکہ معظمہ کے لئے روانہ ہوا۔
سری نگر سے عازمین حج کا پہلا قافلہ ۴مئی کو روانہ ہوا تھا