بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

ایک آزاد خارجہ پالیسی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-08-14
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آسان نسخہ !

ڈونالڈ ٹرمپ !

آپ کی اس سے بڑی کامیابی کیا ہو سکتی ہے کہ دشمن بھی آپ کی اس کامیابی کا معترف ہو… حالانکہ ہمیں کسی … خاص کر دشمن ملک کی سرٹیفکیٹ کی کوئی ضرورت نہیں ہے… لیکن … لیکن اس کا ہماری کامیابی کا اعتراف اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ ہم … ایک صحیح راستے پر جا رہے ہیں… پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے لاہور میںا یک جلسے ہماری مثال دی … مثال ہی نہیںدی بلکہ وزیر خارجہ ‘ جئے شنکر کی ایک ویڈیو بھی جلسہ گاہ میں چلائی اور… اور اپنے ہم وطنوں سے کہا کہ دیکھو اسے کہتے ہیں ایک آزاد خارجہ پالیسی جو بھارت کے پاس ہے … پاکستان کے پاس نہیں ‘ بالکل بھی نہیں ۔ خان صاحب اس سے پہلے بھی ہمارے خارجہ پالیسی کی ستائش کر چکے ہیں اور… اور اپنے ملک کی خارجہ پالیسی کو بھی بھارت کی ہی طرح آزاد بنانے کی خواہش اور تمنا کا اظہار کرچکے ہیں ۔خان صاحب کاکہنا ہے کہ بھارت کے روس کے ساتھ بھی اچھے تعلقات ہیں اور امریکہ کے ساتھ بھی … اس کی وجہ اس کی خارجہ پالیسی … ایک آزاد خارجہ پالیسی ہے … ایسی پالیسی جو ڈرتی نہیں ہے… جو بھیگی بلی کی طرح گھٹنے نہیں ٹیک دیتی ہے… جو ایک فون کال پر یو ٹرن نہیں لیتی ہے… جو امریکہ کو بھی خوش رکھتی ہے اور روس کو بھی … جو امریکہ کے منع کرنے کے بعد بھی روس سے سستے داموں میں تیل خریدنے کی جرأت رکھتی ہے… جو اسرائیل کے ساتھ گہرے تعلقات کو ممکن بنا د دیتی ہے اور فلسطینی کاز کی بھی حمایت کرتی ہے … پاکستان کی طرح نہیں … اس کی خارجہ پالیسی کی طرح نہیں جو امریکہ یا پھر روس ‘ دو میں سے کسی ایک کو خوش رکھتی ہے… دونوں کو نہیں… بالکل بھی نہیں ۔اسی لئے ضرورت کے باوجود پاکستان روس سے سستے داموں میں تیل خرید نہیں سکا اور… اور اس لئے نہیں سکا کیوں کہ امریکہ نے ایسا کرنے سے اسے منع کیا …اسے روک دیا اور… اور پاکستان رک گیا … اس کے باوجود رک گیا کہ اسے روسی تیل کی ضرورت تھی… لیکن یہ اسے خرید نہیں سکا کیونکہ …کیونکہ اس کی ۷۵ سالہ تاریخ اگر کسی بات کی چغلی کھا رہی ہے تو… تو اس ایک بات کی کہ ۷۵ برس بعد بھی پاکستان خود کو ایک آزاد خارجہ پالیسی نہیں دے سکا اور… اور بالکل بھی نہیں دے سکا۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ملک کل۶۷واں ےوم آزادی منا رہا ہے

Next Post

آزادی کے ۷۵؍ سال

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آسان نسخہ !

2025-05-14
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ڈونالڈ ٹرمپ !

2025-05-13
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

آزادی کے ۷۵؍ سال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.