جموں//
ڈوڈہ کے دیسا کڑدھار علاقے میں پی ڈی ڈی لائن مین ایچ ٹی لائن کی مرمت کے دوران کرنٹ لگنے سے برسر موقع ہی از جان ہوا۔
لواحقین نے الزام لگایا کہ پی ڈی ڈی حکام کی غفلت اور لاپروائی کے باعث ہی یہ حادثہ پیش آیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ڈوڈہ کے دیسا کڈ دھار گاؤں میں ہفتے کے روز پی ڈی ڈی لائن مین ایچ ٹی لائن کی مرمت کی خاطر کھمبے پر چڑھ گیا جس دوران کرنٹ لگنے سے وہ بے ہوش ہو کر گر پڑا۔
ذرائع نے بتایا کہ آس پاس موجود لوگوں نے اْسے علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال پہنچایا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اْسے مردہ قرار دیا۔
متوفی لائن مین کی شناخت تارا من کے بطور ہوئی ہے۔
دریں اثنا لواحقین نے الزام لگایا کہ پی ڈی ڈی محکمہ کی غفلت اور لاپروائی کے نتیجے میں ہی لائن مین بجلی کرنٹ لگنے سے از جان ہوا۔انہوں نے معاملے کی باریک بینی سے تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا۔
پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔