سرینگر/۱۱اگست
وادی کشمیر میں جمعرات کی علی الصبح ہلکی جبکہ صوبہ جموں میں موسلا دھار بارشیں ہوئیں۔
محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے ۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ہلکے سے درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان ہے ۔انہوں نے کہا کہ جموں میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 198 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے ۔
ادھر وادی میں شبانہ درجہ حرارت معمول سے زیادہ درج ہوا ہے ۔
دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت22.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 4.1 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت14.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 1.9 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت17.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 3.0 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت18.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 19.2 ڈگری سینٹی گرید ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 2.7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔