سرینگر//
ہندواڑہ میں منگل کے روز تیندوے نے محکمہ جل شکتی میں تعینات ملازم پر اچانک حملہ کیا جس وجہ سے وہ شدید طورپر زخمی ہوا ہے ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ دربل ہندواڑہ میں اُس وقت سراسیمگی پھیل گئی جب تیندوے نے سرکاری ملازم پر حملہ کیا جس وجہ سے وہ خون میں لت پت ہوا ۔
ذرائع نے بتایا کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمی شہری کوگورنمنٹ میڈیکل کالج بارہ مولہ منتقل کیا جہاں ابتدائی مرہم پٹی کے بعد اُس کو سکمز صورہ منتقل کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ شہری کی حالت ہسپتال میں نازک بنی ہوئی ہے کیونکہ تیندوے نے اُس کو بری طرح سے زخمی کیا ہے ۔
اس دوران جموں کشمیر کے وسطی ضلع گاندربل کے کنگن علاقے میں ریچھ نے ایک مقامی شہری پر اچانک حملہ کیا جس وجہ سے وہ شدید طورپر زخمی ہوا ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ کنگن کے درد ووڈر علاقے میں پیر کی شام کو ریچھ نے۴۵سالہ شہری پر اچانک حملہ کیا جس وجہ سے وہ شدید طورپر زخمی ہوا۔
معلوم ہوا ہے کہ زخمی شہری کو علاج ومعالجہ کی خاطر فوری طورپر سکمز منتقل کیا گیا جہاں پر اس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔