جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

بہار میں حکومت مستحکم ، اقتدار کی تبدیلی کی باتیں محض قیاس آرائی : بی جے پی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-08-09
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی نے صدر مرمو سے ملاقات کرکے آپریشن سندور کے بارے میں جانکاری دی

ہمیں ہندوستانی فوج پر فخر ہے : کیجریوال

پٹنہ// بہار میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے ) سے تعلقات توڑنے کی قیاس آرائیوں کے درمیان ریاستی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے آج کہا کہ ریاست میں حکومت پوری طرح سے مستحکم ہے اور اقتدار میںتبدیلی کی باتیں محض قیاس آرائی ہے ۔
بی جے پی کے ریاستی صدر اور ایم پی سنجے جیسوال نے پیر کو کہا کہ بہار حکومت مستحکم ہے ۔ یہاں کوئی تبدیلی نہیں ہونے والی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں اقتدار کی تبدیلی کی باتیں محض قیاس آرائیاں ہیں۔ اس میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔
وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے این ڈی اے چھوڑنے کے سوال پرمسٹر جیسوال نے کہا کہ اس میں کوئی سچائی نہیں ہے ۔ اس کے ساتھ ہی، جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کی طرف سے بی جے پی پر جے ڈی یو کو کمزور کرنے کا الزام لگانے کے سوال پر، انہوں نے کہا کہ جے ڈی یو نے بی جے پی پر ایسا کوئی الزام نہیں لگایا ہے ۔ ایسا کچھ بھی کسی لیڈر نے نہیں کہاہے ۔
ایک سوال کے جواب میں بی جے پی کے ریاستی صدر نے کہا کہ اگر جے ڈی یو منگل کو اپنے ممبران پارلیمنٹ اور ایم ایل ایز کی میٹنگ بلا رہی ہے تو یہ بالکل معمول کی بات ہے ۔ بی جے پی نے 30 اور 31 جولائی کو اپنے ایم پی اور ایم ایل ایز سمیت ملک بھر سے پارٹی کارکنوں کی میٹنگ بھی بلائی تھی۔
رکن اسمبلی نے کہا کہ یہ کسی بھی پارٹی کے لیے معمول کی بات ہے ۔ اس بارے میں قیاس آرائی نہیں کرنی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ جے ڈی یو کی میٹنگ بھی ایسی ہی ہے ۔ تمام سیاسی جماعتیں اپنے قائدین سے ملاقاتیں کر رہی ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ سیاسی حلقوں میں قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ جے ڈی (یو) جلد ہی این ڈی اے سے تعلقات توڑ کر بہار میں اہم اپوزیشن راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے ساتھ مل کر حکومت تشکیل دے سکتی ہے ۔ جے ڈی یو کے ممبران اسمبلی کی کل کی میٹنگ کو بھی اسی سے جوڑا جا رہا ہے ۔ نہ صرف جے ڈی (یو) بلکہ آر جے ڈی، کانگریس، بائیں بازو کی جماعتوں اور ہندوستانی عوام مورچہ (ہم) نے بھی میٹنگ بلائی ہے ۔ اس وجہ سے ریاست میں اقتدار کی تبدیلی کی بات ہو رہی تھی۔ بی جے پی نے اب ان باتوں کو قیاس آرائی قرار دیا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سپریم کورٹ نے بہار کے ایک معطل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو 10 دنوں کا موقع دیا

Next Post

امریکی وزیر خارجہ بلنکن جنوبی افریقہ پہنچے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’ آئین میں درج نظریات نے ملک کی رہنمائی کی‘
قومی خبریں

مودی نے صدر مرمو سے ملاقات کرکے آپریشن سندور کے بارے میں جانکاری دی

2025-05-08
قومی خبریں

ہمیں ہندوستانی فوج پر فخر ہے : کیجریوال

2025-05-08
قومی خبریں

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

2025-05-08
قومی خبریں

مودی نے خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون پر زور

2025-05-08
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

کانگریس ورکنگ کمیٹی نے ایک آواز میں ‘آپریشن سندور’ کی حمایت کی

2025-05-08
مودی نے ملک کی سرزمین کی ایک انچ بھی نہیںدی :رجیجو
قومی خبریں

اقلیتی امور کے وزیر کرن رجیجو نے اقوام متحدہ کے یوم ویساک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا

2025-05-07
قومی خبریں

مہاراشٹرا میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا سپریم کورٹ کا حکم

2025-05-07
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

بہار میں نوجوانوں پر لاٹھی چارج قابلِ مذمت: کانگریس

2025-05-07
Next Post
یوکرین میں لڑائی سال کے اختتام تک جاری رہ سکتی ہے: امریکا

امریکی وزیر خارجہ بلنکن جنوبی افریقہ پہنچے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.