نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو کہا کہ راجیہ سبھا کے چیئرمین وینکیا نائیڈو کی فرض کے تئیں ایمانداری، لگن، محنت اورکام کے تئیں لگن ملک، سماج اور خاص طور پر نوجوانوں کے لیے باعث ترغیب ہے اور ان کا تجربے سے ملک کو آگے بھی فوائد حاصل ہوتے رہیں گے ۔
راجیہ سبھا کے چیئرمین کے طور پر مسٹر نائیڈو کی میعاد بدھ کو ختم ہونے سے پہلے ، مسٹر مودی نے ایوان میں ان کے اعزاز میں الوداعی تقریر کرتے ہوئے کہا ‘‘یہ ایک بہت ہی جذباتی لمحہ ہے ، ایوان میں آپ کی موجودگی سے کتنے تاریخی لمحات وابستہ ہیں۔ مسٹر نائیڈو کے ماضی میں کہے گئے الفاظ کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اگر آپ سیاست سے ریٹائر ہو جاتے ہیں تو بھی عوامی زندگی میں آپ کے طویل تجربے کا فائدہ ملک کو ملتا رہے گا۔
انہوں نے آزادی کے امرت کال کے 25 برس کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اب ملک کی قیادت بھی نئے دور کے ہاتھ میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس بار جب ملک یوم آزادی منائے گا تو صدر، نائب صدر، لوک سبھا اسپیکر اور وزیر اعظم کے عہدوں پر ایسے لوگ بیٹھے ہوں گے جو آزادی کے بعد پیدا ہوئے تھے اور یہ سب بہت ہی عام گھروں سے آئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ اس چیز کا اپنا پیغام ہے اور یہ نئے دور کی علامت بھی ہے ۔
نائب صدر جمہوریہ کے طور پر مسٹر نائیڈو کے دور کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ انہوں نے نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور رہنمائی میں قابل ذکر تعاون کیا ہے ۔ مسٹر نائیڈو کا نوجوانوں سے خاص لگاؤ [؟][؟]ہے اور ان کی 25 فیصد تقریریں نوجوانوں اور ان کی فلاح و بہبود اور ترقی پر مرکوز رہی ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ مسٹڑ نائیڈو نے مختلف کرداروں میں ملک کے تئیں پوری لگن اور محنت کے ساتھ کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسی لگن اور طاقت کے بدولت مسٹر نائیڈو نے جنوبی ہندوستان میں بی جے پی کی مشعل کو آگے بڑھایا اور ایک دن پارٹی کے صدر کے عہدے پر فائز ہوئے ۔
مسٹر مودی نے کہا کہ مسٹڑ نائیڈو نے اراکین کو ایوان میں مادری زبان میں اپنے خیالات کا اظہار کرنے کی ترغیب دی اور ان کی قیادت میں راجیہ سبھا کی پروڈکٹی وٹی صلاحیت میں 70 فیصد اضافہ ہوا اور اراکین کی حاضری میں بھی اضافہ ہوا۔ مسٹر نائیڈو کو نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ، انہوں نے امید ظاہر کی کہ راجیہ سبھا ان کی میراث پر عمل جاری رکھے گی۔