پیر, ستمبر 7, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

رام بن گرینیڈ حملہ:دو مشتبہ ملی ٹینٹ گرفتار، مزید گرفتاریاں متوقع :پولیس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-08-06
in تازہ تریں
A A
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کشمیر میں رواں موسم کی پہلی برف باری

 گاندربل ریپورہ:وسطی شمیر کا وہ گاؤں جہاں انگور نئی آمدنی اور فصل بن گئے

جموں/۶اگست
جموںکشمیر پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ گول رام بن میں پولیس پوسٹ کے نزدیک ہوئے گرینیڈ دھماکے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے ۔
پولیس نے بتایا کہ گرفتار شدگان ضلع رام بن میں ملی ٹینسی کے احیاءکے لئے سرگرم تھے ۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ۲اگست ۲۰۲۲کو نامعلوم افراد نے گول رام بن میں پولیس چوکی کے نزدیک گرینیڈ پھینکا جو زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار لال سنگھ اور ایس پی او شکیل احمد معمولی طورپر زخمی ہوئے ۔انہوں نے بتایا کہ گرینیڈ حملے کے بعد ملی ٹینٹ رات کی تاریکی کا فائدہ اُٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ۔
پولیس ترجمان کے مطابق سیکورٹی فورسز نے مفرور جنگجووں کو گرفتار کرنے کی خاطر کئی علاقوں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔انہوں نے بتایا کہ تفتیش کے دوران تحقیقاتی آفیسر اور فارینسک ٹیم نے جائے وقوع کا دورہ کیا اور وہاں سے متعدد ثبوت و شواہد اکھٹا کئے جبکہ دھماکہ کی جگہ ایک خط بھی برآمد ہوا جس میں جموں وکشمیر غزنوی فورس نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی ۔
تحقیقات کے دوران پولیس کو پتہ چلا کہ جموں وکشمیر غزنوی فورس کے تار راجوری اور پونچھ اضلاع جڑے ہوئے ہیں ۔
یہ افشاں ہونے کے بعد ایس ایس پی رام بن مہتا شرما نے ایس ایس پی راجوری کو اس بارے میں آگاہی فراہم کی ۔
ایس ایس پی راجوری نے بتایا کہ چار جولائی۲۰۲۲کو راجوری پولیس نے طالب حسین ولد حیدر شاہ ساکن بدل راجوری کو حراست میں لیا اور اُس نے تفتیش کے دوران بتایا کہ وہ سال۲۰۱۲میں ایک شخص کو پیسے دینے کی خاطر گول رام بن گیا تھا۔
ترجمان نے بتایا کہ ایس ایس پی کی جانب سے یہ جانکاری فراہم کرنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے گول رام بن کے کئی علاقوں کا محاصرہ کیا جس دوران شاہ الدین ولد عبدالستار کو حراست میں لے کر اُ س سے پوچھ تاچھ شروع کی۔
دوران تفتیش گرفتار نوجوان نے اعتراف کیا کہ رام بن میں ملی ٹینسی کو بڑھاوا دینے کی خاطر انہوں نے پولیس پوسٹ کے نزدیک گرینیڈ حملہ کیا۔
مزید پوچھ تاچھ کے بعد گرفتار نوجوان نے اپنے اور ایک ساتھی محمد فاروق ولد ثنا اللہ ساکن مہا کنڈ گول رام بن کے بارے میں جانکاری دی کہ وہ بھی اس منصوبے میں شامل تھا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ شاہ الدین ولد عبدالستار ساکن گول اور محمد فاروق کے ساتھ پوچھ تاچھ کے بعد معلو ہوا کہ محمد فاروق کو ایک نامعلوم شخص نے سیکورٹی فورسز پر حملے کرنے کے عوض پچاس ہزار روپیہ کی رقم دی تھی۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ شاہ الدین کے بینک کھاتے کی تفصیلات حاصل کی گئی جس دوران رقم کے بارے میں پتہ چلا ۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ دونوں کے قبضے سے تین سم کارڈ برآمد کرکے ضبط کئے گئے جبکہ ٹیم نے اس حوالے سے مزید چھان بین شروع کی ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات بڑے پیمانے پر جاری ہے اور مزید گرفتاریوں کو خار ج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

نائب صدر کا انتخاب: مودی، منموہن، سونیا ووٹنگ میں حصہ لیا

Next Post

وجے کمار بدستور آئی جی کشمیر رہیں گے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

کشمیر میں رواں موسم کی پہلی برف باری

2026-09-06
 گاندربل ریپورہ:وسطی شمیر کا وہ گاؤں جہاں انگور نئی آمدنی اور فصل بن گئے
اہم ترین

 گاندربل ریپورہ:وسطی شمیر کا وہ گاؤں جہاں انگور نئی آمدنی اور فصل بن گئے

2026-09-06
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

’ ریاستی حیثیت کی بحالی کاوعدہ پورا ہونے کی امید ہے‘

2026-09-06
مرکز سے مذاکرات سے قبل ایل اے بی تحریک شروع کرنے کی وارننگ
اہم ترین

مرکز سے مذاکرات سے قبل ایل اے بی تحریک شروع کرنے کی وارننگ

2026-09-06
’چند افراد نے پوری کشمیری قوم کو بدنام کیا ‘
اہم ترین

تعلیمی وزیر ٹی ای ٹی معاملے پر اسمبلی میں قرارداد پیش کریں گی

2026-09-06
کشمیر میں دوبارہ نمودار ہونے والے جنگلی سوروں کی اصل کا سراغ لگانے کے لیے جینیاتی مطالعہ شروع
اہم ترین

کشمیر میں دوبارہ نمودار ہونے والے جنگلی سوروں کی اصل کا سراغ لگانے کے لیے جینیاتی مطالعہ شروع

2026-09-06
’فہد شاہ کے نیوز پورٹل پر اچھی حکمرانی
اہم ترین

  کٹھوعہ میں منشیات فروش کو جیل بھیج دیا گیا

2026-09-06
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

کشتواڑ میں آئل ٹینکر حادثے کا شکار، دو افراد ہلاک

2026-09-06
Next Post
سوپورمیں بینکر پر پیٹرول بم پھینکنے والی برقعہ پوش خاتون کی شناخت کی گئی ہے:کمار

وجے کمار بدستور آئی جی کشمیر رہیں گے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.