سرینگر/۶ اگست
حکومت نے ہفتے کے روز حکم دیا ہے کہ وجے کمار جنہیں حال ہی میں اے ڈی جی پی کے طور پر ترقی دی گئی ہے، انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر زون کے طور پر فرائض انجام دیتے رہیں گے۔
تاہم اس عہدہ کو اے ڈی جی پی کے مساوی قرار دیا گیا ہے جب تک کہ وہ ان کے پاس رہے گا۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے”انتظامیہ کے مفاد میں، یہ حکم دیا جاتا ہے کہ وجے کمار، آئی پی ایس۱۹۹۷، آئی جی پی کشمیر، ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی) کے گریڈ پر ترقی کے بعد، موجودہ عہدہ پر برقرار رہیں گے۔اس عہدے کو اے ڈی جی پی کے مساوی قرار دیا گیا ہے۔ جب تک یہ عہدہ کمار کے پاس رہتا ہے۔“