جموں/۳اگست
جموں کشمیر کے ضلع راجوری کے بدھل علاقے میں گذشتہ شب کچھ ولیج ڈیفینس کمیٹی (وی ڈی سی) ممبروں کی طرف سے مشتبہ افراد پر فائرنگ کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے میں بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا ہے ۔
مقامی ذرائع کے مطابق راجوری کے شاہ پور علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک وی ڈی سی ممبر نے منگل کی شام قریب نو بجے مشتبہ افراد کی نقل و حمل دیکھی جنہوں نے اس کو پتھر مار کر زخمی کر دیا۔
انہوں نے بتایا کہ مذکورہ وی ڈی سی ممبر نے ان افراد پر فائرنگ کی جس کے بعد باقی وی ڈی سی ممبروں نے بھی ان پر زائد از ایک درجن گولیاں چلائیں۔
مقامی لوگوں نے دعویٰ کیا کہ مشتبہ افراد نے بھی وی ڈی سی ممبروں کی طرف دو گولیاں چلائیں اور موقعے سے فرار ہوگئے ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ واقعے کے فوراً بعد فوج اور پولیس کی مشترکہ ٹیموں نے بدھل علاقے کو محاصرے میں لے کر بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا