سرینگر/۳اگست
جموں کشمیر پولیس کی سٹیٹ تحقیقاتی ایجنسی (ایس آئی اے ) نے بدھ کی صبح یونین ٹریٹری کے مختلف اضلاع میں چھاپے مارے ۔
یہ چھاپے ملی ٹنسی فنڈنگ کیس کے سلسلے میں مارے گئے ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ایس آئی اے کی ایک ٹیم نے پولیس اور سی آر پی ایف اہلکاروں کی مدد سے بدھ کی صبح بارہمولہ کے ٹینگ پورہ رفیع آباد علاقے اور ضلع کپوارہ میں تین مقامات اور ضلع پونچھ میں ایک مقام پر چھاپے مارے ۔
انہوں نے کہا کہ یہ چھاپے ملی ٹنسی فنڈنگ کیس کے سلسلے میں مارے گئے ۔
تاہم فی الوقت یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ چھاپوں کے دوران کسی کی گرفتاری عمل میں لائی گئی یا نہیں