سرینگر//
جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر مٹی کے بھاری بھر کم تودے گر آنے سے منگل کے روز ٹریفک کی نقل و حمل بند کر دی گئی۔
تاہم وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر، جموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل جاری ہے ۔
ٹریفک حکام نے بتایا کہ تیز بارشوں کے باعث پوشنہ کے مقام پر مٹی کے بھاری بھر کم تودے گر آنے سے مغل روڈ پر ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ روڈ کو قابل عبور و مرور بنانے کے لئے کام شد ومد سے جاری ہے ۔
حکام نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اس روڈ پر سفر کرنے سے قبل سری نگر اور جموں میں قائم ٹریفک کنٹرول یونٹوں کے ساتھ رابطہ کریں۔اس روڈ کے بند ہونے سے بڑی تعداد میں گاڑیاں درماندہ ہوئی ہیں۔
ادھر کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر، جموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل جاری ہے ۔