سرینگر//
جموں کشمیر میں گزشتہ ۲۴ گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ۷۴۱ نئے کیس سامنے آئے ہیں۔اس مدت کے دوران وائرس سے مزید ایک شہری کی موت ہوئی ہے ۔
ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مجموعی ۷۴۱نئے معاملات میں سے۵۱۵کاکشمیر اور ۲۲۶ کا تعلق جموں صوبہ سے ہے۔
اِس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد۴لاکھ۶۵ہزار۹۰۴تک پہنچ گئی ہے‘جن میں سے۴۵۵۱(صوبہ جموں میں۱۶۶۲؍اور کشمیر صوبے میں۲۹۲۹)سر گرم معاملات ہیں۔اَب تک۴لاکھ۵۶ہزار۲۸۵؍اَفراد صحت یاب ہوئے ہیں ۔
بیان کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ضلع سرینگر میں۲۳۹،ضلع بارہمولہ میں۱۲۵،ضلع بڈگام میں۴۲، ضلع پلوامہ میں ۱۴ ،ضلع کپواڑہ میں۲۸،ضلع اسلام آبادمیں۱۴ ، ضلع بانڈی پورہ میں ۱۵، ضلع گاندربل میں ۵‘ ضلع شوپیان میں ۳؍اورضلع کولگام میں۲۰ نئے معاملے درج کئے گئے ہیں۔
اِسی طرح ضلع جموں میں۱۲۹، ضلع اودھمپور میں۱۴،ضلع راجوری میں۱۶، ضلع ڈوڈہ میں۲۴، ضلع کٹھوعہ میں۷‘ضلع سانبہ میں۳ ، ضلع پونچھ میں۲ ،ضلع رام بن میں۲۵ ، ضلع کشتواڑ میں۳؍اور ضلع رِیاسی میں بھی ۳نئے مثبت معاملے سامنے آئے ہیں۔
اِس مدت کے دوران کووِڈ مریض کی موت واقع ہوئی ہے جس کا تعلق جموں صوبہ سے ہے ۔اب تک جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد۴۷۷۳تک پہنچ گئی‘جن میں سے ۲۴۲۹کاکشمیر اور۲۳۴۴کاتعلق جموں صوبہ سے ہے۔
اِسی دوران آج مزید۴۴۵؍افراد شفایاب ہوئے ہیںجن میں۲۶۱ کاکشمیر اور۱۸۴کا تعلق جموں صوبہ سے ہے۔