سرینگر//
منشیات کی بیخ کنی کے خلاف مہم جاری رکھتے ہوئے پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں ایک بد نام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے نشہ آور مواد بر آمد کیا ہے ۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ شوپیاں کے ہیر پورہ پولیس تھانے کی ایک ٹیم نے مغل روڈ پر ایک ناکے کے دوران ایک آلٹو گاڑی سے۱۸۰گرام چرس جیسا مواد بر آمد کیا اور سات ہزار چھ سو روپیے نقدی ضبط کئے ۔
ترجمان نے گاڑی کے مالک کی شناخت ظہور احمد گنائی ولد عبدالرحمان گنائی ساکن ہیرپورہ کے بطور کی۔
بیان میں کہا گیا کہ بر آمد شدہ منشیات کو سیل کر دیا گیا اور ملزم کو موقع پر ہی گرفتار کیا گیا۔
پولیس ترجمان نے کہا کہ اس سلسلے میں مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں اور مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔
شوپیاں پولیس نے لوگوں سے ایک بار پھر معاشرے سے اس بدعت کے قلع قمع کو یقینی بنانے کے لئے پولیس کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی ہے ۔