ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

یہ ملک نہیں ایک سرکس ہے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-08-02
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

آپریشن سندور!

سمجھ نہیںآرہا ہے کہ یہ ملک ہے یا کچھ اور …کچھ اور سے مراد سرکس ہے اور… اور کچھ نہیں ۔سرکس اس لئے کہ اِس ملک میں دن رات اور رات دن کوئی نہ کوئی تماشہ ہوتا رہتا ہے…اور اس تماشے میں ملک کے اداروں کوبھی تماشہ بنا دی جاتا ہے… پاکستانی سپریم کورٹ نے پنجاب صوبے میں ایسا فیصلہ سنایا کہ کہ عمران خان کی حکومت وجود آگئی … فیصلہ آتے ہی عمران خان سپریم کورٹ کے قصیدے پڑھنے لگے جبکہ مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی نے نہ صرف اس فیصلے بلکہ سپریم کورٹ کیخلاف بھی بہت کچھ بولا …اپنا بڑا سا منہ کھولا ۔اس سے پہلے جب وفاق میں شہباز شریف کی حکومت کیلئے سپریم کورٹ کے ایک فیصلے نے راہ ہموار کی تو … تو یہی مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی اسی سپریم کورٹ کی گن گانے لگیں جبکہ فیصلہ سے خان صاحب کے تن بدن میں آگ لگ گئی … اور اس لئے لگ گئی کیونکہ انہیں وزارت اعظمی کی کرسی سے نیچے اترنا پڑا …۲۰۱۸ کے انتخابات میں پاکستان کے الیکشن کمیشن نے جانبدانہ رول ادا کرتے ہوئے خان صاحب کی جیت میں ایک کلیدی رول ادا کیا اور… اور اس واضح جانبداری سے مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی ہواس باختہ ہوگئیں… خان صاحب ان انتخابات کو ملک میں اب تک ہوئے سب سے منصفانہ انتخابات قرار دیتے رہے اور… اور صاحب آج وہی خان صاحب اس الیکشن کمیشن کو گالیاں دے رہے ہیں… اسے متعصب کہہ رہے ہیں اور پارٹی فنڈنگ کیس میں فیصلہ خلاف آنے پر الیکشن کمیشن کیخلاف عدالت جانے کا اعلان کررہے ہیں… فیصلہ چونکہ خان صاحب اور ان کی پارٹی کیخلاف آیا ہے تو… تو مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی آج الیکشن کمیشن کی آرتی اتارنے کے موڈ میں ہیں… آج یہ دونوں جماعتیںالیکشن کمیشن کے غیر جانبدا ر ہونے کی قسمیں کھا رہی ہیں… اور یہی اس ہمسایہ ملک کا المیہ ہے… فیصلہ آپ کے حق میں آئے تو آپ اداروں کو تسلیم کرتے ہیں… ان کے آگے سر تسلیم خم کرتے ہیں اور… اور اگر فیصلہ آپ کیخلاف آئے تو … تو آپ اداروں کوا مانتے ہیں اور نہ ان کے فیصلوں کو ۔نتیجہ یہ کہ پاکستان کی ساری سیاسی جماعتوں… مسلم لیگ ‘ پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف نے اپنے ملک کے اداروں کی ساکھ کو کمزور کیا … ان کی اعتباریت پر ہمیشہ سوالیہ نشان لگایا … اور جس ملک کے اداروں کی کوئی ساکھ نہ ہو‘ کوئی اعتباریت نہ ہو‘ ان پر کوئی بھروسہ نہ ہو… اس ملک کو ملک کے بجائے اگر ایک سرکس نہ کہا جائے تو…تو صاحب آپ ہی بتائیے کہ پھر کیا کہا جائیگا ۔آپ ہی بتائیے۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جنگجوؤں کی لاشیں لواحقین کو نہ دینا جنگجو صفوں میں بھرتی روکنے کیلئے اہم:دلباغ

Next Post

سکیورٹی ایجنسیوں کیلئے نئے چیلنج

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

سکیورٹی ایجنسیوں کیلئے نئے چیلنج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.