سرینگر//
اینٹی کرپشن بیورو(اے سی بی)نے رولر ڈیلوپمنٹ ڈپارٹمنٹ میں تعینات اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر کو رنگے ہاتھوں دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔
اے سی بی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اینٹی کرپشن بیور و میں ایک ٹھیکیدار نے شکایت درج کی کہ آر ڈی ڈی بارہ مولہ میں تعینات اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر کام نپٹانے کی خاطر رشوت کا تقاضہ کر رہا ہے ۔
ترجمان کے مطابق شکایت موصول ہوتے ہی اے سی بی نے ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات شروع کی ۔
اے سی بی ترجمان نے کہا کہ اے سی بی نے جال بچھایا جس دوران اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر کو چار ہزار روپے کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا۔
ترجمان کے مطابق آزاد گواہوں کی موجودگی میں (اے ای ای ) کے قبضے سے رشوت کی رقم برآمد کرکے ضبط کی گئی۔
دریں اثنا اے سی بی نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ رشوت خور آفیسران و اہلکاروں کو پکڑنے کی خاطر وہ اینٹی کرپشن بیورو کے ساتھ رابط قائم کریں۔