جموں//
جموںکشمیر کے ضلع پونچھ میں فوج نے۲؍اینٹی پرسنل بارودی سرنگیں اور ایک۵۱ملی میٹر موٹر شیل بر آمد کیں جن کو بعد میں ناکارہ بنا دیا گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ فوج کی۴۹آر آر کی ایک ٹیم نے پونچھ کے مینڈھر کے کیری ٹاپ بالاکوٹ علاقے میں دو اینٹی پرسنل بارودی سرنگیں بر آمد کیں۔انہوں نے کہا کہ چندیال علاقے سے۵۱ملی میٹر موٹر شیل بر آمد کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ بعد میں بم ناکارہ بنانے والی ایک ٹیم کو جائے موقع پر طلب کیا گیا جنہوں نے ان کو بغیر کوئی نقصان پہنچائے ناکارہ بنا دیا۔تاہم یہ فوری طور معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا یہ سرنگیں اور موٹر شیل پرانے تھے یا نئے تھے ۔