جموں//
جموں وکشمیر کے ضلع ریاسی کے خانی کوٹ علاقے میں ایک (عارضی مکان) کوٹھے کے گرجانے سے دو افراد از جان جبکہ چار دیگر زخمی ہوگئے اور کچھ مویشی بھی ہلاک ہوگئے ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ریاسی کے خانی کوٹ علاقے میں ہفتے کی علی الصبح قریب چار بجے ایک کوٹھا اچانک گر گیا جس کے نتیجے میں دو افراد کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوگئی جبکہ چار دیگر زخمی ہوگئے ۔
ذرائع نے کہا کہ اس واقعے کے نتیجے میں تین بھیڑ، تین بکریاں اور دو بیل بھی ہلاک ہوگئے ۔
متوفین کی شناخت۲۲سالہ مدن لال ولد گیان چند‘۲۴سالہ جوجہ دیوی زوجہ رتن لال ساکنان خانی کوٹ کے بطور ہوئی ہے ۔واقعے میں زخمی ہوے والوں کی شناخت سرجیت سنگھ، سنیل سنگھ، لچو دیوی اور کاکو دیوی ساکنان خانی کوٹ کے بطور ہوئی ہے ۔
زخمیوں کو علاج ومعالجے کیلئے نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔