جموں//
جموں کشمیر کے ضلع راجوری کے ایک سرحدی گاؤں میں سیکورٹی فورسز نے ایک گرینیڈ کو بر آمد کرکے اس کو ناکارہ بنا دیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ راجوری کے نوشہرہ بلٹ میں لائن آف کنٹرول پر ڈنکہ گاؤں میں مقامی لوگوں نے بدھ کی شام ایک مکان کے نزدیک ایک گرینیڈ دیکھا اور پولیس کو اس کے بارے میں مطلع کیا۔
ذرائع نے کہا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس اور فوج کی ایک ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور گرینیڈ کو بغیر کوئی نقصان پہنچائے ناکارہ بنا دیا۔