جمعہ, اکتوبر 2, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

کہنے اور کرنے میں فرق کیوں؟                

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2026-10-02
in سچ تو یہ ہے
A A
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

قرار داد پاس ہو گئی ……. اب آگے؟

سیاست میں سیاست؟ ہاں تو!

ایک بات کا جواب ہمیں آج تک نہیں مل پایا ہے…….اس ایک بات کا کہ……. کہنے اور کرنے میں فرق، اتنا بڑا فرق کیوں ہوتا ہے۔ ایسا کیوں ہوتا ہے کہ انسان کہتا کچھ اور ہے اور کرتا کچھ اور ہے۔ نہیں صاحب، ہم کوئی بھاشن نہیں دیں گے بلکہ براہِ راست مدعے پر آتے ہیں۔حالیہ اسمبلی الیکشن میں ایک صاحب کی باتیں سن کر ہمیں ان پر پیار آیا‘ ان کا ماتھا چومنے کو جی کرتا تھا۔ واللہ، کیا باتیں کرتے ہیں……. ان کی باتیں سن کر کوئی بھی کہہ سکتا ہے، کہہ نہیں بلکہ حلفاً بیان کر سکتا ہے کہ ان جیسا کشمیر اور کشمیریوں کا کوئی غم خوار نہیں ہو سکتا، کوئی ہمدرد نہیں ہو سکتا……. یہ جناب ایسی ایسی باتیں کرتے ہیں، ایسے اعداد و شمار سامنے لاتے ہیں کہ سر چکرا جاتا ہے کہ کیا واقعی ہم……. ہم کشمیریوں کے ساتھ اتنی ناانصافیاں ہو رہی ہیں……. وہ بھی تب، جب کشمیریوں کی ’اپنی‘ جماعت مسندِ اقتدار پر ہے۔ایسا پہلی بار نہیں ہوا، بالکل بھی نہیں ہوا، بلکہ اس سے پہلے بھی ایک دو اسمبلی اجلاسوں میں ان صاحب نے ایسے ایشوز اٹھائے جن کا تعلق براہِ راست کشمیر اور کشمیریوں سے تھا۔ ایسے ایشوز جن پر ہماری روزمرہ زندگی میں کم ہی باتیں ہوتی ہیں یا سرے سے ہوتی ہی نہیں ہیں کہ……. کہ ہم جن ایشوز پر باتیں کرتے ہیں……. ہم انہیں ایشوز پر باتیں کرتے رہ گئے اور ایک دن جب ہمیں ان باتوں سے فرصت ملے گی، ٹائم ملے گا تو ہمیں احساس ہو جائے گا کہ ہمارے پاؤں تلے تو زمین تک کھسک گئی ہے……. اور یہ جناب ایسے ہی ایشوز کو اٹھاتے ہیں……. لیکن شومئی قسمت کہ یہ ایشوز، آپ کے اور ہمارےایشوز نہیں بن پا رہے ہیں۔ اسمبلی کا اجلاس ختم ہوتا ہے تو اس کے ساتھ ہی ان ایشوز پر بات کرنا بھی ختم ہو جاتا ہے۔لیکن صاحب، اس کا یہ مطلب نہیں ہے اور بالکل بھی نہیں ہے کہ ان صاحب سے ان ایشوز کو اٹھانے کا کریڈٹ چھین لیں۔ نہیں صاحب، یہ پاپ ہم سے نہیں ہوگا اور بالکل بھی نہیں ہوگا۔رہی بات اس ایک بات کی کہ کہنے اور کرنے میں فرق کیوں ہے تو صاحب، ہم ایسا اس لیے کہہ رہے ہیں کہ جب یہ صاحب، کشمیریوں کے غم خوار اور ہمدرد، کسی زمانے میں وزیر تھے……. جموں و کشمیر کے وزیر تھے، تو کیا ان دنوں بھی انہیں کشمیریوں کا غم کھائے جا رہا تھا؟ کیا یہ ان دنوں بھی کشمیریوں کے غم خوار اور ہمدرد تھے؟جواب……. یہ صاحب اس بات کا جواب جانتے ہیں اور اس بات کا بھی کہ کیا کہنے اور کرنے میں فرق نہ ہونا واقعی میں مشکل ہے۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ٹرانسپورٹ محکمہ کا۲۵ سال پرانی تجارتی گاڑیوں  کے خلاف کارروائی کا حکم

Next Post

رام بن میں سرینگر سے جموں جانے والی سلیپر بس سرنگ میں الٹ گئی، 33 مسافر زخمی

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

قرار داد پاس ہو گئی ……. اب آگے؟

2026-09-29
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

سیاست میں سیاست؟ ہاں تو!

2026-09-26
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

 ہم ناشکرے ہیں!             

2026-09-25
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

انہیں لڑنے دیں !

2026-09-24
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

اسمبلی اجلاس یا…….؟

2026-09-23
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

 صرف دس دن؟             

2026-09-22
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

چھوٹی لکیر‘بڑی لکیر

2026-09-20
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

وزیر اعلیٰ کا لداخ کو ’مشورہ‘

2026-09-18
Next Post
ڈوڈہ کے ملہوری علاقے میں سڑک حادثہ، دو افراد جاں بحق

رام بن میں سرینگر سے جموں جانے والی سلیپر بس سرنگ میں الٹ گئی، 33 مسافر زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.