جمعرات, نومبر 19, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

جج کا وائٹ ہاؤس کو سی این این، ایم ایس ناؤ اور پولیٹیکو کی پریس رسائی بحال کرنے کا حکم

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-09-25
in عالمی خبریں
A A
جج کا وائٹ ہاؤس کو سی این این، ایم ایس ناؤ اور پولیٹیکو کی پریس رسائی بحال کرنے کا حکم
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ٹرمپ ایران تنازع کو ‘کبھی ختم نہ ہونے والی جنگ’ نہیں بننے دیں گے: جے ڈی وینس

ایران جنگ کے معاشی اثرات کی تلافی کے لیے ہر ایک امریکی خاندان کو 1700 ڈالر کے چیک دینے کی تجویز

واشنگٹن، 24 ستمبر (یو این آئی) امریکہ کی ایک وفاقی عدالت کے جج نے وائٹ ہاؤس کو حکم دیا ہے کہ وہ سی این این، ایم ایس ناؤ اور پولیٹیکو کے رپورٹرز کی پریس اسناد فوری طور پر بحال کرے۔ جج نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے ممکنہ طور پر صحافیوں کو پیشگی اطلاع یا اپنا مؤقف پیش کرنے کا موقع دیے بغیر ان کی رسائی منسوخ کرکے آئینی قانونی عمل کے حقوق کی خلاف ورزی کی ہے۔
امریکی ڈسٹرکٹ جج ٹموتھی کیلی نے یہ فیصلہ جمعرات کی صبح خبر رساں اداروں کی جانب سے دائر مقدمے پر ہنگامی سماعت کے چند گھنٹے بعد سنایا۔ یہ حکم دو ہفتے تک نافذ العمل رہے گا۔
جج ٹموتھی جے کیلی نے جمعرات کی صبح عارضی حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے کہا کہ سی این این، ایم ایس ناؤ اور پولیٹیکو کی جانب سے ٹرمپ کے پابندی کے خلاف دائر قانونی چیلنج میں کامیابی کے امکانات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پابندی سمیت متعدد اقدامات صحافیوں کے قانونی عمل سے متعلق حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔
تینوں اداروں نے مقدمہ اس وقت دائر کیا جب ہفتے کے روز ان کے رپورٹرز کو وائٹ ہاؤس کے احاطے میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔ اس کے بعد انتظامیہ نے قومی سلامتی کے خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے خطوط بھیجے، تاہم یہ نوٹس صحافیوں کے ہارڈ پاس منسوخ کیے جانے کے بعد جاری کیے گئے تھے۔
کیلی نے اپنے فیصلے میں لکھا، ’’مدعا علیہان اس بات سے انکار نہیں کرتے کہ مدعیان کو ان کے ہارڈ پاس منسوخ کیے جانے سے قبل نہ کوئی اطلاع دی گئی اور نہ ہی اپنا مؤقف پیش کرنے کا موقع دیا گیا۔‘‘
ٹرمپ کے مقرر کردہ جج کیلی نے امریکی کورٹ آف اپیلز فار دی ڈسٹرکٹ آف کولمبیا سرکٹ کے 1977 کے ایک فیصلے کا حوالہ دیا، جس میں کہا گیا تھا کہ جب وائٹ ہاؤس من مانی طور پر رپورٹرز کی پریس اسناد مسترد کرتا ہے تو امریکی آئین کی پانچویں ترمیم کے تحت قانونی طریقہ کار سے متعلق تحفظات کا اطلاق ہوتا ہے۔
جج نے کہا کہ یہی قانونی اصول 2018 میں ان کے اس فیصلے کی بنیاد بھی تھا جو ٹرمپ کی پہلی مدت کے دوران سی این این کے اس وقت کے وائٹ ہاؤس نمائندے جم اکوسٹا کے معاملے میں سنایا گیا تھا، جن کا ہارڈ پاس منسوخ کردیا گیا تھا۔
ٹرمپ انتظامیہ نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ سابقہ عدالتی نظیر کو ختم کیا جانا چاہیے۔ کیلی نے لکھا، ’’ممکن ہے، لیکن یہ عدالت ڈی سی سرکٹ کی نظیر کی پابند ہے، اور بس۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پوتن صدر ٹرمپ کے ساتھ نئی ملاقات کے لیے تیار ہیں: کریملن

Next Post

جنگ بندی منصوبے پر البرہان کا امریکی ویزا روکے جانے کی اطلاعات، سوڈان میں غم و غصہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
عالمی خبریں

ٹرمپ ایران تنازع کو ‘کبھی ختم نہ ہونے والی جنگ’ نہیں بننے دیں گے: جے ڈی وینس

2026-11-18
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

ایران جنگ کے معاشی اثرات کی تلافی کے لیے ہر ایک امریکی خاندان کو 1700 ڈالر کے چیک دینے کی تجویز

2026-11-18
شام؛ گرجا گھر میں راکٹ حملے میں 2 افراد ہلاک اور 12 زخمی
عالمی خبریں

بحرین کا متعدد ایرانی فضائی حملے ناکام بنانے کا دعویٰ

2026-11-18
پلوامہ کے لاپتہ سبکدوش سرکاری ملازم کی لاش چوبیس روز بعد بر آمد
عالمی خبریں

جنوبی افریقہ میں فائرنگ کے دو الگ الگ واقعات میں 17 افراد ہلاک

2026-11-18
ٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
عالمی خبریں

ایران کے خلاف حملوں کے بجائے معاشی دباؤ جاری رکھنے کا ٹرمپ کا فیصلہ

2026-11-12
میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کی خبریں جھوٹی، سات شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی: رضائی

2026-11-12
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ایران پر معاشی دباؤ کے اثرات ظاہر ہونے لگے ہیں: مارکو روبیو

2026-11-12
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

ایران سے جنگ کرنے کی سیاسی قیمت امریکہ اور اسرائیل چکا رہے ہیں: پزشکیان

2026-11-12
Next Post
جنگ بندی منصوبے پر البرہان کا امریکی ویزا روکے جانے کی اطلاعات، سوڈان میں غم و غصہ

جنگ بندی منصوبے پر البرہان کا امریکی ویزا روکے جانے کی اطلاعات، سوڈان میں غم و غصہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.