جمعرات, نومبر 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ایران کے خلاف حملوں کے بجائے معاشی دباؤ جاری رکھنے کا ٹرمپ کا فیصلہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-11-12
in عالمی خبریں
A A
ٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کی خبریں جھوٹی، سات شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی: رضائی

ایران پر معاشی دباؤ کے اثرات ظاہر ہونے لگے ہیں: مارکو روبیو

واشنگٹن، 11 نومبر (یواین آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فی الحال ایران کے خلاف نئے حملے کرنے یا تہران کے سخت مؤقف کے باوجود کسی معاہدے تک پہنچنے کے بجائے ایرانی معیشت پر دباؤ بڑھانے کی حکمت عملی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ویب سائٹ ‘ایکسیس’ کی رپورٹ کے مطابق پیرس میں پیر کو جی 7 ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے دوران امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بند کمرہ اجلاس میں بتایا کہ ٹرمپ نے ایران کے حوالے سے جنگ دوبارہ شروع کرنے اور معاہدے تک پہنچنے کے دو امکانات پر غور کیا، تاہم انہوں نے تیسرا راستہ اختیار کیا ہے، جس کا مقصد ایرانی حکومت کا معاشی طور پر گلا گھونٹنا ہے۔
رپورٹ کے مطابق روبیو نے کہا کہ امریکہ کسی نامناسب معاہدے پر دستخط نہیں کرے گا اور موجودہ معاشی دباؤ کی پالیسی جاری رکھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس حکمت عملی سے تہران کے لیے دہشت گرد تنظیموں کی مالی معاونت اور اپنی عسکری صلاحیتوں کی دوبارہ تعمیر مشکل ہو جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس پالیسی کے لیے کوئی حتمی مدت مقرر نہیں کی گئی ہے اور ٹرمپ کسی مصنوعی وقت کے دباؤ میں نہیں ہیں۔
اس حکمت عملی کی حمایت کرنے والی قومی سلامتی ٹیم میں وزیر خزانہ سکوٹ بیسنٹ، سی آئی اے کے ڈائریکٹر جان ریٹکلف اور ٹرمپ کے مشیر و داماد جیرڈ کشنر بھی شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس ٹیم نے جنگ دوبارہ شروع کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے موجودہ دباؤ جاری رکھنے پر زور دیا ہے، تاکہ ایران کو امریکی مفادات کے مطابق معاہدے پر آمادہ کیا جا سکے۔
ٹرمپ نے پیر کو قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن آل ثانی سے ملاقات کے بعد کہا تھا کہ ایران کے خلاف حملوں کا نیا دور ‘نہ ہونے کے برابر’ اور ‘غیر ضروری’ دکھائی دیتا ہے۔ انہوں نے ایران پر معاشی دباؤ اور بحری ناکہ بندی جاری رکھنے کی حمایت کی۔ اس حکمت عملی کے ساتھ ‘آئرن گیٹ نامی آپریشن بھی شامل ہے، جس کا مقصد ان زمینی راستوں کو بند کرنا ہے جن کے ذریعے تہران جدید ہتھیار اور دیگر ٹیکنالوجی منتقل کرتا ہے۔
دوسری جانب ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سکریٹری محسن رضائی نے مذاکرات کے حوالے سے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے اپنے ملک کے سات مطالبات پر قائم رہنے کا اعلان کیا ہے۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق انہوں نے کہا کہ تہران نے واشنگٹن سے ان شرائط پر واضح جواب طلب کیا تھا، لیکن اب تک کوئی جواب نہیں ملا۔ رضائی نے امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات جاری ہونے یا قطر میں کسی اجلاس کی تیاری کی خبروں کی بھی تردید کی۔
ادھر قطری وزارت خارجہ نے پیر کو کہا تھا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان اختلافات کم کرنے کی کوششیں جاری ہیں اور صورت حال مثبت سمت میں آگے بڑھ رہی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کی خبریں جھوٹی، سات شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی: رضائی

Next Post

حیدرآباد میں 13 اور 14 نومبر کو ‘بھارت سمٹ، 70 ممالک کے تقریباً ایک ہزار نمائندے شریک ہوں گے: خورشید

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کی خبریں جھوٹی، سات شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی: رضائی

2026-11-12
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ایران پر معاشی دباؤ کے اثرات ظاہر ہونے لگے ہیں: مارکو روبیو

2026-11-12
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

ایران سے جنگ کرنے کی سیاسی قیمت امریکہ اور اسرائیل چکا رہے ہیں: پزشکیان

2026-11-12
ایران ایک ہی ہفتے تک رویہ بہتر رکھ کر معاہدے کی پاسداری کر سکا، جی ڈی وینس
عالمی خبریں

ایران جنگ ریپبلکن پارٹی کی شکست کی وجہ بنی: جے ڈی وینس

2026-11-06
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
عالمی خبریں

ہانگ کانگ کے جمہوریت نواز کارکن جوشوا وونگ کو 10 سال قید کی سزا

2026-11-06
حوثی باغیوں کا ریاض اور ابہا کے ہوائی اڈوں اور سعودی آرامکو کی تنصیبات پر حملے کا دعویٰ
عالمی خبریں

روس اور یوکرین کے درمیان ڈرون حملوں کا تبادلہ، ریازان میں آئل ریفائنری کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

2026-11-06
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

امریکی عوام نے جنگ کو مسترد کر دیا ہے اور ہم اس پیغام کی حمایت کرتے ہیں : قالیباف

2026-11-05
چین سے نمٹنے کیلئے فوری، طویل المدتی منصوبہ بندی ضروری :اسٹریٹجک تجزیہ کار
عالمی خبریں

چین کی امریکی وسط مدتی انتخابات کے بعد واشنگٹن حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کی آمادگی

2026-11-05
Next Post
’ جدوجہد کے وقت‘آزاد کا ساتھ چھوڑنا بدقسمتی :کانگریس

حیدرآباد میں 13 اور 14 نومبر کو 'بھارت سمٹ، 70 ممالک کے تقریباً ایک ہزار نمائندے شریک ہوں گے: خورشید

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.