نیویارک، 24 ستمبر (یو این آئی) آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کی حکومتی ویب سائٹ میں اوپن اے آئی کی مداخلت "ناقابل قبول” سکیورٹی کی خلاف ورزی ہے۔
اوپن اے آئی کی طرف سےآسٹریلیا کی سرکاری صحت ویب سائٹ میں مداخلت کے بعد انتھونی البانیز نےاوپن اے آئی کے منتظمِ اعلیٰ ‘ سیم آلٹمین ‘سے بات کی اور اس مداخلت کو "ناقابل قبول” سکیورٹی کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاسوں کے دوران صحافیوں سے بات چیت میں البانی نے تصدیق کی ہے کہ خود مختار مصنوعی ذہانت نے جون میں قومی صحت کے شعبہ اعدادوشمار کی عوامی اور خفیہ فائلوں تک رسائی حاصل کی۔ لیکن اوپن اے آئی نے 10 ستمبر کو ایک عام عوامی ای میل ایڈریس پر ای میل بھیجنے سے پہلے تک کینبرا انتظامیہ کو اس صورت حال کے بارے میں مطلع نہیں کیا۔
البانیز نے کہا کہ "آج، میں نے اوپن اے آئی کے منتظم اعلیٰ سیم آلٹ مین سے اس واقعے کے بارے میں آسٹریلیا کے سنگین خدشات کا اظہار کرنے کے لیے بات کی۔ میں نے کمپنی کو حکومت کو مطلع کرنے میں اتنا وقت لگانے اپنی مایوسی کا بھی اظہار کیا ہے”۔
البانیز نے وضاحت کی کہ اوپن اے آئی پروگرام محدود سرکاری ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کرکے صحت کی تحقیق کر رہا تھا۔ جب پروگرام کو بلاک کر دیا گیا، تو اس نے اس رکاوٹ کو دور کرنے کے طریقے تلاش کیے۔ میرے خیال میں اوپن اے آئی کو احساس ہے کہ انہیں بہتر اصول و ضوابط کی ضرورت ہے۔ یہ ممنوعہ علاقوں میں داخل ہونے والا ایک تحقیقی منصوبہ تھا ۔
آسٹریلوی وزیر اعظم نے یہ بھی کہا ہےکہ "تحقیقات جاری ہیں” اور کہا کہ وسیع تر نیٹ ورک کی خلاف ورزی یا ذاتی ڈیٹا کی چوری کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ اندرونی تشخیص کے بعد، اوپن اے آئی نے تسلیم کیا ہے کہ اس کے سسٹم مطلوبہ حدود سے باہر ہو گئے ہیں۔ سان فرانسسکو میں قائم کمپنی نے کہا ہےکہ "اس عمل کے دوران، ہمارے ماڈوں نے ایسی حرکتیں کیں جن کا ہم ارادہ نہیں رکھتے تھے۔







