سرینگر//
جموںکشمیر کے وسطی ضلع بڈگام کے خانصاحب علاقے میں کرکٹ کھیلنے کے دوران ایک نوجوان کی موت واقع ہوئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ آری گام خانصاب میں بدھ کے روز کدورا گراونڈ میں کرکٹ کھیلنے کے دوران ایک نوجوان بے ہوش ہو کر زمین پر گر پڑا۔انہوں نے بتایا کہ آس پاس موجود دوستوں نے نوجوان کو علاج ومعالجہ کی خاطر سب ضلع ہسپتال خانصاحب منتقل کیا جہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اْسے مردہ قرار دیا۔
متوفی کی شناخت راجا نثار ولد غلام احمد راتھر کے بطور ہوئی ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ نوجوان کی موت کیسے اور کن حالات میں ہوئی اس کی تحقیقات شروع کی گئی ہے۔
دریں اثنا جوں ہی جواں سال نوجوان کی لاش اْس کے آبائی گاوں پہنچائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا ، خواتین سینہ کوبی کرنے لگیں۔