جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

راج ناتھ کا سری لنکا سے سمندری تعاون بڑھانے کا مطالبہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-09-11
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو

ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی

نئی دہلی، 10 ستمبر (یو این آئی) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بحر ہند کے خطے میں اجتماعی سکیورٹی اور خوشحالی کے لیے محفوظ سمندری راستے، جہاز رانی کی آزادی، بین الاقوامی قانون کے احترام اور بلا تعطل سمندری تجارت کو ضروری قرار دیتے ہوئے ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان سمندری تعاون کو بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو ابھرتے ہوئے سمندری چیلنجوں کے سنگین خطرہ بننے سے پہلے ان سے مل کر نمٹنے کے لیے نئے پروٹوکول، مہارت اور تجربات کا تبادلہ کرنا ہوگا۔ سری لنکا کے دورے پر گئے راج ناتھ سنگھ نے بدھ کے روز وہاں کی وزارت دفاع میں منعقدہ ایک پروگرام میں کہا کہ قومی سکیورٹی اور اقتصادی ترقی کو الگ الگ نہیں دیکھا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ خطے کی صورتحال کے تئیں دونوں ممالک غیر جانبدار نہیں رہ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ صلاحیت سازی اور مشترکہ مشقوں کے ذریعے دونوں ممالک نے اپنی صلاحیتیں بڑھائی ہیں لیکن دفاعی اور اسٹریٹجک شراکت داری کو، خاص طور پر سمندری شعبے میں، مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔
راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ہندوستان اور سری لنکا مشترکہ سمندر سے جڑے ہوئے ہیں اور سمندری سکیورٹی دونوں ممالک کی تجارت، سکیورٹی اور مستقبل کو متاثر کرتی ہے۔ انہوں نے تلاش و بچاؤ کی مہمات میں دونوں ممالک کے تعاون کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس سے سمندر میں کئی لوگوں کی جانیں بچائی گئی ہیں۔ دونوں ممالک منشیات کی اسمگلنگ، سمندری قزاقی اور انسانی اسمگلنگ سے نمٹنے میں بھی تعاون کر رہے ہیں۔ انہوں نے سمندری سکیورٹی، دہشت گردی مخالف کارروائی، سائبر سکیورٹی اور منظم جرائم پر مرکوز ‘کولمبو سکیورٹی کنکلیو’ میں دونوں ممالک کی شراکت داری کو بھی اہم قرار دیا۔
وزیر دفاع نے دونوں ممالک کے تعاون سے قائم کردہ ‘میری ٹائم ریسکیو کوآرڈینیشن سینٹر’ کو بحر ہند کو محفوظ بنانے کے مشترکہ عزم کی ایک مثال بتایا۔ انہوں نے صلاحیت سازی اور مشترکہ مشقوں میں سری لنکا کے ساتھ تعاون جاری رکھنے نیز مشترکہ پہل قدمیوں کے لیے پروٹوکول کو بہتر بنانے میں ہندوستان کی مدد کا اعادہ کیا۔ انہوں نے ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان حقیقی وقت (رئیل ٹائم) میں جامع سمندری معلومات کا تبادلہ کرنے والا مربوط ‘میری ٹائم ڈومین اویئرنس’ نظام تیار کرنے کے امکان کا بھی اظہار کیا۔ اس کے ذریعے غیر قانونی ماہی گیری، مشکوک جہازوں کی نگرانی، منشیات کی اسمگلنگ، اسمگلنگ، دہشت گردی اور دیگر سکیورٹی خطرات سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔
ماہی گیروں سے جڑے تنازعات پر راج ناتھ سنگھ نے متعلقہ قوانین اور جغرافیائی دائرہ اختیار کو مدنظر رکھتے ہوئے دونوں ممالک کے لیے سود مند حل کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ سمندری تعاون کو صرف سکیورٹی تک محدود رکھنے کے بجائے ماہی گیری اور ایکوا کلچر، سمندری بائیو ٹیکنالوجی، اوشینوگرافی، سمندری ماحول کے تحفظ اور سمندری سیاحت جیسے شعبوں میں اقتصادی شراکت داری تک بڑھایا جانا چاہیے۔ انہوں نے قدرتی اور انسان ساختہ آفات سے تیزی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ سمندری انسانی امداد اور آفت کے تدارک کے نظام کو تشکیل دینے کا بھی مشورہ دیا۔
راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ بحر ہند میں اسٹریٹجک اور اقتصادی تبدیلی کے دور میں ہندوستان اور سری لنکا کو اپنی صلاحیتوں کو ایک ساتھ لا کر ابھرتے ہوئے چیلنجوں کا مل کر مقابلہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی قربت باہمی انحصار پیدا کرتی ہے، جو مشترکہ ترقی کے بڑے مواقع بھی فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہندوستان اور سری لنکا بحر ہند کے خطے میں امن، سکیورٹی اور استحکام کی مشترکہ طور پر حفاظت کرنے کی پوزیشن میں ہیں۔
وزارت دفاع پہنچنے پر راج ناتھ سنگھ کو گارڈ آف آنر دیا گیا۔ انہوں نے بٹارامولا میں واقع انڈین پیس کیپنگ فورس (آئی پی کے ایف) کی یادگار پر پھول نذر کر کے فرض کی ادائیگی کے دوران عظیم ترین قربانی دینے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہندوستان، عالمی تجارت میں خواتین کی قیادت والے کاروبار کے لیے مواقع بڑھانے کے لیے برکس اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کرے گا: گوئل

Next Post

صاف ستھری اور گرین دہلی کے لیے حکومت پرعزم: سرسا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو
قومی خبریں

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو

2026-09-11
ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی
قومی خبریں

ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی

2026-09-11
ہیرو موٹرز شیئر بازار میں درج فہرست ہوگی، 16 ستمبر کو کھلے گا آئی پی او
قومی خبریں

ہیرو موٹرز شیئر بازار میں درج فہرست ہوگی، 16 ستمبر کو کھلے گا آئی پی او

2026-09-11
ہندوستان کے پاس 190 ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ: امریکی رپورٹ
قومی خبریں

ہندوستان کے پاس 190 ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ: امریکی رپورٹ

2026-09-11
مرکز نے ملازمین کے لیے خصوصی ہوائی سفر والی ایل ٹی سی اسکیم ستمبر 2028 تک بڑھائی
قومی خبریں

مرکز نے ملازمین کے لیے خصوصی ہوائی سفر والی ایل ٹی سی اسکیم ستمبر 2028 تک بڑھائی

2026-09-11
قبائلی برادریاں ہندوستان کا مستقبل بنانے میں شراکت دار ہیں: رادھا کرشنن
قومی خبریں

قبائلی برادریاں ہندوستان کا مستقبل بنانے میں شراکت دار ہیں: رادھا کرشنن

2026-09-11
قومی خبریں

صاف ستھری اور گرین دہلی کے لیے حکومت پرعزم: سرسا

2026-09-11
قومی خبریں

ہندوستان، عالمی تجارت میں خواتین کی قیادت والے کاروبار کے لیے مواقع بڑھانے کے لیے برکس اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کرے گا: گوئل

2026-09-11
Next Post

صاف ستھری اور گرین دہلی کے لیے حکومت پرعزم: سرسا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.