منگل, اکتوبر 27, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سرینگر میں ۵ء۶۰کروڑ  روپے مالیت کی۸غیر  منقولہ جائیدادیں ضبط

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-07-28
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
۳۶ دنوں تک جاری رہنے والےجنتر منتر کا ا بڑا چیلنج:روزانہ پندرہ ہزار کلوگرام کچرا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

ایجنسیاں

سرینگر؍۲۷جولائی

متعلقہ

عمر کابینہ کی اگلے ہفتے توسیع اور رد و بدل 

کے ڈی اے کا یکطرفہ نوٹیفکیشنز کے خلاف احتجاج کا انتباہ

نشہ مکت جموں و کشمیر ابھیان کے تحت منشیات کے خلاف اپنی مہم کو مزید تیز کرتے ہوئے سرینگر پولیس نے اتوار کے روز نارکوٹک ڈرگز اینڈ سائیکو ٹروپک سبسٹینسز (این ڈی پی ایس) ایکٹ‘۱۹۸۵ کی دفعہ۶۸ایف کے تحت تقریباً۵ کروڑ۶۰ لاکھ روپے مالیت کی۸غیر منقولہ جائیدادیں ضبط کر لیں۔

پولیس کے مطابق اس کارروائی کا مقصد منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث نیٹ ورکس کے مالیاتی ڈھانچے کو نشانہ بناتے ہوئے ان اثاثوں کو ضبط کرنا ہے جو مبینہ طور پر منشیات کی غیر قانونی تجارت سے حاصل ہونے والی آمدنی سے خریدے گئے تھے۔

سرکاری بیان کے مطابق پولیس اسٹیشن چناپورہ نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت درج مختلف مقدمات کے سلسلے میں 7 جائیدادیں ضبط کیں۔ ان جائیدادوں کی مالیت بالترتیب۶۵ لاکھ روپے‘۶۰ لاکھ روپے‘۷۵ لاکھ روپے‘۳۵ لاکھ روپے، ایک کروڑ روپے‘۷۵ لاکھ روپے اور۷۰ لاکھ روپے ہے، جو مختلف ایف آئی آرز میں نامزد افراد کی ملکیت ہیں۔

ادھر پولیس اسٹیشن صدر نے۲۰۲۶میں درج ایک این ڈی پی ایس مقدمے کے سلسلے میں تقریباً۸۰ لاکھ روپے مالیت کا ایک رہائشی مکان بھی ضبط کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے دوران یہ ثابت ہوا کہ ضبط کی گئی تمام جائیدادیں منشیات کی اسمگلنگ سے حاصل ہونے والی غیر قانونی آمدنی سے خریدی گئی تھیں۔ یہ کارروائی این ڈی پی ایس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے مطابق عمل میں لائی گئی ہے اور جہاں ضروری ہوگا وہاں متعلقہ مجاز اتھارٹی کی توثیق سے مشروط رہے گی۔

پولیس کے ترجمان نے کہا’’سرینگر پولیس منشیات فروش گروہوں کے مالیاتی ڈھانچے کو مکمل طور پر تباہ کرنے کے اپنے عزم پر قائم ہے۔ منشیات فروشوں کو غیر قانونی دولت سے محروم کرکے ہمارا مقصد ان معاشی نیٹ ورکس کو توڑنا ہے جو منشیات کی لعنت کو فروغ دیتے ہیں، اور یہ واضح پیغام دینا ہے کہ جرم کبھی فائدہ مند ثابت نہیں ہوگا‘‘۔

سرینگر پولیس نے منشیات سے پاک معاشرے کے قیام کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات کی اسمگلنگ سے متعلق کسی بھی قابل اعتماد اطلاع کو پولیس کے ساتھ شیئر کریں۔ پولیس نے یقین دلایا کہ اطلاع دینے والوں کی شناخت مکمل طور پر خفیہ رکھی جائے گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سنیل شرما کا پی ڈی پی  پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ

Next Post

امرناتھ یاترا روٹ پر سی آر پی ایف  اہلکار بننے والا اتر پردیش کا شخص گرفتار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

عمر کابینہ کی اگلے ہفتے توسیع اور رد و بدل 

2026-10-25
کے ڈی اے کا یکطرفہ نوٹیفکیشنز کے خلاف احتجاج کا انتباہ
اہم ترین

کے ڈی اے کا یکطرفہ نوٹیفکیشنز کے خلاف احتجاج کا انتباہ

2026-10-25
لیفٹیننٹ گورنر اوروزیر اعلیٰ کی لوگوں کو نئے سال کی مبارکباد 
اہم ترین

عمر عبداللہ کو کابینہ میں توسیع اور رد و بدل کیلئے ناموں کے انتخاب میں مشکلات کا سامنا

2026-10-25
ممنوعہ تنظیم سے وابستہ خواتین کا نیٹ ورک بے نقاب:پولیس
اہم ترین

ممنوعہ تنظیم سے وابستہ خواتین کا نیٹ ورک بے نقاب:پولیس

2026-10-25
سجن سنگھ یادو نئے چیف سیکریٹری ہوں گے‘مرکزمیں اہم ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں
اہم ترین

سجن سنگھ یادو نئے چیف سیکریٹری ہوں گے‘مرکزمیں اہم ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں

2026-10-25
ڈاکٹرفاروق کا یو این کی انسانی حقوق کمیٹی سے پی او کے کی صورتحال کی تحقیقات کا مطالبہ
اہم ترین

فاروق عبداللہ کا کارکنوں کو حقوق کے لیے ڈٹ کر لڑنے کا مشورہ، کہا ’حوصلہ دکھائیں یا مٹنے کے لیے تیار رہیں‘

2026-10-25
پونچھ راجوری اضلاع میں۱۸۰۰ سی آر پی ایف اہلکار تعینات کئے جا رہے ہیں
اہم ترین

جموں جیل میں تلاشی، سانبہ میں سرنگ مخالف کارروائی

2026-10-25
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

کانگریس کا عمر کابینہ میں  شامل ہونے سے انکار  ریاستی درجے کی بحالی پر اصرار

2026-10-25
Next Post
امرناتھ یاترا روٹ پر سی آر پی ایف   اہلکار بننے والا اتر پردیش کا شخص گرفتار

امرناتھ یاترا روٹ پر سی آر پی ایف  اہلکار بننے والا اتر پردیش کا شخص گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.