ایجنسیاں
جموں؍۲۵ جولائی
جموں و کشمیر کے سانبہ اور کٹھوعہ اضلاع میں بین الاقوامی سرحد (آئی بی) کے قریب پاکستان سے آنے والے مشتبہ ڈرون کی نقل و حرکت کے بعد سکیورٹی فورسز نے ہفتہ کے روز وسیع پیمانے پر تلاشی کارروائیاں شروع کر دیں۔
سرکاری حکام کے مطابق جمعہ کی دیر رات سانبہ ضلع کے وجے پور علاقے کے سرحدی گاؤں ترورے کے اوپر فوجی اہلکاروں نے ایک فضائی شے دیکھی، جس کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ پاکستان کا ڈرون تھا۔ اس کے بعد فوراً انسدادِ ڈرون اقدامات فعال کر دیے گئے۔
حکام نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ مشتبہ ڈرون بین الاقوامی سرحد عبور کر کے واپس پاکستان کی جانب چلا گیا۔
اسی دوران جمعہ کی شام کٹھوعہ ضلع کے ہیرانگر سیکٹر کے چک نلوہ گاؤں کے اوپر بھی ایک مشتبہ ڈرون کچھ دیر تک منڈلاتا ہوا دیکھا گیا۔
حکام کے مطابق دونوں مقامات پر سکیورٹی فورسز نے ممکنہ طور پر گرائے گئے کسی سامان یا ڈرون سے متعلق شواہد کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کیا، جو آخری اطلاعات موصول ہونے تک جاری تھا۔
حکام نے مزید بتایا کہ حالیہ عرصے میں سرحد پار سے ڈرون سرگرمیوں میں بار بار اضافے کے پیش نظر بین










