جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جہلم کی سطحِ آب میں کمی کا رجحان جاری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-07-25
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
جہلم کی سطحِ آب میں کمی کا رجحان جاری
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

رام منشی باغ میں اب بھی فلڈ ڈیکلریشن مارک سے اوپر‘سنگم اور پانپور میں بھی پانی کی سطح گھٹی: محکمہ آبپاشی و فلڈ کنٹرول

جمعہ کی دوپہر سے سرینگر میں موسم میں بہتری ‘۲۸ جولائی سے جموںکشمیر میں ایک اور شدید بارشوں کا سلسلہ متوقع:محکمہ موسمیات

متعلقہ

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے

’کیا انجینئر رشید کو سخت شرائط کے ساتھ ضمانت دی جاسکتی ہے؟‘

(ندائے مشرق خبر)

سرینگر؍۲۴ جولائی

محکمہ موسمیات کے مطابق جموں و کشمیر میں جمعہ کی دوپہر کے بعد بارشوں کی شدت میں کافی کمی آئی اور دریاؤں میں سطح آپ کم ہونے لگی ۔اس کاکہنا ہے کہ ۲۷ جولائی تک کسی بڑے یا مسلسل بارش کے سلسلے کی توقع نہیں ہے۔ تاہم۲۸ جولائی سے ایک نیا موسمی سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے، جس کے باعث شدید بارش، لینڈ سلائیڈ، مٹی کے تودے گرنے اور اچانک سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

دریائے جہلم میں پانی کی سطح جمعہ کی صبح بھی سنگم، پانپور اور رام منشی باغ سمیت اہم پیمائشی مقامات پر مسلسل کم ہوتی رہی، اگرچہ رام منشی باغ میں پانی کی سطح اب بھی فلڈ ڈیکلریشن مارک سے اوپر برقرار ہے۔

محکمہ آبپاشی و فلڈ کنٹرول کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق رام منشی باغ میں دریائے جہلم کی سطح۱۹ء۰۷ فٹ ریکارڈ کی گئی، جو مسلسل کم ہو رہی ہے۔ تاہم یہ سطح اب بھی۱۸ فٹ کے فلڈ ڈیکلریشن مارک سے زیادہ، لیکن۲۱ فٹ کے خطرے کے نشان (ڈینجر مارک) سے نیچے ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق سنگم میں پانی کی سطح۱۸ء۸۹ فٹ جبکہ پانپور میں۵ء۱۳ میٹر ریکارڈ کی گئی، اور دونوں مقامات پر بھی پانی کی سطح میں کمی کا رجحان دیکھا گیا۔

دوسری جانب آشم اور ولر میں پانی کی سطح میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، تاہم یہ دونوں مقامات اب بھی اپنے اپنے فلڈ ڈیکلریشن مارک سے نیچے ہیں۔

دریائے جہلم کی معاون ندیوں میں ویشو نالہ میں پانی کی سطح بڑھ رہی ہے، جبکہ رمبی آرا اور سندھ ندی میں پانی کم ہو رہا ہے۔ لدر اور دودھ گنگا میں پانی کی سطح مستحکم رہی۔

محکمہ آبپاشی و فلڈ کنٹرول صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے، جبکہ انتظامیہ نے خصوصاً دریاؤں کے کناروں اور حفاظتی بندوں کے قریب رہنے والے لوگوں کو چوکس رہنے اور سرکاری ہدایات پر سختی سے عمل کرنے کی تلقین کی ہے۔

اس دوران محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر‘ مختار احمد نے جمعہ کو بتایا کہ محکمہ کی گزشتہ موسمی پیش گوئی درست ثابت ہوئی اور۲۳ جولائی کی دوپہر تک جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں مسلسل بارش ریکارڈ کی گئی۔

احمد نے کہا کہ گزشتہ دو سے تین روز کے دوران جنوبی کشمیر اور بالائی آبی ذخائر کے علاقوں میں بھی شدید بارش ہوئی، جبکہ آج صبح ایک بار پھر بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر کے مطابق موجودہ بارشوں کا زیادہ اثر چناب وادی، جنوبی کشمیر سے ملحقہ علاقوں اور پیر پنجال کے اضلاع پر پڑ رہا ہے، تاہم یہ سلسلہ جمعہ کی دوپہر تک جاری رہنے کے بعد بتدریج کم ہو جائے گا۔

احمد نے کہا کہ۲۷ جولائی تک کسی بڑی یا مسلسل بارش کا امکان نہیں ہے، تاہم۲۸ جولائی سے ایک نیا موسمی سلسلہ جموں ڈویژن اور اس سے ملحقہ علاقوں کو متاثر کر سکتا ہے۔

ان کے مطابق آئندہ موسمی نظام کے نتیجے میں جموں کے میدانی علاقے، چناب وادی اور پیر پنجال خطہ زیادہ متاثر ہوں گے، جبکہ کشمیر وادی کے بعض علاقوں میں بھی ہلکی سے درمیانی بارش اور چند مقامات پر شدید بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر نے خبردار کیا کہ بارشوں کے اس نئے سلسلے کے باعث لینڈ سلائیڈ، پہاڑوں سے پتھر گرنے، مٹی کے تودے کھسکنے اور حساس علاقوں میں اچانک سیلاب آنے کا خدشہ بھی موجود ہے۔

احمد نے بتایا کہ حالیہ بارشوں کے باعث دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ ہوا تھا، تاہم محکمہ آبپاشی و فلڈ کنٹرول کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق اب پانی کی سطح بتدریج کم ہو رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر نے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ دریاؤں، ندی نالوں اور دیگر آبی ذخائر کے قریب غیر ضروری طور پر جانے سے گریز کریں، کیونکہ کئی مقامات پر پانی کی سطح اب بھی بلند ہے۔

احمد نے سیاحوں، ٹرانسپورٹروں اور عام لوگوں کو بھی ہدایت دی کہ موجودہ خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر فی الحال پہاڑی علاقوں کا سفر نہ کریں، کیونکہ لینڈ سلائیڈ، پتھر گرنے اور مٹی کے تودے کھسکنے کا خطرہ بدستور برقرار ہے۔

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر نے مزید خبردار کیا کہ مسلسل بارشوں کے باعث زمین مکمل طور پر سیراب ہو چکی ہے، جس سے کمزور اور کچے مکانات کے منہدم ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے انتظامیہ اور محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ڈی جی پی کا جموں کشمیر کی  سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

Next Post

سانبہ اور کٹھوعہ میں سرحد پار سے مشتبہ ڈرون کی پرواز‘ تلاشی کارروائیاں شروع

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے
اہم ترین

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے

2026-09-10
انجینئر رشید کا عبوری ضمانت میںترمیم  کے لیے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع
اہم ترین

’کیا انجینئر رشید کو سخت شرائط کے ساتھ ضمانت دی جاسکتی ہے؟‘

2026-09-10
کانگریسی ضلع صدر سمیت تین لیڈروں کو پارٹی سے نکال گیا
اہم ترین

گزشتہ ۵؍اسمبلی انتخابات میں کس جماعت کو کتنی رقم ملی

2026-09-10
آئی ایف ایف جے کے: جموں و کشمیر میں فلمی بنیادی ڈھانچے کے قیام پر زور
اہم ترین

آئی ایف ایف جے کے: جموں و کشمیر میں فلمی بنیادی ڈھانچے کے قیام پر زور

2026-09-10
نشہ مکت بھارت:سماجی انصاف کی وزارت کا۴روحانی تنظیموں کے ساتھ مفاہمت پر دستخط
اہم ترین

نشہ مکت بھارت:سماجی انصاف کی وزارت کا۴روحانی تنظیموں کے ساتھ مفاہمت پر دستخط

2026-09-10
جموں کشمیر پولیس میں انسپکٹر سطح پر بڑے پیمانے پر رد و بدل
اہم ترین

حزب المجاہدین کا ہائی برڈ دہشت گرد ماڈیول بے نقاب:پولیس

2026-09-10
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

۲۰ہزار روپے رشوت طلب اور وصول کرنے پر اہلکار گرفتار

2026-09-10
جسٹس پشپیندر سنگھ بھاٹی نے   جموں و کشمیر و لداخ ہائی کورٹ   کے چیف جسٹس کاحلف اٹھا لیا
اہم ترین

جسٹس پشپیندر سنگھ بھاٹی نے  جموں و کشمیر و لداخ ہائی کورٹ  کے چیف جسٹس کاحلف اٹھا لیا

2026-09-10
Next Post
’سرینگر کی فضائی نگرانی کیلئے جدید ڈرونز کا استعمال کیا جا رہا ہے ‘

سانبہ اور کٹھوعہ میں سرحد پار سے مشتبہ ڈرون کی پرواز‘ تلاشی کارروائیاں شروع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.