جمعہ, جولائی 24, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-07-24
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

۱۹۹۷میں اوڈیشہ میں طلبہ کے ساتھ سڑکوں پر نکلے‘ پولیس لاٹھی چارج میں زخمی ہوئے؛ اب نیٹ-یو جی پرچہ لیک تنازع میں استعفے کا مطالبہ

(ندائے مشرق ڈیسک)

متعلقہ

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘

سنہا کی انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت

سرینگر؍۲۳جولائی

سال۱۹۹۷تھا۔ اوڈیشہ میں کانگریس کی قیادت والی حکومت تھی اور جانکی بلبھ پٹنائک ریاست کے وزیرِ اعلیٰ تھے۔ بھونیشور میں وزیرِ اعلیٰ کی سرکاری رہائش گاہ سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر تقریباً۱۵۰۰ طلبہ ریاستی سیکریٹریٹ کے باہر امتحانی پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ انہی طلبہ میں ایک نوجوان رہنما بھی شامل تھا، جو آج ملک کے مرکزی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان ہیں۔

دی نیو انڈین ایکسپریس کی۲۰۲۱ کی ایک رپورٹ کے مطابق دھرمیندر پردھان اس وقت اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی) کے سرگرم طالب علم رہنما کی حیثیت سے کانگریس حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک کی قیادت کر رہے تھے۔

رپورٹ میں دھرمیندر پردھان کے قریبی ساتھیوں کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ انہوں نے۱۸ برس کی عمر میں طلبہ سیاست میں قدم رکھا اور جلد ہی راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) سے وابستہ طلبہ تنظیم اے بی وی پی کے فعال منتظمین میں شامل ہوگئے۔

پردھان نے اتکل یونیورسٹی سے بشریات (انتھروپولوجی) کی تعلیم حاصل کی اور نومبر۱۹۹۴ سے۱۹۹۷ کے درمیان دو مرتبہ اے بی وی پی کے قومی سیکرٹری کی ذمہ داریاں انجام دیں۔

رپورٹ کے مطابق۱۹۹۷ میں اوڈیشہ میں امتحانی پرچہ لیک کا تنازع سامنے آیا تھا۔ اس وقت دھرمیندر پردھان اے بی وی پی کے قومی سیکرٹری تھے اور جلد ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرنے والے تھے۔

رپورٹ میں اتکل یونیورسٹی میں دھرمیندر پردھان کے جونیئر اور موجودہ پرنسپل پرشانت راؤت کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ انہوں نے ریاستی حکومت کے خلاف سیکریٹریٹ کے سامنے احتجاج کیا، جس میں تقریباً۱۵۰۰ طلبہ شریک تھے۔

راؤت کے مطابق ابتدائی طور پر احتجاج پُرامن تھا، لیکن بعد میں پولیس نے مظاہرین پر کارروائی کی۔انہوں نے کہا’’ہم سب بہت خوفزدہ تھے۔ اس وقت دھرمیندر پردھان کو بری طرح مارا گیا تھا اور ان کی کئی ہڈیاں بھی ٹوٹ گئی تھیں‘‘۔

راؤت نے مزید دعویٰ کیا کہ اس دور میں طلبہ یونین انتخابات اکثر سیاسی رقابتوں کے باعث پرتشدد ہو جاتے تھے۔ ان کے مطابق ایک انتخاب کے دوران، جب دھرمیندر پردھان کی کامیابی یقینی نظر آ رہی تھی، تو مبینہ طور پر جنتا دل کے حامیوں نے ان پر حملہ کیا۔انہوں نے کہا،’’وہ آج صرف خوش قسمتی سے زندہ ہیں‘‘۔

طلبہ سیاست میں دھرمیندر پردھان کے انہی تجربات نے بعد میں بھارتیہ جنتا پارٹی میں ان کے طویل تنظیمی سفر کی بنیاد رکھی۔۲۰۲۱ میں وزیرِ تعلیم بننے سے قبل وہ مرکزی وزیر برائے پیٹرولیم و قدرتی گیس اور وزیر برائے ہنرمندی کی ترقی و صنعت کاری بھی رہ چکے ہیں۔

سیاسی مبصرین کے مطابق دھرمیندر پردھان نے کئی دہائیوں تک اوڈیشہ میں بی جے پی کی تنظیمی بنیادیں مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا، جس کا نتیجہ۲۰۲۴ میں سامنے آیا جب بی جے پی نے نوین پٹنائک کی قیادت والی بیجو جنتا دل (بی جے ڈی) کی دو دہائیوں سے زائد طویل حکومت کا خاتمہ کرتے ہوئے پہلی مرتبہ اوڈیشہ میں حکومت قائم کی۔

۱۹۹۷ کا یہی احتجاج ایک مرتبہ پھر خبروں میں ہے کیونکہ اس وقت نیٹ یو جی پرچہ لیک تنازع ملک بھر میں سیاسی بحث کا مرکز بنا ہوا ہے۔

حالیہ دنوں نئی دہلی میں ہزاروں طلبہ نے طبی داخلہ امتحان میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف احتجاج کیا، جس کے دوران دہلی پولیس نے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔ اطلاعات کے مطابق۱۰۰ سے زائد مظاہرین زخمی ہو کر اسپتالوں میں داخل ہوئے، جبکہ۲۱ سالہ ایک طالبہ شدید زخمی ہونے کے بعد دارالحکومت کے ایک معروف اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ (آئی سی یو) میں زیر علاج رہی۔

یہ معاملہ اس لیے بھی سیاسی اہمیت اختیار کر گیا ہے کیونکہ آج جس مسئلے پر دھرمیندر پردھان کو تنقید کا سامنا ہے، تقریباً تین دہائیاں قبل وہ خود اسی مسئلے کے خلاف احتجاج کی قیادت کر چکے تھے۔

اپوزیشن جماعتوں نے مطالبہ کیا ہے کہ نیٹ معاملے پر کسی بھی بحث سے قبل دھرمیندر پردھان کو وزارتِ تعلیم سے استعفیٰ دینا چاہیے۔

راجیہ سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف اور کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ امتحانی تنازع پر غیر جانبدارانہ بحث اسی صورت ممکن ہے جب وزیرِ تعلیم پہلے اپنے عہدے سے مستعفی ہوں۔

دوسری جانب مرکزی وزیر اور بی جے پی کے سینئر رہنما جے پی نڈا نے کہا کہ حکومت اس معاملے پر پارلیمنٹ میں بحث کے لیے پوری طرح تیار ہے اور اس کے پاس چھپانے کے لیے کچھ نہیں۔مرکزی وزیر برائے پارلیمانی امور کرن رجیجو نے بھی کہا کہ حکومت مانسون اجلاس کے آغاز سے ہی اس مسئلے پر بحث کے لیے آمادہ ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سنہا کی انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت

Next Post

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘
اہم ترین

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘

2026-07-24
سنہا کی انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت
اہم ترین

سنہا کی انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت

2026-07-24
طلبہ کے احتجاج اور ناراضگی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، مذاکرات ناگزیر ہیں: عمر عبداللہ
اہم ترین

طلبہ کے احتجاج اور ناراضگی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، مذاکرات ناگزیر ہیں: عمر عبداللہ

2026-07-24
اننت ناگ حملے کے بعد ایک ہزار سے زائد افراد حراست میں
اہم ترین

اننت ناگ حملے کے بعد ایک ہزار سے زائد افراد حراست میں

2026-07-24
دو بھائیوں کی موت کی تحقیقات کی مانگ
اہم ترین

 پرہ کیخلاف استحقاق شکایت پر اسمبلی کی مراعاتی کمیٹی کا اجلاس آج

2026-07-24
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

۲۰۱۲کے ایم بی بی ایس پیپر فروخت گھوٹالے کے مرکزی ملزم  کو عمر حکومت نے نوازا تھا:شرما

2026-07-24
سری نگر ہوائی اڈے پر پیر اور منگل کی رن وے بندش کا فیصلہ واپس
اہم ترین

مکانات گرانے سے حالات بہتر نہیں ہوں گے، عوام کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا: عمر عبداللہ

2026-07-24
سے ۵۱اگست تک جموں صوبے میں شدید بارشوں کا امکان خراب موسم کے باعث پونچھ میں دوسرے روز بھی اسکول بند رہے
اہم ترین

یوٹی میں بارشوں کی تباہ کاریاں ‘ہلاکتوں کی تعداد۲۹ہو گئی

2026-07-24
Next Post
 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.