بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

دہلی کی بے دلی!

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-07-22
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

بارش پر مقدمہ

سرما نہیں گرما میں اسکول بند رکھئے!

 

کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کیا ہے اور کیا نہیں ہے، کس کی ہے اور کس کی نہیں ہے، کیوں ہے اور کیوں نہیں ہے، صاحب! یہ سب ہمیں معلوم نہیں ہے……. بالکل بھی نہیں ہے۔ اس لیے اگر بیشتر سیاسی جماعتوں نے اس سے دوری بنائے رکھی ہے تو ہم سمجھتے ہیں کہ ایسا کیوں ہے……. کہ کہنے والے کہہ گئے ہیں کہ دودھ کا جلا چھاچھ بھی پھونک پھونک کر پیتا ہے کہ صاحب انا ہزارے کے ’آندولن‘ کا حشر کیا ہوا تھا وہ ’زخم‘ اب بھی تازہ ہی ہے…….اسی لیے سیاسی جماعتوں نے سی جے پی سے دوری بنائے رکھی ہے یا اس کے نزدیک نہیں آ رہیں۔لیکن……. لیکن اپنے گورے گورے بانکے چھورے، وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی جماعت، نیشنل کانفرنس کے بارے میں تو سب جانتے ہیں کہ یہ کیا ہے اور کیا نہیں ہے، کس کی ہے اور کس کی نہیں ہے، کیوں ہے اور کیوں نہیں ہے…….اس میں کسی کو کوئی ابہام نہیں ہے۔ہاں، خود این سی کی قیادت کو ابہام ہو سکتا ہے، البتہ لوگوں کو کوئی ابہام نہیں ہے……. بالکل بھی نہیں ہے۔لیکن……. لیکن پھر بھی سبھی سیاسی جماعتوں نے این سی کے دہلی احتجاج سے دوری بنائے رکھی……. اللہ میاں کی قسم، کوئی نہیں آیا……. ایک بھی نہیں آیا۔ حالانکہ دعوتِ عام سب کو تھی۔ انڈیا بلاک کی سبھی اکائیوں کو مدعو کیا گیا تھا……. لیکن سب کی سب غائب تھیں‘جس طرح گدھے کے سر سے سینگ غائب ہوتے ہیں‘اسی طرح یہ سب کی سب غائب تھیں۔کیوں غائب تھیں؟ اللہ میاں کی قسم، ہم سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں، پر کچھ بھی سمجھ نہیں آ رہا ہے……. بالکل بھی نہیں آ رہا ہے۔ اور اس لیے بھی نہیں آ رہا ہے کہ صاحب! اپنے گورے گورے بانکے چھورے نے پہلے ہی توبہ کی تھی  …….معاف کیجیے گا، پہلے ہی لکھ کر دیا تھا کہ دہلی احتجاج میں ایسا ویسا کوئی نعرہ نہیں دیا جائے گا…….بالکل بھی نہیں دیا جائے گا، جس سے پرائے تو پرائے، اپنے بھی خفا ہوں۔اور وزیر اعلیٰ صاحب نے اپنا یہ وعدہ بڑی ایمانداری سے نبھایا……. دہلی بھلے ہی اپنا کوئی وعدہ نہ نبھائے، لیکن ایک کشمیری نے دہلی میں اپنا وعدہ نبھایا اور……. اور ایک ہی مطالبہ کیا، صرف ایک…….ریاستی درجے کی بحالی کا۔لیکن پھر بھی ان کے ساتھ کوئی نہیں تھا……. نہ آگے، نہ پیچھے، نہ دائیں، نہ بائیں…….صرف ان کے متوقع جانشین، دو بیٹے، تھے اور کوئی نہیں تھا…….کیوں نہیں تھا؟ ہم نہیں جانتے ہیں۔ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

Next Post

۲۰۱۴ سے کوئی سبق کیوں نہیں سیکھا گیا؟

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

بارش پر مقدمہ

2026-07-21
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

سرما نہیں گرما میں اسکول بند رکھئے!

2026-07-19
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

موسم گرما اور بہکی بہکی باتیں

2026-07-18
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

جناب! غصہ تھوک دیجئے

2026-07-16
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

۱۳ جولائی کے کتنے سچ ہیں؟

2026-07-15
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

مٹن نہیں تو چکن ہی سہی!

2026-07-12
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

2026-07-11
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

2026-07-10
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

۲۰۱۴ سے کوئی سبق کیوں نہیں سیکھا گیا؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.