جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-07-22
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

جموں،سری نگر شاہراہ پر لینڈ سلائیڈنگ‘ مزید شدید بارشوں کی وارننگ

ایجنسیاں

متعلقہ

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

سرینگر؍۲۱ جولائی

جموں و کشمیر میں مسلسل موسلادھار بارشوں نے معمولِ زندگی کو بری طرح متاثر کر دیا ہے۔ وسطی کشمیر کے بیروہ قصبے میں سیلابی پانی میونسپل شاپنگ کمپلیکس کو بہا لے گیا، جبکہ گاندربل میں فلیش فلڈ سے رہائشی علاقوں اور زرعی اراضی کو نقصان پہنچا۔

ادھر جموں سری نگر قومی شاہراہ پر متعدد مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک متاثر ہوئی، جبکہ پونچھ میں فوج نے فوری کارروائی کرتے ہوئے شاہراہ بحال کرنے اور ایک اہم پل کی مرمت کا کام انجام دیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق منگل کو بیروہ کے مرکزی بس اسٹینڈ کے اطراف اچانک سیلابی پانی داخل ہونے سے میونسپل شاپنگ کمپلیکس بہہ گیا۔ پانی کی سطح اچانک بلند ہونے سے دکانداروں میں افراتفری مچ گئی اور وہ اپنی دکانوں سے سامان اور قیمتی اشیا محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی کوشش کرتے رہے۔

سیلابی ریلے سے علاقے کے حفاظتی بندوں کو بھی شدید نقصان پہنچا، جس کے باعث مقامی لوگوں میں مزید کٹاؤ اور سیلاب کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ مقامی تاجروں اور رہائشیوں نے انتظامیہ سے فوری طور پر فلڈ پروٹیکشن ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور متاثرین کو فوری امداد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

دریں اثنا ضلع گاندربل کے صفاپورہ علاقے میں شدید بارش اور بالائی علاقوں میں مبینہ کلاؤڈ برسٹ کے باعث مقامی ندی نالوں میں طغیانی آ گئی، جس سے کئی رہائشی علاقے اور زرعی زمین زیر آب آ گئی۔

مقامی افراد کے مطابق فلیش فلڈ کا پانی متعدد گھروں میں داخل ہوگیا اور کھڑی فصلوں سمیت وسیع زرعی اراضی کو نقصان پہنچا۔ مقامی سماجی کارکن محمد صدیق نے الزام لگایا کہ علاقے میں غیر قانونی طور پر مٹی نکالنے کے باعث قدرتی نکاسیٔ آب کا نظام متاثر ہوا، جس سے سیلاب کی شدت میں اضافہ ہوا۔ انہوں نے اس عمل پر فوری پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔

ادھر پونچھ ضلع میں بھارتی فوج نے دو فوری کارروائیاں انجام دیتے ہوئے جموں-پونچھ قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال کی اور دور افتادہ دیہات کو جوڑنے والے ایک اہم پل کی مرمت کی۔

دفاعی ترجمان کے مطابق جارن والی گلی میں پی ایم شری جواہر نوودیہ ودیالیہ کی حفاظتی دیوار کئی گاڑیوں پر گر گئی تھی، جس سے شاہراہ پر آمدورفت متاثر ہوئی۔ وائٹ نائٹ کور کے اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچے، ملبہ ہٹایا، پھنسے ہوئے گاڑیوں کو نکالا اور مقامی لوگوں کی مدد کی۔

دوسری جانب مسلسل بارشوں کے باعث جموں سری نگر قومی شاہراہ پر ادھم پور اور رام بن اضلاع میں متعدد مقامات، خصوصاً شاردا ماتا مندر اور تھارا کے نزدیک لینڈ سلائیڈنگ، مٹی کے تودے گرنے اور پتھر کھسکنے کے واقعات پیش آئے، جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

قومی شاہراہ اتھارٹی (این ایچ اے آئی)، ٹریفک پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کی ٹیمیں ملبہ ہٹانے اور ٹریفک بحال کرنے میں مصروف ہیں، جبکہ مسافروں کو سفر سے قبل تازہ ٹریفک ایڈوائزری معلوم کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

اسی دوران راجوری کے نوگراٹہ سالدھار علاقے میں بھی لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ پیش آیا، جس سے مقامی رابطہ سڑک متاثر ہوئی، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

محکمہ موسمیات نے جموں خطے کے جموں، ریاسی، ادھم پور، پونچھ، راجوری، سانبہ، کٹھوعہ، ڈوڈہ، کشتواڑ اور رام بن اضلاع کے لیے انتہائی شدید بارش کی وارننگ جاری کرتے ہوئے گرج چمک، فلیش فلڈ اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔

محکمہ نے ندی نالوں، پہاڑی ڈھلوانوں اور سیلاب کے خطرے والے علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو انتہائی محتاط رہنے اور انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دی ہے، جبکہ ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ ایمرجنسی ٹیموں کو الرٹ رکھا گیا ہے اور وسطی کشمیر میں دریاؤں اور معاون ندیوں میں پانی کی سطح پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

Next Post

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومت جموںکشمیر میں جنگل راج کی اجازت نہیں دے گی ‘
اہم ترین

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

2026-09-11
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا
اہم ترین

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

2026-09-11
’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

’یہ تاریخی حقیقت ہے، معافی مانگنے کی کوئی ضرورت نہیں‘

2026-09-11
بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں
اہم ترین

بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں

2026-09-11
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

ڈوڈہ میں وائرل ویڈیو کے بعد پنچایت سیکریٹری معطل

2026-09-11
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

ریاسی میں مبینہ طور پر رشوت  لیتے ہو ئے پولیس افسر گرفتار

2026-09-11
وادی کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش
اہم ترین

ڈی جی پی کا ڈوڈہ، کٹھوعہ  اور اودھم پور کے سنگم پر  مشترکہ سکیورٹی پوسٹ کا دورہ

2026-09-11
Next Post
’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.