ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

کشمیر بھی بی جے پی… ہاں تو؟

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2022-07-23
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

آپریشن سندور!

تحریر:ہارون رشید شاہ
تو صاحب اپنے کول صاحب… اشوک کول صاحب کاکہنا ہے کہ ان کی جماعت‘ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ملک کشمیر میں الیکشن لڑنے کیلئے تیار ہے اور… اور سو فیصد تیار ہے ۔ یقینا یہ آپ کیلئے کوئی بریکنگ نیوز نہیں ہے اوربالکل بھی نہیں ہے…سوائے اس ایک بات کے کہ اگر بی جے پی ملک کشمیر میں الیکشن لڑنے کیلئے تیار ہے تو…تو اس کا مطلب ہے کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا بھی الیکشن… ملک کشمیر میں الیکشن کرانے کیلئے تیار ہو گا ۔خیر ! کو ل صاحب نے بہت سی باتیں کیں اور… اور باتوں باتوں میں انہوں نے یہ بات بھی کہہ ڈالی کہ ان کی جماعت کو جموں میں ہی نہیں بلکہ ملک کشمیر میں بھی ووٹ ملیں گے… نشستیں ملیں گی ۔ یقین کیجئے کہ یہ بھی ہمارے لئے کوئی بریکنگ نیوز نہیں ہے اور… اور اگر کل کو ملک کشمیر میں الیکشن ہوتے ہیں اور… اور ان انتخابات میں بی جے پی ملک کشمیر میں بھی اپنا کھاتہ کھول ہی لیتی ہے تو… تو ہم حیران ہو ں گے اور نہ پریشان اور… اور اس لئے نہیں ہوں گے کہ جب چالیس پچاس سال پہلے ملک کشمیر کے لوگ ہر سیاسی جماعت … کانگریس اور نیشنل کانفرنس سے کہہ سکتے تھے کہ وہ ان کے ساتھ ہی ہیں تو… تو آج … آج جب ملک کشمیر اور اس کے لوگوں کا سیاسی شعور اور ’بڑھ‘ گیا ہے تو… تو آج کیوں نہیں کشمیری بی جے پی سے کہہ سکتے ہیں کہ وہ صرف اس کے ساتھ ہیں… ان کے سارے کے سارے ووٹ اس کیلئے ہیں…کشمیری ایسا کہہ سکتے ہیں اور… اور بالکل کہہ سکتے ہیں ۔نہیں صاحب یہ سب کہنے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ کشمیری آج بھی ہر ایک جماعت کو ’ہم آپ کے ساتھ ہی ہیں‘ کہنے کی عادت بھول نہیں گئے ہیں… ہم ایسا نہیں کہہ رہے ہیں اور نہ ہمارا ایسا کہنے کا کوئی ارادہ ہے… بلکہ ہم سچ میں کہہ رہے ہیں کہ اگر بی جے پی آج ملک کشمیر میں کھاتہ کھول لیتی ہے تو… تو ہم واقعی حیران و پریشان نہیں ہو ں گے اور… اور اس لئے نہیں ہو ں گے کہ … کہ بی جے پی نے بھارت دیش کے ساتھ ساتھ ملک کشمیر میں بھی ووٹروں کیلئے دوسرا کوئی آپشن ہی نہیں رکھ چھوڑا ہے… کسی اور سیاسی جماعت کو ووٹ دینے کا آپشن … یہاں تو صدارتی انتخابات میں اپوزیشن جماعتوں نے درجن ڈیڑھ درجن اسمبلی و ممبران پارلیمنٹ نے بی جے پی کی امیدوار کو ووٹ دئے تو… تو صاحب ملک کشمیر اور کشمیریوں کی تو بات ہی نہیں ہے… بالکل بھی نہیں ہے ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

الیکشن: مطالبات یا شیطان کی لمبی آنت

Next Post

سندر نے ڈیبیو پر ہی لنکا شائر کو سنسنی خیز جیت دلائی

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
Next Post
کاؤنٹی میں پجارا کی پانچویں سنچری، سندر کا ڈریم ڈیبیو

سندر نے ڈیبیو پر ہی لنکا شائر کو سنسنی خیز جیت دلائی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.