پیر, اکتوبر 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی پر این سی  کی مہم عارضی سیاست :بخاری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-06-26
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
ریاستی درجے کی بحالی پر این سی   کی مہم عارضی سیاست :بخاری
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

ایجنسیاں

بانڈی پورہ؍۲۵ جون

متعلقہ

’فضائیہ کو سالانہ۳۶ سے۴۰ جنگی طیاروں کی ضرورت‘

’جموں و کشمیر میں چھتوں پر شمسی توانائی کے نظام کی تنصیب میں تیزی آئیگی‘

     اپنی پارٹی کے صدر‘ الطاف بخاری نے جمعرات کو نیشنل کانفرنس کی ریاستی درجے کی بحالی کی مہم کو’قلیل مدتی سیاست‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ مہم بھی جلد ہی ماضی کے دیگر سیاسی نعروں کی طرح ختم ہو جائے گی۔

     شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے بخاری نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کی سیاسی تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ جب بھی اس کے فوری سیاسی مفادات پورے ہو جاتے ہیں تو وہ اپنے بنیادی مطالبات سے دستبردار ہو جاتی ہے۔

     اپنی پارٹی کے سربراہ نے کہا’’نیشنل کانفرنس کا ایک ریکارڈ ہے۔۱۹۵۳ میں انہوں نے پلیبیسائٹ فرنٹ بنایا، لیکن بائیس برس بعد اسے آوارہ گردی قرار دے دیا۔ پھر خودمختاری (آٹونومی) کا مطالبہ کیا، لیکن جب وہ حاصل نہ ہوئی تو اسے بھی چھوڑ دیا۔ اب ریاستی درجے کی بحالی کی باتیں کی جا رہی ہیں، مگر یہ بھی چند دن کی بات ہے۔ جب ان کے اپنے مفادات پورے ہو جائیں گے تو ایک ماہ بعد یہ معاملہ بھی ختم ہو جائے گا‘‘۔

     بخاری نے کہا کہ جب وہ خود۲۰۲۰‘۲۰۲۲؍اور۲۰۲۳ میں ریاستی درجے کی بحالی کا مطالبہ کر رہے تھے تو یہی نیشنل کانفرنس انہیں غدار اور دہلی کا ایجنٹ قرار دے رہی تھی۔

     اپنی پارٹی کے صدر نے کہا’’ہم پر غداری اور بے وفائی کے فتوے لگائے گئے، صرف اس لیے کہ ہم ریاستی درجے کی بحالی کا مطالبہ کر رہے تھے۔ اس وقت کہا جاتا تھا کہ ہم دہلی کا ایجنڈا نافذ کر رہے ہیں، لیکن آج خوشی ہے کہ وہی لوگ بھی مان رہے ہیں کہ ریاستی درجہ ہی جموں و کشمیر کے عوام کی ضرورت ہے‘‘۔

     نیشنل کانفرنس کی جانب سے دیگر سیاسی جماعتوں کو نئی دہلی کے جنتر منتر پر احتجاج میں شرکت کی دعوت کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر بخاری نے اس طرزِ عمل کو غیر سنجیدہ قرار دیا۔انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا’’یہ کوئی بریانی کی دعوت نہیں کہ آپ لوگوں سے کہیں کہ آ جاؤ، بریانی کھاؤ۔ ایسے معاملات میں پہلے تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی جاتی ہے، پھر مشترکہ حکمت عملی طے کی جاتی ہے‘‘۔

     اپنی گفتگو کے اختتام پر بخاری نے کہا کہ ریاستی درجے کی بحالی اپنی جگہ اہم معاملہ ہے، لیکن جموں و کشمیر کے عوام آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا’’ریاستی درجہ واپس آ جائے، چاہے جو بھی اسے واپس لائے، لیکن ایک بات طے ہے کہ جموں و کشمیر کے عوام آرٹیکل۳۷۰ کو کبھی نہیں بھولیں گے۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سینئر جے کے اے ایس افسر  رومین شیخ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال

Next Post

پی ایم شری گورنمنٹ سیکنڈری اسکول لہر وال پورہ میں’ بیگ لیس ڈے‘ روایتی کھیلوں کے تہوار کے طور پر منایا گیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بھارتی فضائیہ کے درست حملے آپریشن سندور میں سنگ میل ثابت ہوئے :ایئر فورس چیف
اہم ترین

’فضائیہ کو سالانہ۳۶ سے۴۰ جنگی طیاروں کی ضرورت‘

2026-10-04
ہندوستان میں سب سے بڑے تیرتے ہوئے سولر پاور پروجیکٹ کا آغاز
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں چھتوں پر شمسی توانائی کے نظام کی تنصیب میں تیزی آئیگی‘

2026-10-04
پاکستان سے مذاکرات کا فیصلہ مرکز کے دائرہ اختیار میں ہے: بخاری
اہم ترین

’سرینگر کے قریب ایک غیر مقامی شخص کیسے زمین خرید سکا؟‘

2026-10-04
سی اے جی کی رپورٹ میں جموں کشمیر میں بجٹ خلاف ورزیوں کی نشاندہی
اہم ترین

سی اے جی کی جموں و کشمیر میں جل جیون مشن کے نفاذ میں خامیوں کی نشاندہی

2026-10-04
جنگلاتی اراضی پر قائم روہنگیا کے ایک درجن ڈھانچے منہدم
اہم ترین

جنگلاتی اراضی پر قائم روہنگیا کے ایک درجن ڈھانچے منہدم

2026-10-04
نوشہرہ میں دراندازی کی کوشش ناکام‘ دہشت گرد ہلاک
اہم ترین

ایل او سی عبور کرنے والی پی او کے  کی۱۷ سالہ لڑکی فوج کی تحویل میں

2026-10-04
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

رام بن میں دو الگ الگ  حادثات، ایک ہلاک‘۵۶زخمی

2026-10-04
پی ایم مودی کی قیادت میں پاک اشتعال انگیزیوں پر فوجی ردعمل کا زیادہ امکان ہے:امریکی انٹیلی جنس
اہم ترین

پاکستان کادو شہریوں کی مبینہ ہلاکت پر بھارت سے ’’سخت احتجاج‘‘

2026-10-04
Next Post
پی ایم شری گورنمنٹ سیکنڈری اسکول لہر وال پورہ میں’ بیگ لیس ڈے‘ روایتی کھیلوں کے تہوار کے طور پر منایا گیا

پی ایم شری گورنمنٹ سیکنڈری اسکول لہر وال پورہ میں’ بیگ لیس ڈے‘ روایتی کھیلوں کے تہوار کے طور پر منایا گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.