بدھ, اگست 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سینئر جے کے اے ایس افسر  رومین شیخ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-06-26
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
ہندوارہ:ریت کے ٹیلے میں دھنس جانے سے شہری کی موت‘ دوسرا زخمی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

ایجنسیاں

جموں؍۲۵ جون

متعلقہ

یوم آزادی کی تقاریب‘سکیورٹی مزید سخت

مکہ دفاعی معاہدے کے اثرات کا جائزہ لے رہے ہیں :جیسوال

     جموں و کشمیر انتظامی سروس (جے کے اے ایس) کے سینئر افسر رومین شیخ جمعرات کی صبح جموں کے علاقے باتھنڈی میں واقع اپنی رہائش گاہ پر دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے۔

     سرکاری ذرائع نے اس افسوسناک خبر کی تصدیق کی ہے۔

     رومین شیخ، جو۲۰۰۴ بیچ کے جے کے اے ایس افسر تھے اور ضلع پونچھ کے سرنکوٹ علاقے کے گاؤں سالیاں کے رہنے والے تھے، اپنی وفات کے وقت محکمہ ہینڈلوم، کشمیر ڈویژن میں جوائنٹ ڈائریکٹر کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

     سرکاری حکام کے مطابق انہیں اپنی رہائش گاہ پر اچانک شدید دل کا دورہ پڑا، جس کے نتیجے میں ان کا انتقال ہو گیا۔ پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تمام ضروری قانونی کارروائی مکمل کر لی ہے۔

     خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم کی نمازِ جنازہ آج شام ۶بجے باتھنڈی، جموں میں پڑھئی گئی جس کے بعد انہیں سپرد خاک کیا گیا ۔

     سینئر انتظامی افسر کی اچانک وفات سے جموں و کشمیر کے سرکاری اور انتظامی حلقوں میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ان کے ساتھی افسران، سرکاری اہلکاروں اور خیر خواہوں نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے تعزیت کی ہے اور مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے۔

     دریں اثنا، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بھی جے کے اے ایس افسر رومین احمد کے اچانک انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

     اپنے تعزیتی پیغام میں لیفٹیننٹ گورنر نے کہا’’رومین احمد کے ناگہانی انتقال کی خبر سن کر انتہائی دکھ ہوا۔ انہوں نے ایک مخلص اور فرض شناس افسر کی حیثیت سے جموں و کشمیر کے عوام کی پوری لگن، دیانت داری اور عزم کے ساتھ خدمت کی۔ اس کٹھن گھڑی میں میری دلی ہمدردیاں سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، انہیں جوارِ رحمت میں جگہ عطا کرے اور پسماندگان کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔ آمین۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایک ماہ بعد گلمرگ گنڈولا سروس دوبارہ عوام کے لیے کھول دی گئی

Next Post

ریاستی درجے کی بحالی پر این سی  کی مہم عارضی سیاست :بخاری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

یوم آزادی کی تقاریب‘سکیورٹی مزید سخت
اہم ترین

یوم آزادی کی تقاریب‘سکیورٹی مزید سخت

2026-08-12
’یہ اپنی غلطیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہےُ
اہم ترین

مکہ دفاعی معاہدے کے اثرات کا جائزہ لے رہے ہیں :جیسوال

2026-08-12
یومِ آزادی سے قبل وادی بھر میں ترنگا ریلیوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری
اہم ترین

یومِ آزادی سے قبل وادی بھر میں ترنگا ریلیوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری

2026-08-12
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
اہم ترین

بھتہ خوری کےالزام میں بی جے پی ضلع صدر کیخلاف کیس درج

2026-08-12
معشوقہ کے شوہر کو جھوٹے کیس میں پھنسانے کیلئے عاشق نے اس کے گھر منشیات بھیج دیں 
اہم ترین

معشوقہ کے شوہر کو جھوٹے کیس میں پھنسانے کیلئے عاشق نے اس کے گھر منشیات بھیج دیں 

2026-08-12
’ہر گھر جھنڈ‘:’۱۵؍اگست کو لوگوں کو اپنے گھروں پر ترنگا لہرانے کی تلقین کی جائیگی ‘
اہم ترین

صدرِ جمہوریہ کی ’وندے ماترم‘ کی توہین  کو جرم قرار دینے والے بل کو منظوری

2026-08-12
پٹواری۱۰ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار:اے سی بی
اہم ترین

۳ لاکھ روپے رشوت لینے کے الزام میں سابق پٹواری کیخلاف

2026-08-12
پلوامہ میں جنگجوؤں نے غیر مقامی مزدور کو زخمی کر دیا
اہم ترین

ڈوڈہ میں پہاڑ پر چڑھتے ۴ مشتبہ دہشت گرد نظر آئے‘ فوج کاتلاشی آپریشن شروع

2026-08-12
Next Post
ریاستی درجے کی بحالی پر این سی   کی مہم عارضی سیاست :بخاری

ریاستی درجے کی بحالی پر این سی  کی مہم عارضی سیاست :بخاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.