جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

بھدرواہ اور شوپیاں میں دو  الگ سڑک حادثات‘۱۰ ؍افراد زخمی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-06-06
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
گاندربل میں موٹر سائیکل کی   ٹکر سے راہگیر جاں بحق، ایک زخمی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

ڈوڈہ/شوپیاں؍۵ جون

جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے بھدرواہ علاقے اور جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں جمعہ کو پیش آنے والے دو الگ الگ سڑک حادثات میں کم از کم۱۰؍افراد زخمی ہو گئے۔

متعلقہ

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

حکام کے مطابق بھدرواہ کے نلتھی پارک کے نزدیک ایک کار بے قابو ہو کر سڑک سے پھسل گئی اور قلابازیاں کھاتے ہوئے دریا میں جا گری، جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈرائیور گاڑی پر قابو کھو بیٹھا، جس کے باعث گاڑی سڑک سے نیچے دریا میں جا گری۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طور پر سب ڈسٹرکٹ اسپتال بھدرواہ منتقل کیا گیا۔

زخمیوں کی شناخت پنجاب کے ضلع پٹھانکوٹ کے رہائشی اشونی کمار‘ نوینیت شرما‘اجے کمار ؍ اور امرجیت سنگھ کے طور پر کی گئی ہے۔

پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ادھر جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے ہیرپورہ علاقے کے دوبجن مقام پر ایک کار سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہو گئے۔

حکام نے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والی سوئفٹ کار راجوری سے شوپیاں کی طرف جا رہی تھی۔گاڑی کو سنیل شرما ولد رمیش شرما چلا رہے تھے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا جس کے باعث گاڑی سڑک سے نیچے جا گری۔

حادثے میں ڈرائیور سمیت پانچ دیگر مسافر زخمی ہوئے جن کی شناخت راجیش کمار ولد رمیش کمار، پلاوی چندن زوجہ راجیش کمار، آراو کمار ولد راجیش کمار، پراچی دختر راجیش کمار اور دعا کمار ولد وجے کمار کے طور پر کی گئی ہے۔

تمام زخمیوں کو علاج و معالجے کے لیے ضلع اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس نے دونوں حادثات کے سلسلے میں مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

لال بازار میں خاتون پراسرار حالت میں مردہ پائی گئی، تحقیقات جاری

Next Post

اب سیاحوں، پہاڑی علاقوں اور اضلاع کے لیے الگ الگ موسمی پیش گوئیاں جاری ہوں گی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک
اہم ترین

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

2026-07-23
 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی
اہم ترین

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

2026-07-23
جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا
اہم ترین

جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا

2026-07-23
  سنہا نے بارش، سیلاب   اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ   اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا
اہم ترین

  سنہا نے بارش، سیلاب  اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ  اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-23
’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘
اہم ترین

’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘

2026-07-23
بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ
اہم ترین

بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ

2026-07-23
’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
Next Post
اب سیاحوں، پہاڑی علاقوں اور اضلاع کے لیے الگ الگ موسمی پیش گوئیاں جاری ہوں گی

اب سیاحوں، پہاڑی علاقوں اور اضلاع کے لیے الگ الگ موسمی پیش گوئیاں جاری ہوں گی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.