بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

صدرجمہوریہ، وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ سمیت تمام اہم رہنماؤں نے مالویہ نگرآتش زدگی سانحہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-06-04
in قومی خبریں
A A
خواتین بل پر صدر کے دستخط :ناری شکتی وندن ادھینیم ہندوستان میں قانون بن گیا

Murmu

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

نئی دہلی، 03 جون (یو این آئی) دہلی کے مالویہ نگر علاقے میں بدھ کی صبح ایک ہوٹل میں آگ لگنے کے واقعے میں 21 لوگوں کی موت پر صدرجمہوریہ دروپدی مرمو، وزیر اعظم نریندر مودی، نائب صدر سی پی رادھا کرشنن، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ترنجیت سنگھ سندھو سمیت دیگر اہم رہنماؤں نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر راہل گاندھی، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے، دہلی کی وزیر اعلیٰ محترمہ ریکھا گپتا اور سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے بھی متاثرہ خاندانوں کے تئیں اپنی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے ‘پریسیڈنٹ آف انڈیا’ کے آفیشل ‘ایکس’ ہینڈل پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا، "دہلی کے مالویہ نگر میں آگ لگنے کے واقعے میں لوگوں کی موت کی خبر انتہائی تکلیف دہ ہے۔ میں سوگوار خاندانوں کے تئیں گہری تعزیت کا اظہار کرتی ہوں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی تمنا کرتی ہوں۔” نائب صدر سی پی رادھا کرشنن نے بھی ‘ایکس’ پر اپنی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا، "دہلی کے مالویہ نگر میں آگ لگنے کے واقعے میں کئی لوگوں کی دردناک موت انتہائی تکلیف دہ ہے۔ میں سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ انہیں اس دکھ کی گھڑی میں صبر اور ہمت ملے۔ میں زخمیوں کی اچھی صحت اور جلد صحت یابی کی بھی دعا کرتا ہوں۔”
وزیر اعظم نریندر مودی نے اس سانحے پر گہرے دکھ کا اظہار کرنے کے ساتھ ہی متاثرین کے لیے معاوضے کا بھی اعلان کیا ہے۔ وزیر اعظم کے قومی امدادی فنڈ سے ہلاک شدگان کے لواحقین کو 2-2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50-50 ہزار روپے کی امدادی رقم دی جائے گی۔ پی ایم او کے ‘ایکس’ ہینڈل پر جاری پیغام میں کہا گیا ہے، "دہلی کے مالویہ نگر میں آگ لگنے کے واقعے کی وجہ سے جانی نقصان انتہائی افسوسناک ہے۔ جن لوگوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے، ان کے تئیں میں اپنی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا ہے۔ حکام متاثرہ لوگوں کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہے ہیں۔”
دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ترنجیت سنگھ سندھو نے اس حادثے کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے سینئر حکام سے بات کی۔ انہوں نے زخمیوں کو فوراً بہترین علاج فراہم کرنے، متاثرین کو فوری امداد دینے اور اس آتشزدگی کی گہرائی سے جانچ یقینی بنانے کی سخت ہدایات دی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے مستعدی سے بچاؤ کے کام میں جٹی دہلی پولیس، فائر بریگیڈ اور سول ایڈمنسٹریشن کی ٹیموں کی ستائش بھی کی۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ٹویٹ کر کے مقامی انتظامیہ کی طرف سے کی جا رہی کوششوں کی معلومات دی اور سوگوار خاندانوں کوتسلی دی ۔ انہوں نے لکھا، "دہلی کے مالویہ نگر میں آگ لگنے کے واقعے سے دل انتہائی غمگین ہے۔ مقامی انتظامیہ امدادی اور بچاؤ کاموں میں مصروف ہے۔ اس دل دہلا دینے والے واقعے میں جن لوگوں نے اپنے اہل خانہ کو کھویا ہے، میری تعزیت ان کے ساتھ ہے۔ خدا سوگوار خاندانوں کو یہ دکھ سہنے کی طاقت عطا فرمائے۔ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں۔” اس بھیانک حادثے پر دہلی کی وزیر اعلیٰ محترمہ ریکھا گپتا نے ‘ایکس’ پر اپنی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کے عزم کو دہرایا۔ انہوں نے لکھا، "مالویہ نگر میں بھیانک آگ لگنے کے واقعے میں کئی لوگوں کی دردناک موت سے گہرا دکھ ہوا ہے۔ سوگوار خاندانوں کے تئیں میری دلی تعزیت۔ میں اس دل دہلا دینے والے سانحے سے متاثرہ تمام لوگوں کو صبر و ہمت ملنے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتی ہوں۔” وزیر اعلیٰ نے مزید کہا، "دکھ کی اس گھڑی میں دہلی حکومت متاثرہ

خاندانوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے۔ ہم اس سانحے سے متاثرہ لوگوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں۔”
وہیں، دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے راجدھانی میں لگاتار ہو رہے ایسے حادثات پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا، "دہلی کے مالویہ نگر میں لگی بھیانک آگ میں جان گنوانے والے لوگوں کی روح کی تسکین کے لیے میں بھگوان سے دعا کرتا ہوں۔ آج مالویہ نگر میں اتنا بڑا حادثہ ہو گیا۔ 21 لوگوں کی موت کی دردناک خبر آ رہی ہے… دہلی میں لگاتار ہو رہے آتشزدگی کے واقعات اور معصوم لوگوں کی موتیں انتہائی تشویشناک ہیں۔”
اپوزیشن کے لیڈر اور کانگریس رہنما راہل گاندھی نے حادثے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اپنی پارٹی کے کارکنوں سے زمین پر اتر کر مدد کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے لکھا، "دہلی کے مالویہ نگر میں آگ لگنے سے کئی لوگوں کی موت کی خبر انتہائی افسوسناک ہے۔ تمام سوگوار خاندانوں سے میں اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ تمام کانگریس کارکنوں سے گزارش ہے کہ وہ امدادی اور بچاؤ کاموں میں ہر ممکن تعاون دیں۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کی امید کرتا ہوں۔” کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے بھی متاثرہ خاندانوں کو وقت پر مناسب امداد دینے کا مطالبہ اٹھایا۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا، "دہلی کے مالویہ نگر میں آگ لگنے کے دردناک واقعے سے گہرا دکھ ہوا ہے۔ جن خاندانوں نے اپنے پیاروں کو کھویا ہے، ان کے تئیں میری دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا۔ ریاستی حکومت اور حکام کو متاثرین کو فوری طبی امداد سمیت کافی اور وقت پر معاوضہ فراہم کرنا چاہیے۔ میں کانگریس کارکنوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس مشکل وقت میں متاثرین کو ہر ممکن مدد اور تعاون فراہم کریں۔”

متعلقہ

مرمو نے مالدووا کی صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

ہائی کورٹ کے ججوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات پر یکساں قوانین بنانے کے لیے مرکزی حکومت تشکیل دے کمیٹی: سپریم کورٹ

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدے کی ناکامی کے یقینی امکانات

Next Post

دھرمیندر پردھان کو بچانے کی وجہ بتائیں مودی: کانگریس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ملک کل۶۷واں ےوم آزادی منا رہا ہے
قومی خبریں

مرمو نے مالدووا کی صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

2026-07-21
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

ہائی کورٹ کے ججوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات پر یکساں قوانین بنانے کے لیے مرکزی حکومت تشکیل دے کمیٹی: سپریم کورٹ

2026-07-21
کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا
قومی خبریں

کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا

2026-07-21
پولیس نے پارلیمنٹ کے پاس پہنچے مظاہرین پر چھوڑے آنسو گیس کے گولے
قومی خبریں

پولیس نے پارلیمنٹ کے پاس پہنچے مظاہرین پر چھوڑے آنسو گیس کے گولے

2026-07-21
’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘
اہم ترین

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

2026-07-18
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
قومی خبریں

فوجی سربراہ نے مشرقی کمان کا دورہ کر کے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-16
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

راہل کی دہرادون مہم سے ڈری حکومت، پریڈ گراؤنڈ کی اجازت منسوخ کی: کانگریس

2026-07-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

بی جے پی میں شامل ہوئے آپ کے کونسلر وکاس ٹانک

2026-07-16
Next Post
وقف ترمیمی قانون پر عدالت عظمی کا حکم اپوزیشن پارٹیوں کی جیت ہے : کانگریس

دھرمیندر پردھان کو بچانے کی وجہ بتائیں مودی: کانگریس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.