اتوار, جولائی 26, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

وزیر اعلیٰ لاپتہ :ہاں تو؟

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-05-24
in سچ تو یہ ہے
A A
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اور راہل کا کھیل پھر بگڑ گیا!

پردھان سیوک اور پردھان

 

تو صاحب اپنی بی جے پی کو پریشانی ہے‘اس بات کی پریشانی ہے کہ گورے گورے بانکے چھورے ‘جموں کشمیر کے وزیر اعلیٰ‘ اعلیٰ حضرت جناب عمرعبداللہ صاحب لاپتہ ہیں ……غائب ہیں ‘ کم و بیش دس بارہ دنوں سے لاپتہ ہیں ۔ہم قائد ثانی ‘ڈاکٹر فاروق عبداللہ تو نہیں ہیں جو بی جے پی کو اپنے کام سے کام رکھنے کا مشورہ دیں ……ہم ایسا نہیں کریں گے اور اس لئے نہیں کریں گے کہ ہمارے لئے یہ بات کوئی معنی نہیں رکھتی ہے اور بالکل بھی نہیں رکھتی ہے کہ گورے گورے بانکے چھورے واقعی میں لاپتہ ہیں ‘ غائب ہیں یا کشمیر میں ہی ہیں……اللہ میاں کی قسم ہمارے لئے یہ بات کوئی معنی نہیں رکھتی ‘ ہمارے لئے یہ کوئی بات ہی نہیں ہے ۔اور اس لئے نہیں ہے کہ اس بات سے کوئی فرق پڑنے والا نہیں ہے کہ گورے گورے بانکنے چھورے کشمیر سے لاپتہ ہیں یا یہاں حاضر ہیں ۔یہاں حاضر ‘ یہاں موجود رہ کر بھی وہ کون سا تیر مارتے ہیں ‘ یہاں ہو کر وہ اپنی موجودگی کا ہمیں اور آپ کو کون سا احساس دلاتے رہتے ہیں جوہمیں ان کی کمی محسوس ہو گی ۔سچ تو یہ ہے کہ یہاں ہو کر گورے گورے بانکے چھورے کا ایک ہی رونا ہوتا ہے اور بار بار ہو تا کہ ان کے ہاتھ میں کچھ بھی نہیں ہے ……جو کچھ بھی ہے وہ کسی اور کے ہاتھ میں ہے ۔ سچ تو یہ ہے کہ ان کے کشمیر سے لاپتہ ہونے سے ہمیں ان کا یہ راگ نہیں سننا پڑرہا ہے ……ورنہ یہ راگ سنتے سنتے ہمارے تو کان پک گئے تھے ۔اس لئے صاحب اچھا ہی ہے کہ اگر وزیر اعلیٰ صاحب لاپتہ ہیں ‘ کیوں ہیں یہ ہم نہیں جانتے ہیں …… بالکل بھی نہیں جانتے ہیں کہ اگر ہم کچھ جانتے ہیں تو یہ ایک بات جانتے ہیں کہ کوئی اپنے گورے گورے بانکے چھورے وزیر اعلیٰ سے کہہ دے …… تب کہہ دے جب وہ لاپتہ نہیں رہیں گے اور واپس جلوہ افروز ہو ں گے ‘ یہ کہہ دے کہ جناب کچھ ایسا تو کیجئے ‘ کوئی ایک کام ایسا تو کیجئے کہ کل کو اگر آپ ایک دن کیلئے بھی لاپتہ ہو جائیں تو …… تو لوگوں کو آپ کی کمی ‘ آپ کی عدم موجودگی محسوس ہو جائیگی کہ ……کہ آج کے دن کی حقیقت یہ ہے کہ آپ کی کمی یہاں کسی کو محسوس نہیں ہو رہی ہے…… بالکل بھی نہیں ہو رہی ہے‘ سوائے اپنی بی جے پی کو ۔اسے کیوں محسوس ہو رہی ہے یہ ہم نہیں جانتے ہیں ‘ لیکن وزیر اعلیٰ صاحب !آپ ضرور جانتے ہوں گے ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

قربانی کے جانوروں کی من مانی قیمتیں

Next Post

میں ثاقب اور ملنگا سے بہت کچھ سیکھ رہا ہوں: کمنس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

اور راہل کا کھیل پھر بگڑ گیا!

2026-07-26
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

پردھان سیوک اور پردھان

2026-07-25
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

لوگوں کیلئے لڑنا …. لڑائی نہیں

2026-07-24
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

کوئی مستعفی نہیں ہوگا!

2026-07-23
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دہلی کی بے دلی!

2026-07-22
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

بارش پر مقدمہ

2026-07-21
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

سرما نہیں گرما میں اسکول بند رکھئے!

2026-07-19
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

موسم گرما اور بہکی بہکی باتیں

2026-07-18
Next Post
کمنز کی شاندار اننگز نے سب کو مبہوت کردیا

میں ثاقب اور ملنگا سے بہت کچھ سیکھ رہا ہوں: کمنس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.