منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

میں ثاقب اور ملنگا سے بہت کچھ سیکھ رہا ہوں: کمنس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-05-24
in کھیل
A A
کمنز کی شاندار اننگز نے سب کو مبہوت کردیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ورلڈ کپ فائنل سے قبل بنگلہ دیش میں بھی ارجنٹینا کے لیے جوش و خروش عروج پر

وی اے آر چیک کے دوران بچے کی معصوم حرکت نے شائقین کو محظوظ کر دیا

حیدرآباد، 23 مئی (یو این آئی) پیٹ کمنس دنیا کے خطرناک ترین تیز گیندبازوں میں شمار کیے جاتے ہیں، لیکن انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ آئی پی ایل 2026 کے دوران انہوں نے سن رائزرس حیدرآباد کے اپنے ساتھی گیندبازوں سے کافی کچھ سیکھا ہے۔
کمنس نے خاص طور پر ایشان ملنگا اور ثاقب حسین کا ذکر کیا، جنہوں نے پورے سیزن میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
ملنگا سن رائزرس حیدرآباد کے سب سے کامیاب وکٹ لینے والے گیندباز رہے ہیں، جنہوں نے 14 میچوں میں 19 وکٹ حاصل کیے، جبکہ ڈیبیو سیزن کھیلنے والے ثاقب نے 10 میچوں میں 15 وکٹ اپنے نام کیے ہیں۔
جمعہ کی شب رائل چیلنجرس بنگلورو کے خلاف سن رائزرس حیدرآباد کی 55 رن کی کامیابی میں ان دونوں گیندبازوں نے اہم کردار ادا کیا۔
آر سی بی کے ہدف کے تعاقب کے دوران دونوں نے اپنی سلوور گیندوں کا بہترین استعمال کیا اور مل کر آٹھ اوور میں 64 رن دے کر تین وکٹ حاصل کیے۔
ان دونوں کا مشترکہ اکانومی ریٹ 8.00 رہا، جو اس لحاظ سے زیادہ متاثر کن ہے کہ سن رائزرس حیدرآباد نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 255/4 کا بڑا اسکور بنایا تھا۔
ملنگا اور ثاقب نے پاور پلے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ دونوں نے ابتدائی چھ اوور میں تین اوور ڈالے اور ایک ایک وکٹ حاصل کر کے آر سی بی کی جارحانہ شروعات پر بریک لگا دیا۔
میچ کے بعد کمنس نے کہا، ’’دونوں لاجواب رہے ہیں، میں نے بھی ان سے کافی کچھ سیکھا ہے۔ خاص طور پر ایشان نے پورے سیزن میں جس انداز سے گیندبازی کی، پاور پلے میں ان کی سلوور گیندیں اور مختلف انداز کمال کے رہے ہیں۔‘‘
انہوں نے کہا، ’’پھر ثاقب بھی ہیں، ایسے گیندباز کپتان کیلئے کسی خواب سے کم نہیں ہوتے۔‘‘
اس جیت کے بعد سن رائزرس حیدرآباد نے لیگ مرحلے کا اختتام 18 پوائنٹس کے ساتھ کیا، لیکن بہتر نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر گجرات ٹائٹنس اور رائل چیلنجرس بنگلورو سرفہرست دو مقامات پر رہے۔
سن رائزرس کو ٹاپ-2 میں پہنچنے کیلئے آر سی بی کو 166 رن سے کم اسکور پر روکنا ضروری تھا۔
کمنس نے کہا کہ ٹیم نے بھرپور کوشش کی، لیکن حیدرآباد کی بیٹنگ کیلئے سازگار وکٹ پر آر سی بی کو اتنے کم اسکور پر روکنا آسان نہیں تھا۔
انہوں نے کہا، ’’یہ اچھی وکٹ تھی اور ہمیں معلوم تھا کہ بہت سی چیزوں کا ہمارے حق میں جانا ضروری ہے۔ ہم قریب پہنچے، لیکن پھر بھی یہ ایک بڑی جیت رہی۔‘‘
اب آر سی بی 26 مئی کو کوالیفائر-1 میں گجرات ٹائٹنس سے مقابلہ کرے گی، جبکہ سن رائزرس حیدرآباد 27 مئی کو ایلیمنیٹر میچ کھیلے گی۔
ایلیمنیٹر میں اس کا سامنا راجستھان رائلز، پنجاب کنگس یا کولکاتا نائٹ رائیڈرس میں سے کسی ایک ٹیم سے ہوگا، جو آخری پلے آف مقام کیلئے جدوجہد کر رہی ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وزیر اعلیٰ لاپتہ :ہاں تو؟

Next Post

آئی پی ایل 2026: میچ کے بعد وراٹ کوہلی نے ٹریوس ہیڈ سے ہاتھ ملانے سے انکارکیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ورلڈ کپ فائنل سے قبل بنگلہ دیش میں بھی ارجنٹینا کے لیے جوش و خروش عروج پر
کھیل

ورلڈ کپ فائنل سے قبل بنگلہ دیش میں بھی ارجنٹینا کے لیے جوش و خروش عروج پر

2026-08-31
وی اے آر چیک کے دوران بچے کی معصوم حرکت نے شائقین کو محظوظ کر دیا
کھیل

وی اے آر چیک کے دوران بچے کی معصوم حرکت نے شائقین کو محظوظ کر دیا

2026-08-31
بنگلہ دیش اور زمبابوے کے درمیان فیصلہ کن ٹی-20 مقابلہ، دونوں ٹیموں کی نظریں سیریز جیتنے پر مرکوز
کھیل

بنگلہ دیش اور زمبابوے کے درمیان فیصلہ کن ٹی-20 مقابلہ، دونوں ٹیموں کی نظریں سیریز جیتنے پر مرکوز

2026-08-31
واشنگٹن سندر زخمی، ہرش دوبے تیسرے ون ڈے کے لیے ہندوستانی کرکٹ ٹیم میں شامل
کھیل

واشنگٹن سندر زخمی، ہرش دوبے تیسرے ون ڈے کے لیے ہندوستانی کرکٹ ٹیم میں شامل

2026-08-31
انگلینڈ کی شکست پر ڈونلڈ ٹرمپ کا تبصرہ، ہیری کین کے دفاعی کردار پر سوال
کھیل

انگلینڈ کی شکست پر ڈونلڈ ٹرمپ کا تبصرہ، ہیری کین کے دفاعی کردار پر سوال

2026-08-31
کھیل

دیسی کھیلوں کے فروغ پر غور، پروین گرگ کی مرکزی وزیر کھیل ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ سے ملاقات

2026-08-31
کھیل

میں نہیں چاہتا کہ ساری توجہ مجھ پر ہو، میرے ساتھی ہی اصل ستارے ہیں: ایمیلیانو مارٹینیز

2026-08-31
کھیل

بی ڈبلیو ایف ورلڈ چیمپئن شپ 2026 کی الٹی گنتی شروع، آفیشل ماسکوٹ پیکو اور اینتھم کی نقاب کشائی

2026-08-31
Next Post
آئی پی ایل میں کرکٹ کے نئے ضوابط نافذ ہوں گے

آئی پی ایل 2026: میچ کے بعد وراٹ کوہلی نے ٹریوس ہیڈ سے ہاتھ ملانے سے انکارکیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.