بدھ, ستمبر 9, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ہندوستان-ویتنام اسٹریٹجک پارٹنرشپ ہوگی مزید مستحکم، باہمی تعاون سے دونوں بنیں گے ترقی یافتہ ممالک: مودی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-05-07
in قومی خبریں
A A
’اپوزیشن جماعتوں نے نسوانی جنین کشی کی‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی کل گجرات اور مہاراشٹر کادورہ کریں گے ، 35,000 کروڑ روپے کے متعدد منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے

مضبوط طلب اور معاشی اعداد و شمار سے کاروباری اعتماد کئی سہ ماہیوں کی بلند ترین سطح پر: سی آئی آئی

نئی دہلی، 06 مئی (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہندوستان اور ویتنام نے اپنی ہمہ جہت اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزید مستحکم بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور دونوں ممالک ایک دوسرے کے وژن اور اہداف میں تعاون کرتے ہوئے، ترقی یافتہ قوم بننے کی اپنی خواہشات کو مل کر پورا کریں گے۔
مسٹر مودی نے ہندوستان کے دورے پر آئے ویتنام کے صدر تو لام کے ساتھ بدھ کو یہاں دو طرفہ بات چیت میں باہمی تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو کی۔ اس کے بعد مسٹر مودی نے مشترکہ بیان میں کہا کہ مسٹر تو لام نے اپنے دورہ ہند کا آغاز بودھ گیا سے کیا ہے، جو دونوں ممالک کی مشترکہ تہذیبی اور روحانی روایت کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دورے اور بامقصد بات چیت سے ہم اپنی خیر سگالی کو کئی ٹھوس نتائج میں بدل رہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ایک دہائی سے ہمہ جہت اسٹریٹجک پارٹنرشپ قائم ہے اور اس دوران تعلقات میں وسیع تر ترقی ہوئی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارت، ٹیکنالوجی اور سیاحت کے تعلقات مضبوط ہوئے ہیں۔ اس مضبوط بنیاد پر آگے بڑھتے ہوئے آج ہم اپنے تعلقات کو مزید مضبوط ہمہ جہت اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی سطح پر لے جا رہے ہیں۔ اب ہم اپنی شراکت داری کو مزید بلند اہداف کی طرف لے جائیں گے۔ ثقافت، رابطے، صلاحیت سازی کے ساتھ ساتھ سکیورٹی، پائیداری اور مضبوط سپلائی چین جیسے ہر شعبے میں ہمارا تعاون نئی بلندیوں تک پہنچے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی اتھل پتھل اور اقتصادی چیلنجوں کے اس دور میں اپنی صلاحیت، گڈ گورننس اور اقتصادی اصلاحات کے بل پر ہندوستان اور ویتنام دنیا کی تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشتوں کے طور پر ابھر رہے ہیں۔ اب ہماری گہری اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے ذریعے ہم ایک دوسرے کی تیز رفتار ترقی میں معاون بنیں گے۔
مسٹر مودی نے کہا کہ دونوں ممالک نے ترقی یافتہ قوم بننے کے سفر میں باہمی تعاون پر اتفاق کیا ہے اور یہ بدھ کی تعلیمات کے جذبے پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیسا کہ بدھ کی تعلیمات کا جذبہ ہے کہ اگر آپ کسی اور کے لیے چراغ جلاتے ہیں، تو وہ آپ کے اپنے راستے کو بھی روشن کرتا ہے۔ اسی جذبے کے ساتھ ہم ایک دوسرے کے وژن اور اہداف میں تعاون کرتے ہوئے ترقی یافتہ قوم بننے کی اپنی خواہشات کو مل کر شرمندہ تعبیر کریں گے۔ ہم ساتھ چلیں گے، ساتھ بڑھیں گے اور ساتھ جیتیں گے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

حکومت ہر شہری کے تحفظ اور صحت کے لیے پرعزم: وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا

Next Post

این سی کو حکومتی معاملات پر کانگریس کو باخبر رکھنا چاہیے:میر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی شہادت کو سب سے بہترین خراجِ عقیدت‘
قومی خبریں

مودی کل گجرات اور مہاراشٹر کادورہ کریں گے ، 35,000 کروڑ روپے کے متعدد منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے

2026-09-08
مضبوط طلب اور معاشی اعداد و شمار سے کاروباری اعتماد کئی سہ ماہیوں کی بلند ترین سطح پر: سی آئی آئی
قومی خبریں

مضبوط طلب اور معاشی اعداد و شمار سے کاروباری اعتماد کئی سہ ماہیوں کی بلند ترین سطح پر: سی آئی آئی

2026-09-08
ستیہ نکیتن عمارت حادثے کے بعد وزیراعلیٰ ریکھا گپتا کا فوری کارروائی کا حکم، پوری دہلی میں حفاظتی معائنہ شروع کرنے کا اعلان
قومی خبریں

ستیہ نکیتن عمارت حادثے کے بعد وزیراعلیٰ ریکھا گپتا کا فوری کارروائی کا حکم، پوری دہلی میں حفاظتی معائنہ شروع کرنے کا اعلان

2026-09-08
انّ پورنا دیوی بدھ کو وارانسی میں نویں راشٹریہ پوشن ماہ کا کریں گی افتتاح
قومی خبریں

انّ پورنا دیوی بدھ کو وارانسی میں نویں راشٹریہ پوشن ماہ کا کریں گی افتتاح

2026-09-08
قومی خبریں

ستیہ نکیتن معاملے میں جنوبی زون کے ڈپٹی کمشنر سمیت پانچ حکام معطل

2026-09-08
قومی خبریں

ماروتی سوزوکی منتخب ماڈلز کی قیمتوں میں اضافہ کرے گی

2026-09-08
قومی خبریں

ملک میں پرکشش طبی سیاحت کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے پانچ نکاتی منصوبہ پیش: پیوش گوئل

2026-09-08
قومی خبریں

کلکتہ ہائی کورٹ کو بل بورڈ ہٹانے کے خلاف ترنمول کی عرضی پر جلد سماعت کا حکم

2026-09-08
Next Post
این سی کو حکومتی معاملات پر  کانگریس کو باخبر رکھنا چاہیے:میر

این سی کو حکومتی معاملات پر کانگریس کو باخبر رکھنا چاہیے:میر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.