پیر, جولائی 27, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

اداکاری …….!

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-05-07
in سچ تو یہ ہے
A A
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اور راہل کا کھیل پھر بگڑ گیا!

پردھان سیوک اور پردھان

            ہم کہتے ہیں اور کہتے رہیں گے …….بار بار کہتے رہیں گے کہ ……. کہ سیاستدانوں سے بہتر کوئی اداکار نہیں ہے ‘ نہیں ہو سکتا ہے ……. بالی ووڈ کیا ، ہالی ووڈ میں بھی آپ کسی کو نہیں پائیں گے جو سیاستدانوں ……. خاص کر اپنے کشمیر کے سیاستدانوں جیسا منجھا ہوا ادار کار ہو ……. نہیں صاحب آپ لاکھ کوششیں کریں ‘ کامیابی آپ کے ہاتھ نہیں آئے گی ‘ بالکل بھی نہیں آئےگی ۔یوں تو ہمیں کشمیر کے سیاستدانوں کی اداکاری کے جوہر اسمبلی اجلاس کے دوران دیکھنا نصیب ہو تے ہیں ‘ لیکن آجکل اسمبلی کے باہر بھی ہم دیکھ رہے ہیں ……. یہ دیکھ رہے ہیں کہ کیسے نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کے لیڈر دودھ کے دھلے بننے کی ادا کاری کررہے ہیں جب کہ صاحب ہم اور آپ جانتے ہیں اور ……. اور ہاں مانتے بھی ہیں کہ اس حمام میں سب کے سب………………… ہاں سمجھ گئے نا آپ ۔این سی ہویا پی ڈی پی ‘دونوں ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں اور……. اور اس میں کوئی شک نہیں ہے …….یقینا ًجب یہ اقتدار میں نہیں ہوتی ہیں تو ……. تو ان میں قطبین کا فرق ہمیں نظر آتا ہے ……. لیکن صاحب جب بھی اقتدار انہیں ہاتھ آتا ہے تو اللہ میاںکی قسم ان کا طرز عمل اور طرز حکمرانی ایک جیسا ہو تا ہے  …….اس میں مماثلت ہو تی ہے ……. اتنی مماثلت کہ یہ فرق کرنا مشکل ہو جاتا ہے کہ حکومت این سی کی ہے یا پی ڈی پی کی ۔ پی ڈی پی یقینا ً آجکل این سی کو آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں لیکن جب یہ خود اقتدار میں ہو تی ہے تو ……. تو پھر کیا ہو تا ہے …….وہ سب کچھ ہو تا ہے جو این سی کے دور اقتدار میں بھی ہو تا ہے …….اس لئے صاحب آج جب دونوں پارٹیوں کے لیڈر ایک دوسرے پر چلا رہے ہیں ‘ چیخ رہے ہیں یا چلانے اور چیخنے کی ایکٹنگ کررہے ہیں تو ……. تو اللہ میاں کی قسم یہ سب ہمارے حلق سے نیچا نہیں اتر رہا ہے اور ……. اور اس لئے نہیں اتر رہا ہے کیونکہ ہم جانتے ہیں اور مانتے بھی ہیں کہ یہ ان کی محض اداکاری ہے اور کچھ نہیں …….ہاں کوئی انہیں بتا دے ‘ دونوں کو بتا دے کہ اب ان کی اس ایکٹنگ ‘ ان کی اس اداکاری کی عمر ہو گئی ہے ‘ یہ زائد المیعاد ہو گئی ہے اس لئے لوگوں کو احمق بنانے کیلئے انہیں کچھ اور سوچنا ہو گا اور ……. اور دونوں کو سوچنا ہو گا ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ممتا کا موقف جمہوریت کے تقاضوں کے ہم آہنگ نہیں 

Next Post

اس سیزن میں میری کامیابی کی وجہ پرسکون رہنا اور بنیادی باتوں پر عمل کرنا ہے :سنجو سیمسن

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

اور راہل کا کھیل پھر بگڑ گیا!

2026-07-26
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

پردھان سیوک اور پردھان

2026-07-25
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

لوگوں کیلئے لڑنا …. لڑائی نہیں

2026-07-24
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

کوئی مستعفی نہیں ہوگا!

2026-07-23
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دہلی کی بے دلی!

2026-07-22
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

بارش پر مقدمہ

2026-07-21
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

سرما نہیں گرما میں اسکول بند رکھئے!

2026-07-19
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

موسم گرما اور بہکی بہکی باتیں

2026-07-18
Next Post
ایشیا کپ میں سنجو سیمسن دھونی کا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں

اس سیزن میں میری کامیابی کی وجہ پرسکون رہنا اور بنیادی باتوں پر عمل کرنا ہے :سنجو سیمسن

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.