جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’جموں و کشمیر میں پیٹرولیم مصنوعات کا وافر ذخیرہ موجود‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-04-01
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
’جموں و کشمیر میں پیٹرولیم مصنوعات کا وافر ذخیرہ موجود‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

حکومت دستیابی اور تقسیم پر مسلسل نگرانی رکھی جا رہی ہے:شرما

ڈی آئی پی آر

متعلقہ

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

جموں؍۳۱ مارچ

            وزیر برائے خوراک، شہری رسد اور امورِ صارفین ستیش شرما نے آج قانون ساز اسمبلی کو بتایا کہ جموں و کشمیر میں ایل پی جی اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی دستیابی اور تقسیم پر مسلسل نگرانی رکھی جا رہی ہے۔

            شرما نے کہا’’آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے فراہم کردہ یومیہ اسٹاک رپورٹ کے مطابق اس وقت پیٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی کی دستیابی مکمل طور پر کافی ہے اور کسی قسم کی قلت نہیں ہے‘‘۔

            وزیر یہ بات رکن اسمبلی محمد یوسف تاریگامی کے کالنگ اٹینشن نوٹس کے جواب میں کہہ رہے تھے۔

            شرما نے کہا کہ عالمی سطح پر جاری کشیدگی کے باعث بعض علاقوں میں گھبراہٹ کے تحت خریداری (پینک بائنگ) دیکھنے میں آئی ہے، جس سے پیٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی کی کھپت معمول سے زیادہ بڑھی ہے۔ تاہم، انہوں نے واضح کیا کہ موجودہ ذخائر کافی ہیں اور عوام کو افواہوں پر دھیان نہیں دینا چاہیے۔

            رسدات و خوراک کے وزیر نے بتایا کہ ڈویژنل اور ضلعی سطح پر کنٹرول رومز قائم ہیں اور فعال طور پر کام کر رہے ہیں۔ محکمہ مختلف اضلاع میں باقاعدہ معائنے کر رہا ہے تاکہ ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ کو روکا جا سکے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف جرمانے اور دیگر قانونی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

            شرما نے مزید کہا کہ۱۷مارچ۲۰۲۶ سے اب تک۳۴۴۲ معائنے اور چھاپے مارے گئے ہیں، کئی ایف آئی آر درج کی گئی ہیں‘۲۵۲؍اشیاء ضبط کی گئی ہیں جبکہ۲۴۴۳ شکایات کا ازالہ کیا جا چکا ہے۔

            وزیر نے بتایا کہ موٹر اسپرٹ  اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر اسٹاک کی نگرانی کی جا رہی ہے، جس میں ایل پی جی بھی شامل ہے۔

            شرما نے کہا کہ اس عمل میں ریاستی سطح پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے ساتھ قریبی تال میل رکھا جا رہا ہے، جبکہ ضلعی سطح پر ڈپٹی کمشنرز اور ضلع مجسٹریٹس کی سربراہی میں کمیٹیاں اسٹاک کی نگرانی کر رہی ہیں۔ مختلف محکموں کے افسران کو بھی فیلڈ میں تعینات کیا گیا ہے تاکہ اچانک معائنے اور سخت کارروائی ممکن ہو سکے۔

            انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مسلسل میڈیا بریفنگز اور عوامی رابطہ مہم چلائی جا رہی ہے۔۱۵سے۲۴ مارچ کے دوران۳۶میڈیا بریفنگز، سوشل میڈیا سرگرمیاں اور زمینی سطح پر عوامی آگاہی پروگرام منعقد کیے گئے۔

            آخر میں انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے مختلف سطحوں پر باقاعدہ جائزہ اجلاس منعقد کیے جا رہے ہیں اور صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پانچ کشمیری گلیشیائی جھیلیں انتہائی زیادہ سیلابی خطرے کی حامل قرار

Next Post

وزیر اعلیٰ کی اسمبلی میں شفاف بھرتی کی یقین دہانی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومت جموںکشمیر میں جنگل راج کی اجازت نہیں دے گی ‘
اہم ترین

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

2026-09-11
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا
اہم ترین

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

2026-09-11
’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

’یہ تاریخی حقیقت ہے، معافی مانگنے کی کوئی ضرورت نہیں‘

2026-09-11
بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں
اہم ترین

بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں

2026-09-11
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

ڈوڈہ میں وائرل ویڈیو کے بعد پنچایت سیکریٹری معطل

2026-09-11
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

ریاسی میں مبینہ طور پر رشوت  لیتے ہو ئے پولیس افسر گرفتار

2026-09-11
وادی کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش
اہم ترین

ڈی جی پی کا ڈوڈہ، کٹھوعہ  اور اودھم پور کے سنگم پر  مشترکہ سکیورٹی پوسٹ کا دورہ

2026-09-11
Next Post
وزیر اعلیٰ کی اسمبلی میں شفاف بھرتی کی یقین دہانی

وزیر اعلیٰ کی اسمبلی میں شفاف بھرتی کی یقین دہانی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.