جمعہ, جولائی 24, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’راج باغ۔سنگرمل فلائی اوور ایک خوش آئند قدم‘  بخاری کی محبوبہ کی تنقید

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-04-01
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
ریاست کا درجہ دلانے کےلئے مرکز کے ساتھ مسلسل رابطے کی ضرورت: الطاف بخاری
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

ایجنسیز

سرینگر؍۳۱مارچ

متعلقہ

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘

تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں

            جموں و کشمیر اپنی پارٹی(جے کے اے پی ) کے صدر سید محمد الطاف بخاری نے آج سرینگر شہر میں راجباغ کو سنگرمال سے جوڑنے والے فلائی اوور کی منظوری کے حکومتی فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ طویل عرصے سے زیر التوا اور نہایت ضروری فیصلہ تھا جو شہر میں ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

            سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں بخاری نے کہا’’میں حکومت کے اس فیصلے کا خیر مقدم اور ستائش کرتا ہوں کہ اس نے سرینگر میں راجباغ کو سنگرمال سے جوڑنے والے فلائی اوور کی منظوری دی ہے۔ یہ ایک طویل عرصے سے منتظر اور ناگزیر فیصلہ تھا۔ اس کی تکمیل کے بعد یقیناً اس علاقے میں بڑھتے ہوئے ٹریفک کے دباؤ میں کمی آئے گی‘‘۔

            بخاری نے اس موقع پر پی ڈی پی کی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو ماضی میں اس اہم منصوبے کو غلط انداز میں سنبھالنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

            اپنی پارٹی کے صدر نے کہا’’اسی کے ساتھ یہ یاد کرنا بھی ضروری ہے کہ ماضی میں اس اہم منصوبے کے ساتھ کس طرح غلط برتاؤ کیا گیا۔ اپنے دورِ حکومت میں محبوبہ مفتی نے اپنے مخصوص نادِرشاہی انداز کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس منصوبے کی نوعیت ہی بدل دی۔ ماہرین کی رائے اور معقول آوازوں کو نظر انداز کرتے ہوئے انہوں نے منصوبے میں تبدیلی کی اور مجوزہ گاڑیوں کے پل کو پیدل چلنے والوں کے پل میں تبدیل کر دیا، حالانکہ اسے اصل میں گاڑیوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا اور اس کی بنیاد بھی اسی مقصد کے لیے رکھی گئی تھی‘‘۔

            بخاری نے بٹہ مالو بس اسٹینڈ کو سرینگر کے  پارمپورہ  علاقے میں منتقل کرنے کے فیصلے کو بھی ’احمقانہ‘ اور ’شدید نقصان دہ‘ قرار دیا۔انہوں نے کہا’’افسوس کی بات ہے کہ اقتدار کے دوران یہ واحد فیصلہ نہیں تھا جس نے سرینگر کے عوام کو مشکلات سے دوچار کیا۔ ایک اور واضح مثال بٹہ مالو جنرل بس اسٹینڈ کو پارمپورہ منتقل کرنا تھا۔ یہ فیصلہ نہایت احمقانہ اور گہرے نقصان کا باعث ثابت ہوا۔ بٹہ مالو، جو کبھی ایک فعال تجارتی مرکز تھا، شدید متاثر ہوا اور ہزاروں تاجروں، ٹرانسپورٹروں اور مقامی باشندوں کو سنگین مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا‘‘۔

            اپنی پارٹی کےسربراہ نے مزید کہا کہ اتھواجن اور پنتھا چوک کے علاقوں میں پتھر نکالنے (اسٹون مائننگ) پر پابندی سے بھی سینکڑوں مزدور خاندانوں کا روزگار متاثر ہوا، جس سے بڑی تعداد میں لوگوں کو معاشی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔

            بخاری نے کہا’’یہ صرف چند مثالیں ہیں جو اس بات کو ظاہر کرتی ہیں کہ محبوبہ مفتی کے دورِ حکومت میں فیصلوں میں کمزور بصیرت اور عوامی مفاد سے بے اعتنائی پائی جاتی تھی۔ بغیر کسی لگی لپٹی کے آج میں محبوبہ جی سے کہنا چاہتا ہوں کہ ان کے دور میں سرینگر کو جو نقصان پہنچا وہ ناقابلِ فراموش ہے‘‘۔

            اپنی پارٹی کے صدر نے مزید کہا کہ اس وقت ان کی جماعت کے بعض غیر منتخب نمائندوں نے بھی ان پر اثر انداز ہو کر شہر مخالف رجحانات کو مزید تقویت دی، تاہم حقیقت یہی ہے کہ انہوں نے خود سرینگر اور اس کے عوام کے مفادات کو نقصان پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

            بخاری نے کہا’’میرے الفاظ یاد رکھیں:سرینگر کے لوگ نہ اس نقصان کو بھولیں گے اور نہ معاف کریں گے، اور تاریخ بالآخر اس کے نتائج کا فیصلہ کرے گی۔ بہرحال، میں امید کرتا ہوں کہ فلائی اوور کی تعمیر کا کام مزید تاخیر کے بغیر شروع ہوگا تاکہ شہر کے مرکز اور ملحقہ علاقوں میں شدید ٹریفک جام سے عوام کو راحت مل سکے۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

فوج نے اسکول ہاسٹل میں پھنسے۳۴؍افراد کو بحفاظت نکال لیا

Next Post

کشمیر ڈویژن میں یکم اپریل سے اسکولوں کے اوقات کار تبدیل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘
اہم ترین

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘

2026-07-24
تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں
اہم ترین

تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں

2026-07-24
سنہا کی انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت
اہم ترین

سنہا کی انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت

2026-07-24
طلبہ کے احتجاج اور ناراضگی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، مذاکرات ناگزیر ہیں: عمر عبداللہ
اہم ترین

طلبہ کے احتجاج اور ناراضگی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، مذاکرات ناگزیر ہیں: عمر عبداللہ

2026-07-24
اننت ناگ حملے کے بعد ایک ہزار سے زائد افراد حراست میں
اہم ترین

اننت ناگ حملے کے بعد ایک ہزار سے زائد افراد حراست میں

2026-07-24
دو بھائیوں کی موت کی تحقیقات کی مانگ
اہم ترین

 پرہ کیخلاف استحقاق شکایت پر اسمبلی کی مراعاتی کمیٹی کا اجلاس آج

2026-07-24
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

۲۰۱۲کے ایم بی بی ایس پیپر فروخت گھوٹالے کے مرکزی ملزم  کو عمر حکومت نے نوازا تھا:شرما

2026-07-24
سری نگر ہوائی اڈے پر پیر اور منگل کی رن وے بندش کا فیصلہ واپس
اہم ترین

مکانات گرانے سے حالات بہتر نہیں ہوں گے، عوام کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا: عمر عبداللہ

2026-07-24
Next Post
کشمیر ڈویژن میں یکم اپریل  سے اسکولوں کے اوقات کار تبدیل

کشمیر ڈویژن میں یکم اپریل سے اسکولوں کے اوقات کار تبدیل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.