منگل, اکتوبر 27, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’امن و ترقی میں رکاوٹ برداشت نہیں ہوگی‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-03-18
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
’امن و ترقی میں رکاوٹ برداشت نہیں ہوگی‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

جو بھی امن، قانون و نظم یا شہریوں کی سلامتی کو خطرے میں ڈالے گا، اسے ’بہت بھاری قیمت‘ چکانی پڑے گی:سنہا

ایل جی سنہا کی علیحدگی پسند عناصر کو وارننگ/’جموں کشمیر میں امن و ترقی میں رکاوٹ ڈالنے والوں کا خاتمہ کیا جائے گا ‘

متعلقہ

عمرعبداللہ کابیبہ میں توسیع اور رد و بدل آج

دنیا کے صرف۳ فیصد گلیشیئرز عالمی برفانی نقصان کے نصف سے زیادہ کے ذمہ دار: تحقیق

جموں؍۱۷مارچ

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے منگل کو علیحدگی پسند عناصر کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو تقسیم کرنے یا ترقی کے عمل کو متاثر کرنے کی کسی بھی کوشش سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

سنہا نے کہا کہ جو بھی فرد یا گروہ جموں و کشمیر میں امن، قانون و نظم یا شہریوں کی سلامتی کو خطرے میں ڈالے گا، اسے ’بہت بھاری قیمت‘ چکانی پڑے گی۔

سبسڈری پولیس ٹریننگ سینٹر تلوارہ میں کانسٹیبلوں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا’’ہمیں ان علیحدگی پسند عناصر کا جڑ سے خاتمہ کرنا ہوگا جو لوگوں کو تقسیم کرنے اور ترقی کو پٹری سے اتارنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ ان کے لیے ایک سخت وارننگ ہے‘‘۔

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ امن کو خراب کرنے، تجارتی سرگرمیوں کو متاثر کرنے یا تشدد کو ہوا دینے کی کسی بھی کوشش کا قانون کی پوری طاقت سے جواب دیا جائے گا، اور جموں و کشمیر پولیس نظم و نسق اور استحکام کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی۔

سنہا نے تربیت مکمل کرنے والے پولیس جوانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر پولیس نے ایک دہشت گردی اور جرائم سے پاک معاشرے کے قیام میں اہم کردار ادا کیا ہے، جہاں شہریوں کو عدم تحفظ کا سامنا نہیں۔

ایل جی  نے کہا کہ پولیس فورس نے اچھی حکمرانی، اختراع، سماجی ہم آہنگی اور ایک منصفانہ معاشرے کی تشکیل میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ وردی پہننے والا ہر فرد عوامی توقعات پر پورا اترنے کا عہد کرتا ہے اور اسے دیانتداری، غیر جانبداری اور ہمدردی کے ذریعے عوام کا اعتماد حاصل کرنا چاہیے۔

سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر پولیس امن، سلامتی اور جمہوری اقدار کے تحفظ کے لیے پوری طرح پرعزم ہے تاکہ ہر شہری سکون کے ماحول میں ترقی کر سکے۔

ایل جی نے مزید کہا’’تمام وسائل اور عزم کے ساتھ جموں و کشمیر پولیس دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے، اور تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر ایک جامع حکمت عملی پر کام جاری ہے، جس کے تحت جلد ہی خطے کو دہشت گردی سے پاک بنایا جائے گا‘‘۔

تقریب میں ۴۳۰تربیت یافتہ کانسٹیبلز نے اپنی بنیادی تربیت مکمل کی اور حلف اٹھایا۔ اس موقع پر نمایاں کارکردگی دکھانے والوں میں جانی وکٹر (آل راؤنڈ بیسٹ)، وشال بھارت (دوسرے نمبر پر)، یوگیش شرما (تیسرے نمبر پر)، پنکج رینا (انڈور بیسٹ)، توصیف احمد لون (آؤٹ ڈور بیسٹ)، طاہر رشید ڈار (بہترین نشانہ باز)، تسلیم کوثر (پریڈ کمانڈر) اور سشانت شرما (سیکنڈ اِن کمانڈ) شامل تھے۔

تقریب میں ڈی جی پی نلین پربھات سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

عید سے قبل وادی کے بازاروںمیں خریداروں کا ہجوم‘ کاروبار میں تیزی

Next Post

اونٹ رے اونٹ تیری….

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

عمرعبداللہ کابیبہ میں توسیع اور رد و بدل آج

2026-10-27
پانچ کشمیری گلیشیائی جھیلیں انتہائی زیادہ سیلابی خطرے کی حامل قرار
اہم ترین

دنیا کے صرف۳ فیصد گلیشیئرز عالمی برفانی نقصان کے نصف سے زیادہ کے ذمہ دار: تحقیق

2026-10-27
۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

’کشمیر میراتھن نے یو ٹی کے عالمی کھیلوں کے تشخص کو مضبوط بنایا‘

2026-10-27
بیٹے کی بودھ لڑکی سے شادی ‘باپ کیلئے مہنگی ثابت ‘ بی جے پی سے نکالا گیا
اہم ترین

یومِ الحاق پر بی جے پی کا جشن‘پی ڈی پی کا وعدوں اور حقوق کی بحالی پر زور

2026-10-27
شمالی ہندوستان میں آندھی اور طوفان، جنوبی ہندوستان میں شدید بارش کی وارننگ
اہم ترین

شوپیاں میں درجۂ حرارت نقطۂ انجماد سے نیچے‘ سردی میں اضافہ

2026-10-27
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
اہم ترین

وزیر اعظم کے والد سے متعلق  کھڑگے کے بیان پر جموں  میں بی جے پی کا احتجاج

2026-10-27
پلوامہ میں دہشت گردی مخالف پولیس کارروائیاں جاری
اہم ترین

کٹھوعہ میں مشتبہ نقل و حرکت کی  اطلاع کے بعد تلاشی مہم شروع

2026-10-27
گاندربل میں موٹر سائیکل کی   ٹکر سے راہگیر جاں بحق، ایک زخمی
اہم ترین

راجوری میں سڑک حادثے میں۱۶مسافر زخمی

2026-10-27
Next Post
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ

اونٹ رے اونٹ تیری....

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.