جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

پی این جی کنکشن لینے پر کمپنیوں نے خصوصی ترغیبی اسکیم شروع کی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-03-17
in قومی خبریں
A A
پی این جی کنکشن لینے پر کمپنیوں نے خصوصی ترغیبی اسکیم شروع کی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو

ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی

نئی دہلی، 16 مارچ (یواین آئی) حکومت نے پیر کو عوام سے اپیل کی کہ جہاں ممکن ہو وہ رسوئی گیس کے لیے ایل پی جی کے بجائے پائپ کے ذریعے پی این جی کنکشن لیں، جس کے لیے کمپنیاں خصوصی ترغیب دے رہی ہیں کچھ کمپنیوں نے 500 روپے کی مفت گیس اور کچھ نے ضمانت کی رقم معاف کرنے کا اعلان کیا ہے۔ حکومت نے یہ بھی اپیل کی ہے کہ جن لوگوں کے پاس ایل پی جی اور پی این جی دونوں کنکشن ہیں وہ ایل پی جی کنکشن واپس کر دیں۔
حکومت نے کہا ہے کہ مغربی ایشیا کے بحران کے باوجود رسوئی گیس صارفین کو سلنڈر کی باقاعدہ سپلائی کی جا رہی ہے، کئی ریاستوں میں کمرشل سلنڈر کی سپلائی شروع ہو گئی ہے اور ملک میں گھریلو ایل پی جی کی پیداوار بھی بڑھ کر 36 فیصد ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ 92,700 ٹن ایل پی جی سے لدے دو ہندوستانی ٹینکروں میں سے ایک شوالک آج شام گجرات کے منڈرا بندرگاہ پر پہنچ رہا ہے اور دوسرے کے کل تک پہنچنے کی امید ہے۔ یہ دونوں ٹینکر چند دن پہلے ہی آبنائے ہرمز سے محفوظ نکلے تھے۔
مغربی ایشیائی ممالک میں پھنسے ہندوستانیوں میں سے دو لاکھ 20 ہزار ہندوستانی اب تک وطن واپس آ چکے ہیں۔
پٹرولیم اور قدرتی گیس وزارت میں مشترکہ سکریٹری سجاتا شرما نے یہاں میڈیا بریفنگ میں کہا کہ ایل پی جی استعمال کرنے والے کمرشل ادارے اپنی متعلقہ سٹی گیس ڈسٹری بیوشن کمپنیوں سے ای میل، صارف پورٹل، خط یا کال سینٹر کے ذریعے رابطہ کر کے پی این جی میں منتقل ہو سکتے ہیں۔ کمپنیوں کی تفصیلات پی این جی سروس ویب سائٹوں پر دستیاب ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صاف ایندھن کی طرف عوام کو راغب کرنے کے لیے کئی کمپنیوں نے ترغیبی اسکیمیں شروع کی ہیں۔ اندرپرستھ گیس لمیٹڈ اور گیل گیس لمیٹڈ گھریلو صارفین کو 31 مارچ سے پہلے پی این جی کنکشن لینے اور گیس کی خرید شروع کرنے پر 500 روپے مالیت کی مفت گیس دے رہی ہیں۔ مہانگر گیس لمیٹڈ نے نئے گھریلو صارفین کو رجسٹریشن فیس میں 500 روپے کی رعایت کی پیشکش کی ہے۔
کمرشل صارفین کے لیے اس نے اور بی پی سی ایل نے جمع رقم معاف کرنے کی بات کہی ہے۔ اس زمرے کے صارفین کے لیے سکیورٹی ڈپازٹ ایک لاکھ روپے سے پانچ لاکھ روپے تک ہوتا ہے۔
افسران نے بتایا کہ پٹرولیم اور قدرتی گیس ریگولیٹری بورڈ نے بھی کمپنیوں کو اضافی وسائل تعینات کرنے اور پی این جی کنکشن کے پھیلاؤ کی رفتار بڑھانے کا مشورہ دیا ہے۔
محترمہ شرما نے بتایا کہ صورتحال اب بھی تشویشناک ہے لیکن صارفین کو سلنڈر کی سپلائی کی جا رہی ہے اور کسی بھی ڈسٹری بیوٹر کے پاس گیس ختم ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ انہوں نے صارفین سے آن لائن بکنگ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تقریباً 90 فیصد بکنگ آن لائن ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’ڈیلیوری آتھنٹیکیشن کوڈ‘ کی شرح میں بھی بہتری آئی ہے، جو پہلے 53 فیصد تھی لیکن کل یہ 72 فیصد ہو گئی۔ انہوں نے کہاکہ "میں کمرشل ایل پی جی کے بارے میں بھی کہنا چاہوں گی کہ کئی ریاستوں میں کمرشل سلنڈر کی تقسیم شروع ہو گئی ہے۔”

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وزیر اعظم مودی نے ہری چند ٹھاکر کو خراج عقیدت پیش کیا

Next Post

بھارت کا کابل کے  اسپتال پر مبینہ پاکستانی فضائی حملوں کی مذمت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو
قومی خبریں

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو

2026-09-11
ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی
قومی خبریں

ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی

2026-09-11
ہیرو موٹرز شیئر بازار میں درج فہرست ہوگی، 16 ستمبر کو کھلے گا آئی پی او
قومی خبریں

ہیرو موٹرز شیئر بازار میں درج فہرست ہوگی، 16 ستمبر کو کھلے گا آئی پی او

2026-09-11
ہندوستان کے پاس 190 ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ: امریکی رپورٹ
قومی خبریں

ہندوستان کے پاس 190 ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ: امریکی رپورٹ

2026-09-11
مرکز نے ملازمین کے لیے خصوصی ہوائی سفر والی ایل ٹی سی اسکیم ستمبر 2028 تک بڑھائی
قومی خبریں

مرکز نے ملازمین کے لیے خصوصی ہوائی سفر والی ایل ٹی سی اسکیم ستمبر 2028 تک بڑھائی

2026-09-11
قبائلی برادریاں ہندوستان کا مستقبل بنانے میں شراکت دار ہیں: رادھا کرشنن
قومی خبریں

قبائلی برادریاں ہندوستان کا مستقبل بنانے میں شراکت دار ہیں: رادھا کرشنن

2026-09-11
قومی خبریں

صاف ستھری اور گرین دہلی کے لیے حکومت پرعزم: سرسا

2026-09-11
قومی خبریں

راج ناتھ کا سری لنکا سے سمندری تعاون بڑھانے کا مطالبہ

2026-09-11
Next Post
یہاں بڑے حملوں کی ایک فہرست ہے

بھارت کا کابل کے  اسپتال پر مبینہ پاکستانی فضائی حملوں کی مذمت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.