جمعہ, جولائی 31, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ایران میں پھنسےطلبا کی آرمینیا کےراستے واپسی کی تیاریاں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-03-12
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
ایران میں پھنسےطلبا کی آرمینیا کےراستے واپسی کی تیاریاں
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سفر کی اجازت کنفرم ائر ٹکٹ کو پیش کرنے سے مشروط

ایجنسیز

متعلقہ

’ایک احتجاج سے نتائج حاصل نہیں ہوں گے‘

کشمیر میں فی الحال شدید بارش کا کوئی امکان نہیں، جموں میں موسلا دھار بارش کی پیش گوئی

سرینگر؍۱۱مارچ

ایران میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور دھماکوں نے وہاں زیرِ تعلیم جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے درجنوں طلبا کو شدید خوف میں مبتلا کر دیا ہے۔ دھماکوں، خطرات اور غیر یقینی ماحول کے باوجود ہندوستانی سفارتخانہ تہران کی جانب سے کوئی باضابطہ انخلا منصوبہ جاری نہ ہونے کے سبب طلبہ اپنی مدد آپ کے تحت وطن واپسی کے لیے ایک نہایت مشکل اور مہنگا راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں، جو ایران سے نکل کر آرمینیا کے راستے ہندوستان پہنچنے پر مشتمل ہے۔

طلبہ کے مطابق سفارتخانے نے واضح کر دیا ہے کہ فی الحال کوئی خصوصی پرواز یا ’ایئر لفٹ‘ نہیں چلائی جا رہی اور جو بھی وطن واپس جانا چاہتا ہے اسے پہلے آرمینیا سے نئی دہلی کی فلائٹ خود خریدنی ہوگی۔ ابھی تک جاری ایڈوائزری یہی ہے کہ طلبہ اپنی جگہ موجود رہیں، لیکن جو خود سے واپسی چاہتے ہیں وہ اپنی ذمہ داری پر آرمینیا کے راستے سفر کر سکتے ہیں۔

سفارتخانے کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ جب تک کوئی طالب علم آرمینیا سے نئی دہلی کی کنفرم ٹکٹ سفارتخانے کو جمع نہیں کراتا، اسے سرحد عبور کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

سرحد پر۱۰؍امریکی ڈالر ویزا فیس ادا کرنا لازمی ہے، اور اگر کوئی طالب علم اپنی فلائٹ سے پہلے آرمینیا پہنچ جاتا ہے تو اسے اپنی رہائش اور اخراجات خود برداشت کرنا ہوں گے۔

ارومیہ یونیورسٹی، قم، تہران، شیراز اور اصفہان میں زیرِ تعلیم طلبہ کا کہنا ہے کہ دھماکوں اور فضائی حملوں کی خبروں نے انہیں سخت خوفزدہ کر رکھا ہے۔ قم میں سفارتخانے کے زیرِ انتظام ایک ہوٹل میں ٹھہرائے گئے طلبہ نے بتایا کہ۸مارچ کی رات ہوٹل کے قریب دو سے تین زوردار دھماکے ہوئے جن کی آواز نے ہر ایک کو خوف میں مبتلا کر دیا۔ بعض عمارتیں چند سو میٹر کے فاصلے پر نشانہ بنیں، جس کے بعد بیشتر طلبہ رات بھر جاگتے رہے اور بیسمنٹ میں پناہ لیتے رہے۔

اسی دوران، آل انڈیا میڈیکل اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے ڈاکٹر محمد مومن خان نے بتایا کہ ارومیہ یونیورسٹی کے۵۰سے زائد طلبہ آرمینیا کے راستے واپسی کے لیے ٹکٹیں بک کر چکے ہیں۔ پہلی فلائٹ۱۵مارچ کی صبح دبئی کے راستے نئی دہلی پہنچنے کی توقع ہے، جبکہ دوسری۱۶مارچ کو آئے گی۔ کئی دیگر شہروں کے طلبہ بھی انہی گروپوں میں شامل ہو رہے ہیں۔

دوسری طرف والدین شدید بے بسی اور غم میں مبتلا ہیں۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے ایک والد نے کہا کہ ان کے بچے روزانہ دھماکوں کی آوازیں سن کر روتے ہوئے گھر فون کرتے ہیں، لیکن حکومت کی جانب سے ابھی تک کوئی واضح انخلا پالیسی نہیں دی گئی۔ والدین کا کہنا ہے کہ آرمینیا کے ذریعے وطن واپسی پر ہر بچے کو تقریباً ایک لاکھ روپے خرچ کرنا پڑ رہا ہے، جسے غریب اور متوسط گھرانے برداشت نہیں کر سکتے۔ کئی والدین نے حکومت ہند سے اپیل کی کہ حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے خصوصی پروازوں کا فوری انتظام کیا جائے تاکہ نوجوانوں کو خطرناک اور مہنگے راستے سے گزرنے پر مجبور نہ ہونا پڑے۔

طلبہ اور والدین دونوں اس بات پر متفق نظر آتے ہیں کہ موجودہ صورتحال ہر گزرتے دن کے ساتھ خطرناک ہوتی جا رہی ہے۔ دھماکوں اور خوف کے سائے میں بے سروسامانی کے عالم میں بیٹھے یہ نوجوان صرف ایک ہی مطالبہ کر رہے ہیں کہ حکومت ہند فوری قدم اٹھائے اور ان کے محفوظ انخلا کو یقینی بنائے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ملک بھر میں جے کے ہاؤس جائیدادوں کی توسیع اور جدیدکاری کے منصوبوں کا جائزہ

Next Post

’آپریشن سندور کے بعد بھارت فعال ڈیٹرنس حکمتِ عملی کی طرف بڑھ رہا ہے‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’ایک احتجاج سے نتائج حاصل نہیں ہوں گے‘
اہم ترین

’ایک احتجاج سے نتائج حاصل نہیں ہوں گے‘

2026-07-31
کشمیر میں فی الحال شدید بارش کا کوئی امکان نہیں، جموں میں موسلا دھار بارش کی پیش گوئی
اہم ترین

کشمیر میں فی الحال شدید بارش کا کوئی امکان نہیں، جموں میں موسلا دھار بارش کی پیش گوئی

2026-07-31
’جب تک حکومتی ہدایات میں اجازت موجود ہے،پیلٹ گنوں پر پابندی عائد نہیں کی جا سکتی‘
اہم ترین

’جب تک حکومتی ہدایات میں اجازت موجود ہے،پیلٹ گنوں پر پابندی عائد نہیں کی جا سکتی‘

2026-07-31
جموں،سرینگر شاہراہ پر آج ٹریفک کی نقل و حمل معطل رہے گی
اہم ترین

جموں،سرینگر شاہراہ پر آج ٹریفک کی نقل و حمل معطل رہے گی

2026-07-31
بی جے پی ٹریڈ سیل کے عہدیدار   نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات   کی، منشیات مخالف مہم کو سراہا
اہم ترین

بی جے پی ٹریڈ سیل کے عہدیدار  نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات  کی، منشیات مخالف مہم کو سراہا

2026-07-31
اننت ناگ حملے کے بعد ایک ہزار سے زائد افراد حراست میں
اہم ترین

اننت ناگ میں گھی کے پانچ برانڈ  غیر محفوظ قرار، فروخت پر فوری پابندی

2026-07-31
بانہال میں یونیورسٹی کیمپس کے قیام کا پرائیویٹ ممبر بل منظور
اہم ترین

۲۰۱۶ میں پیلیٹ متاثرہ  انشا مشتاق کی ایل پی جی  ایجنسی کیلئے۴۱ لاکھ روپے منظور

2026-07-31
شاہراہ کی بندش کے دوران   باغبانی کی پیداوار کی بلا رکاوٹ   ترسیل یقینی بنائی جائے:محبوبہ
اہم ترین

پی او جے کے میں مظاہرین کیخلاف  کریک ڈاؤن بند کیا جائے: محبوبہ

2026-07-31
Next Post
’آپریشن سندور کے بعد بھارت فعال ڈیٹرنس حکمتِ عملی کی طرف بڑھ رہا ہے‘

’آپریشن سندور کے بعد بھارت فعال ڈیٹرنس حکمتِ عملی کی طرف بڑھ رہا ہے‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.