پیر, اکتوبر 26, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

شاہ نے مردم شماری کے لیے چار ڈیجیٹل پلیٹ فارم شروع کیے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-03-06
in قومی خبریں
A A
جموں کشمیر پر آج اعلیٰ سطحی سکیورٹی اجلاس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی کل وارانسی میں گارمنٹ فیکٹری اور بھونیشور میں ریزرو بینک کے ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کریں گے

رام لیلا میدان کی عظیم ریلی کی تیاریوں کے سلسلے میں کانگریس کی مسلسل دوسرے دن میٹنگ

نئی دہلی، 05 مارچ (یواین آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعرات کو مردم شماری 2027 کے لیے چار ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا ’سافٹ لانچ‘ اور دو شوبھنکر — "پراگتی” (خاتون) اور "وِکاس” (مرد) — کا باضابطہ اجرا کیا۔ ملک بھر میں مردم شماری کے کام کو آسان بنانے کے لیے سی-ڈیک (Centre for Development of Advanced Computing) نے یہ جدید ڈیجیٹل پلیٹ فارم تیار کیے ہیں۔ اس موقع پر مرکزی داخلہ سکریٹری اور ہندوستان کے رجسٹرار جنرل و مردم شماری کمشنر سمیت کئی اعلیٰ افسران موجود تھے۔
مرکزی حکومت نے گزشتہ سال جون میں مردم شماری 2027 کی نوٹیفکیشن جاری کی تھی، جس کے بعد اس کی باضابطہ شروعات ہوئی۔ یہ دنیا کی سب سے بڑی مردم شماری ہوگی، جو دو مرحلوں میں مکمل ہوگی۔ پہلی بار مردم شماری ڈیجیٹل طریقے سے کی جائے گی اور پہلی بار خود شماری (Self Enumeration) کا آپشن بھی دیا جا رہا ہے۔
مردم شماری 2027 کے شوبھنکر "پراگتی” (خاتون شمار کنندہ) اور "وِکاس” (مرد شمار کنندہ) کو دوستانہ اور آسان علامت کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ یہ دونوں 2047 تک ہندوستان کو ترقی یافتہ ملک بنانے کے عزم میں خواتین اور مردوں کی مساوی شراکت داری کی علامت بھی ہیں۔ ان کے ذریعے مردم شماری سے متعلق معلومات اور پیغام عوام تک مؤثر انداز میں پہنچائے جائیں گے۔
امت شاہ نے اس موقع پر چار ڈیجیٹل پلیٹ فارم لانچ کیے:
ہاؤس لسٹنگ بلاک کریئیٹر (HLBC) ویب ایپلیکیشن: یہ ویب-میپ ایپلیکیشن افسران کو سیٹلائٹ تصاویر کی مدد سے مکانات کی فہرست سازی کے بلاک بنانے میں مدد دیتی ہے، جس سے ملک بھر میں جغرافیائی کوریج کا معیار قائم ہوتا ہے۔
HLO موبائل ایپلیکیشن: ایک محفوظ آف لائن موبائل ایپ ہے، جس کے ذریعے شمار کنندہ مکانات کا ڈیٹا جمع اور اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔ یہ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس پر دستیاب ہے اور 16 زبانوں میں چل سکتا ہے۔
خود شماری پورٹل (Self Enumeration Portal): پہلی بار عوام کو یہ سہولت دی جا رہی ہے کہ وہ گھر گھر سروے سے پہلے اپنی معلومات آن لائن درج کر سکیں۔ رجسٹریشن کے بعد ایک منفرد آئی ڈی جاری ہوگی، جسے شمار کنندہ کے ساتھ شیئر کیا جائے گا۔
مردم شماری مینجمنٹ و مانیٹرنگ سسٹم پورٹل: ایک مرکزی ویب پلیٹ فارم ہے، جس کے ذریعے مردم شماری کی منصوبہ بندی، انتظام، نفاذ اور نگرانی کی جائے گی۔ ریاست، ضلع اور تحصیل سطح کے افسران ایک مربوط ڈیش بورڈ پر حقیقی وقت میں پیش رفت دیکھ سکیں گے۔
مردم شماری 2027 میں گھر گھر جا کر محفوظ موبائل ایپ کے ذریعے ڈیٹا جمع کیا جائے گا۔ اس کے لیے ملک بھر میں 30 لاکھ سے زیادہ شمار کنندہ، نگران اور دیگر افسران کام کریں گے۔
یہ مردم شماری دو مرحلوں میں ہوگی: پہلے مرحلے میں گھر کی فہرست سازی اور رہائشی مردم شماری، اور دوسرے مرحلے میں آبادی کی مردم شماری کی جائے گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پھانسی گھر کے دعووں کو میڈیا کے بجائے کمیٹی کے سامنے ثبوتوں کے ساتھ پیش کیا جانا چاہیے: وجیندر

Next Post

لیفٹیننٹ جنرل پراتیک کا پونچھ اور راجوری سیکٹر کا دورہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مودی کل وارانسی میں گارمنٹ فیکٹری اور بھونیشور میں ریزرو بینک کے ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کریں گے
قومی خبریں

مودی کل وارانسی میں گارمنٹ فیکٹری اور بھونیشور میں ریزرو بینک کے ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کریں گے

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
ڈیزل، پٹرول، گیس کا مسئلہ پارلیمنٹ میں نہیں اٹھانے دیتی حکومت: کانگریس
قومی خبریں

رام لیلا میدان کی عظیم ریلی کی تیاریوں کے سلسلے میں کانگریس کی مسلسل دوسرے دن میٹنگ

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
مجاہدین آزادی پیریا مرودو اور چنّا مرودو کو یومِ شہادت پر رادھا کرشنن کا خراجِ عقیدت
قومی خبریں

مجاہدین آزادی پیریا مرودو اور چنّا مرودو کو یومِ شہادت پر رادھا کرشنن کا خراجِ عقیدت

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
برکس پارلیمانی فورم کے اجلاس میں ایران شرکت نہیں کرے گا
قومی خبریں

برکس پارلیمانی فورم کے اجلاس میں ایران شرکت نہیں کرے گا

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
خلیج بنگال میں 26 اکتوبر تک سمندری طوفان آنے کا خدشہ
قومی خبریں

خلیج بنگال میں 26 اکتوبر تک سمندری طوفان آنے کا خدشہ

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
دہلی میں کوریا کلچر ڈے 2026کا انعقاد، کے۔ پاپ اور کوریائی ثقافت کی جھلکیاں
قومی خبریں

دہلی میں کوریا کلچر ڈے 2026کا انعقاد، کے۔ پاپ اور کوریائی ثقافت کی جھلکیاں

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

کانگریس نے پانچ ریاستوں میں ہونے والے انتخابات کے لیے وار روم کے سربراہ مقرر کیے

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
قومی خبریں

گوئل نے برلن میں جرمن صنعت کے سرکردہ افراد اور تحقیقی اداروں کے نمائندوں سے ملاقات کی

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
Next Post
جی ٹونٹی اجلاس:فوج کی شمالی کمان کے سربراہ کا اوڑی اور کیرن میں دورہ ایل او سی

لیفٹیننٹ جنرل پراتیک کا پونچھ اور راجوری سیکٹر کا دورہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.