جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جعلی خبریں، اشتعال انگیز مواد یاغیر  مصدقہ معلومات پھیلانے والوں کو انتباہ 

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-03-04
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
دہشت گردی کیس میںملزم کو چار سال چار ماہ قید کی سزا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

ایجنسیز
سرینگر؍۳مارچ
سری نگر پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے بعض نیوز چینلز، میڈیا اداروں اور افراد کی جانب سے الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جھوٹی، من گھڑت اور گمراہ کن معلومات کی دانستہ تشہیر کا نوٹس لیا ہے۔
پولیس کے مطابق یہ عناصر منظم انداز میں مسخ شدہ بیانیے اور غیر مصدقہ مواد پھیلا رہے ہیں جس کا واضح مقصد عوام کو اشتعال دلانا، امن عامہ میں خلل ڈالنا اور معاشرے میں بد امنی و انتشار پیدا کرنا ہے۔
ایک پولیس بیان میں کہا گیا ہے کہ اس قسم کی مذموم غلط معلوماتی مہمات امن، سلامتی اور قومی سالمیت کے لئے سنگین خطرہ ثابت ہوسکتی ہیں۔
بیان میں کہا گیا’’ سخت کارروائیاں کرتے ہوئے سری نگر پولیس نے سائیبر پولیس اسٹیشن میں متعلقہ قانونی دفعات کے تحت ایک ایف آئی آر زیرنمبر۰۱/۲۰۲۶درج کی ہے‘‘۔
پولیس نے کہا’’متعدد سوشل میڈیا پروفائلز کی نشاندہی کی جاچکی ہے اور متعلقہ افراد کو سائبر سیل میں طلب کیا گیا ہے، معاملے کی تحقیقات جاری ہیں اور ملوث پائے جانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی‘‘۔
پولیس کا کہنا ہے’’اطلاعات کے مطابق کچھ نمایاں افراد بھی ایسے اقدامات کی کوشش کر رہے ہیں جن سے امن و امان اور عوامی نظم وضبط متاثر ہوسکتا ہے، ایسے تمام معاملات پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے اور ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں‘‘۔
سری نگر پولیس نے واضح انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی خبریں، اشتعال انگیز مواد یاغیر مصدقہ معلومات پھیلانے والوں کو سخت قانونی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
شہریوں اور میڈیا اداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور کسی بھی خبر یا مواد کو شیئر کرنے سے قبل صرف مستند اور سرکاری ذرائع سے اس کی تصدیق کریں تاکہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور امن عامہ کو نقصان نہ پہنچے۔
انہوں نے کہا کہ سری نگر پولیس خطے میں امن و قانون کی بحالی کے لئے پر عزم ہے اور کسی بھی صورت میں امن کو سبو تاژ کرنے کی کوشش کو بر داشت نہیں کیا جائے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بمنہ بائی پاس پر ٹرک اور  موٹر سائیکل کی ٹکر، نوعمر جاں بحق

Next Post

 اگلے چار دنوں کے دوران  دن کے درجہ حرارت  میں مزید اضافہ متوقع

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومت جموںکشمیر میں جنگل راج کی اجازت نہیں دے گی ‘
اہم ترین

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

2026-09-11
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا
اہم ترین

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

2026-09-11
’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

’یہ تاریخی حقیقت ہے، معافی مانگنے کی کوئی ضرورت نہیں‘

2026-09-11
بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں
اہم ترین

بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں

2026-09-11
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

ڈوڈہ میں وائرل ویڈیو کے بعد پنچایت سیکریٹری معطل

2026-09-11
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

ریاسی میں مبینہ طور پر رشوت  لیتے ہو ئے پولیس افسر گرفتار

2026-09-11
وادی کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش
اہم ترین

ڈی جی پی کا ڈوڈہ، کٹھوعہ  اور اودھم پور کے سنگم پر  مشترکہ سکیورٹی پوسٹ کا دورہ

2026-09-11
Next Post
جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی زدمیں ہیں

 اگلے چار دنوں کے دوران  دن کے درجہ حرارت  میں مزید اضافہ متوقع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.