جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

نیتی آیوگ نے کاشتکاری کے قدرتی طریقہ کارسے متعلق نئی گائیڈ بک جاری کی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-03-03
in قومی خبریں
A A
بھارت کی تقریباً دس فی صد آبادی غریب نہیں رہی: نیتی آیوگ کی رپورٹ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو

ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی

نئی دہلی، 2 مارچ (یو این آئی) نیتی آیوگ کی جانب سے کاشتکاری کے قدرتی طریقہ کار سے متعلق دو روزہ قومی ورکشاپ کے دوران کیمیکل سے پاک زراعت کے بارے میں ایک گائیڈ بک جاری کی گئی ہے۔
نیتی آیوگ کی جانب سے پیر کے روز جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق، اس ورکشاپ کا انعقاد نیتی آیوگ کے ’اسٹیٹ سپورٹ مشن‘ (ایس ایس ایم) کے تحت کیا گیا تھا۔ اس میں مختلف ریاستوں کے کسانوں، پالیسی سازوں، سائنسدانوں، زرعی شعبے سے وابستہ اسٹارٹ اپس اور سماجی شعبے کے نمائندوں نے شرکت کی۔
پروگرام کی اہم کامیابیوں میں کھیتی کے قدرتی طریقہ کار پر تربیتی کتابچہ کا اجرا بھی شامل تھا، جس کا عنوان ’’امپاورمنٹ: نیچرل فارمنگ ٹریننگ اینڈ بیسٹ پریکٹس گائیڈ‘‘ ہے۔
اس تقریب سے گجرات کے گورنر اور کھیتی کے قدرتی طریقہ کارکے ماہر آچاریہ دیوورت نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے خطاب کیا اور مٹی کے معیارکو بہتر بنانے میں کھیتی کے قدرتی طریقہ کار کی اہمیت پر زور دیا۔ ورکشاپ میں جوناگڑھ ایگریکلچرل یونیورسٹی، ڈاکٹر وائی ایس پرمار ہارٹی کلچر اینڈ فاریسٹری یونیورسٹی اور گجرات نیچرل ایگریکلچر سائنس یونیورسٹی جیسے کئی تحقیقی اداروں نے بھی حصہ لیا۔
ورکشاپ میں پنجاب، راجستھان، مدھیہ پردیش، گجرات، مہاراشٹر، کرناٹک، آندھرا پردیش، کیرالہ اور اڈیشہ کے کسانوں، محکمہ زراعت کے افسران اور کرشی وگیان کیندروں سے وابستہ سائنسدانوں نے شرکت کی۔ یہ ملک بھر میں قدرتی کھیتی کے طریقوں کے تئیں بڑھتی ہوئی دلچسپی کی عکاسی کرتا ہے۔
پروگرام میں ایپیڈا اور نابارڈ جیسی تنظیموں، مرکزی حکومت کے محکمہ تعاون، محکمۂ حیوانات و ڈیری، وزارت ماحولیات، جنگلات و موسمیاتی تبدیلی کے نمائندوں نے قدرتی کھیتی کے فوائد، سرٹیفیکیشن، مارکیٹنگ کی سہولیات اور ادارہ جاتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایئر انڈیا ایکسپریس کی کمان بدلے گی

Next Post

خواتین ہر میدان میں نئی بلندیوں کو چھو رہی ہیں: مرمو

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو
قومی خبریں

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو

2026-09-11
ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی
قومی خبریں

ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی

2026-09-11
ہیرو موٹرز شیئر بازار میں درج فہرست ہوگی، 16 ستمبر کو کھلے گا آئی پی او
قومی خبریں

ہیرو موٹرز شیئر بازار میں درج فہرست ہوگی، 16 ستمبر کو کھلے گا آئی پی او

2026-09-11
ہندوستان کے پاس 190 ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ: امریکی رپورٹ
قومی خبریں

ہندوستان کے پاس 190 ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ: امریکی رپورٹ

2026-09-11
مرکز نے ملازمین کے لیے خصوصی ہوائی سفر والی ایل ٹی سی اسکیم ستمبر 2028 تک بڑھائی
قومی خبریں

مرکز نے ملازمین کے لیے خصوصی ہوائی سفر والی ایل ٹی سی اسکیم ستمبر 2028 تک بڑھائی

2026-09-11
قبائلی برادریاں ہندوستان کا مستقبل بنانے میں شراکت دار ہیں: رادھا کرشنن
قومی خبریں

قبائلی برادریاں ہندوستان کا مستقبل بنانے میں شراکت دار ہیں: رادھا کرشنن

2026-09-11
قومی خبریں

صاف ستھری اور گرین دہلی کے لیے حکومت پرعزم: سرسا

2026-09-11
قومی خبریں

راج ناتھ کا سری لنکا سے سمندری تعاون بڑھانے کا مطالبہ

2026-09-11
Next Post
خواتین بل پر صدر کے دستخط :ناری شکتی وندن ادھینیم ہندوستان میں قانون بن گیا

خواتین ہر میدان میں نئی بلندیوں کو چھو رہی ہیں: مرمو

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.